Corridor & hallway by AMG Arquitectura Integral

آپکی دیوار کو سجانے کے ۱۱ آئیڈیاز کسی خصوصیت کے ساتھ ( یہ آجکل کا رجحان ھے!)

Shenilashahzad Shenilashahzad
Loading admin actions …

کسی بھی کمرے کی دیواریں یا تو حد سے تجاوز کرتی ھیں یا ڈیکور اور اسٹائل کو مکمل کرتی ھیں۔ اب سے پہلے آپ کے گمان میں نہیں ھوگا کہ آپ دیواروں کو کیا کر سکتے ھیں۔ ھم پیش کرتے ھیں دیواروں میں حصے ! ان حصوں  نے دیواروں کی سجاوٹ کو عام فن تعمیر اور قالینوں سے بڑھ کر کچھ دیا ھے۔

اگر آپ اب بھی بے یقینی کا شکار ھیں اس بارے میں کہ یہ حصے گھر کے انٹیرئیر میں انقلاب لا سکتے ھیں ، تو چلئے ھم آپ کو 11 مثالیں دکھاتے ھیں خوبصورت عنوانات پر بنی گھر کی دیواروں کی ۔

حصہ نمبر 1۔ ایک محدود حصہ

ایک حصہ جو چوڑائ میں کم مگر لمبائ میں زیادہ ھو بڑے بڑے حصوں سے بہتر ھے۔ اگر آپ اپنی سجاوٹی دیوار پر ٹائلیں لگانا چاھتے ھیں تو چھوٹے حصے بہتر ھیں۔

حصہ نمبر 2۔ کئ پورشن بنانا

ایک حصہ جو 50 سینٹی میٹر سے زیادہ ھو ، ایک دیوار پر بڑا شمار ھوتا ھے۔ لیکن اگر آپ اس حصے کو کئ حصوں میں تقسیم کر لیں،تب آپ کو ایک سلجھا ھوا اور زبردست اسٹائلش حصہ ملتا ھے۔ اس کو دیکور کے پینٹ کے رنگوں سے سجائیے۔

حصہ نمبر 3۔ تین کا مجموعہ

توازن اور تال کو ایک نیا رخ دیں! ایکجیسے حصے بنائیں جو آپکی بیٹھنے کی جگہ کو خوبصورت بنادے۔ چھوٹی چحوتی چیزوں کا استعمال کریں تاکہ خوبصورتی میں اضافہ ھو۔

حصہ نمبر 4۔ جگہ خالی کریں

 Corridor & hallway by TAFF

اگر آپکی دیوار بہت بیزار کن لگتی ھے ، مگر مزید چیزیں لگانے کے لیے کوئ جگہ نہیں ھے، تو دیوار کو کھود کر اس میں حصے بنائیں ۔ ایک چھوٹا حصہ جو ایک کے لیے کافی ھو۔ یہاں بہترین مثال اس آئیڈیا کی پیش کی گئ ھے۔

آپ ایک ڈیزائنر کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ھیں اپنے پسند کا ڈیزائن بنوانے کے لیے۔

حصہ نمبر 5۔ جگہوں کو جوڑیں

 Corridor & hallway by Wowa

ایک مشترکہ دیوار میں حصے بنا کر دو کمروں کو آپس میں جوڑیں۔اس طرح دونوں کمرے روشنیوں کو بانٹتے ھیں اور دیکھنے میں بھی کمرے بڑے لگتے ھیں۔

حصہ منبر 6۔ باریک ذوق کے حامل افراد کے لیے

modern Living room by aaestudio
aaestudio

Cava / bar

aaestudio

جوچیز بھی آپکے گھر میں ھوتی ھے وہ آپکی شخصیت اور ذوق کا بہترین عکس ھوتی ھے۔ تو کیوں ناں ان خانوں کو بھی اس کاایک حصہ بنا لیں جیسے اس تصویر میں چھوٹے چھوٹے حصوں کو ایک خوبصورت چھوٹے بار کی صورت دی گئ ھے۔

حصہ نمبر 7۔ اپنی پسند کا حصہ بنائیں

modern Living room by AT103

یہ پچھلی مثال کا ھی تسلسل ھے ۔ آپ کو کتابیں پڑھنے کا شوق ھے مگر آپ نہیں جانتے کہ آپکی یہ دوست، کتابیں رکھنی کہاں ھے؟ ایسے ھی خانے بناکر کتابوں کی لائیبریری تخلیق کیجئیے۔

کچھ اور گھر میں بنی لائیبریری کے آئیڈیاز کے یے یہاں ملاحظہ کیجئیے۔

حصہ نمبر 8۔ اپنے فرنیچر کو مرکز نگاہ بنائیے

اگر آپکے پاس آپ کی پسند کا فرنیچر ھے تو اس کو دیوار میں خانے بنا کر مزین کیجئیے۔ دیوار میں ایک طاقچہ بنا کر اپنے فرنیچر کو اس میں رکھئیے تاکہ وہ گھر کی دوسری چیزوں میں نمایاں محسوس ھو۔

حصہ نمبر 9۔ روشنی کیجئیے

دیوار میں بنے خانوں یا حصوں کو روشنیوں سے سجا کر مزید پر تعیش بنائیے۔ یہ ایک ایسا منفرد انداز ھے جو لوگوں کو دیکھنے پر مجبور کردے گا۔

حسہ نمبر 10۔ تقریبۤۤا ایک حصہ

modern Dining room by URBN
URBN

Sala-Comedor

URBN

اگر آپ دیوار کو پریشان کرنا نہیں چاھتے اور پھر بھی آپ ان خانوں کے آئیڈیا کو اپنانا چاھتے ھیں تو دیوار میں ایک چھوٹا سا طاقچہ اس طرح بنائیں جو دونوں طرف سے دیوار کے سہارے پر کھڑا محسوس ھو۔ اس پر لیمپ یا دوسری سجاوٹی اشیاء رکھئیے۔

ھصہ نمبر 11۔ فرنیچر کے ایک ٹکڑے کو بدل دیجئیے

کیا آپ کے پاس اپنا پورا فرنیچر رکھنے کی جگہ نہیں ھے/ تو ایسا خانہ تخلیق کیجئیے جو چیزیں رکھنے یا شیلف کے طور پر استعمال ھو سکے ۔ یہاں یہ خانہ کچن کے سائیڈ ٹیبل کے طور پر استعمال ھو رھی ھے اور جگہ کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رھی ھے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!