modern Garden by homify

گھریلو باغ کے لیے فواروں کے ۱۰ ڈیزائن

Resham Ejaz Resham Ejaz
Loading admin actions …

دیواروں کے بیچ گرتا پانی عجب جادوئی و پراثرار محسوس ہوتا ہے۔ اس آئیڈیا بک میں ہم ان پر بات دینے کی کوشش کریں گے اور دیواروں کو پانی سے سجانے کی مختلف تجاویز آپ کی خدمت میں پیش کریں گے چاہے وہ گھر کے اندر ہو، باہر یا بالکونی میں۔ ہومی فائی کا یہ مضمون سکون کے نام۔ ہم آپ کو بہت سی ایسی تجاویز بتائیں گے جن پر آپ اپنے گھر میں آسانی سے عمل درآمد کر سکیں۔

۱۔ لکڑی اور پانی

دیوار پر پانی اور لکڑی کا استعمال  سب مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔ آپ لکڑی پر پانی کے بہاؤ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو بغیر کسی خرابی کے آسانی سے نیچے بنے صنعتی جوہڑ میں گرتا ہے۔ یہ نظام حیرت انگیز ہے۔ دیوار کو نئے انداز میں سجانے اور توجہ گھیرنے کا شاندار طریقہ ہے۔

۲۔ پتھروں کا بہاؤ

modern Garden by Earth Designs
Earth Designs

Modern Family garden in North London

Earth Designs

دریا بنتے ہیں پتھروں سے نکلے پانی سے مگر اب آپ اپنے گھر میں اور خاص کر اپنے باغ میں ایک دیوار پر عام پائپوں کی مدد سے پانی کے بہاؤ کا نظام بنا سکتے ہیں اور ایک نیا فوارہ بنا سکتے ہیں مگر اس بار یہ ایک پتھر کی دیوار ہو گی جو آپ کے گھر کا شاہکار بنے گی۔

۳۔ تالاب میں

پانی کے تالاب میں آپ جدید سجاوٹی پتھروں سے بنی دیوار کے ذریعے پانی بہا سکتے ہیں۔ یہ پرسکون پانی آپ کی نظروں کے سامنے آبشار دکھائے گا۔ اس قسم کا ڈیزائن بجلی کی مدد سے پانی بہاتا ہے۔ کسی اور ذریعے سے پانی لے کر تالاب میں گرانا نہایت آسان اور  جادوئی ہے۔

۴۔ حسین قدرت

آپ کے باغ میں دیوار اور پانی کے ذریعے قدرت کی خوبصورتی بڑھائی جا سکتی ہے۔ دیکھیے پانی کیسے قدرتی انداز میں پتھروں  سے نکل رہا ہے۔ آپ کے باغ میں درختوں، پتھروں اور پودوں کے ساتھ پانی کی موجودگی لازمی ہے۔ یہ پتھر کی دیوار پانی سے خراب نہیں ہوتی۔

۵۔ سجاوٹی آبشار

پتھر کی دیوار اور اس سے گرتا پانی قدرت سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے جنت سے کم نہیں۔ مگر کیا آپ نے کبھی اس خوبصورتی کو بڑھانے کا سوچا؟ طاق کسی دیوار کو سجانے کا اچھا طریقہ ہیں اور یہ پانی کی خوبصورتی بھی بڑھاتے ہیں۔ دیوار میں طاق بنائیں اور اور اس میں اس طرح پودے رکھیں کہ وہ آبشار کے قریب ہوں مگر ان میں پانی نہ گرے۔

۶۔ دیوار سے گرتا پانی

دیوار سے گرتا پانی بے حد مقبول ہے، اس کے لیے آپ پانی والی دیوار تھوڑی پتلی مگر چوڑی بنائیں گے جو پانی کی خاصی مقدار نیچے گرائے گی۔ یہ باغ کا ایک نمایاں عنصر ہو گی اور آپ کو قدرت کا احساس دلائے گی۔

۷۔ پانی کی دیوار پر آرٹ

modern Garden by CPJP S.L.
CPJP S.L.

Estanque

CPJP S.L.

آپ کو دیوار سجانے کے لیے کسی خاص مواد پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں۔ سجاوٹی ڈیزائن یا سانچے استعمال کریں یا اپنے شہر میں سیمنٹ کے ڈیزائن فروخت کرنے والی دکانوں کا رخ کریں۔ دیواروں پر بنے ڈیزائن اور ان پر لگی روشنیاں پانی اور پودوں کی جمالیات مکمل کرتی ہیں۔

۸۔ پانی کا جوہڑ

پانی کا بیسن آپ کو وہ تمام قدرتی عناصر مہیا کرتا ہے جو آپ اپنے گھر میں چاہتے ہیں۔ پانی اور نرم چمکدار دیوار دو مخالف تصورات ہیں مگر یہ چھوٹے جوہڑ بنانے کے لیے بے حد کارآمد ہیں کیوں کہ آپ سارے جوہڑ کو پانی کے باہر معیاری دیوار لگا کر مکمل کریں گے۔ باغ میں بنا ایک آزاد شاہکار۔

۹۔ باغ میں جھیل

دیوار سے بہتا پانی صنعتی جھیل جیسی کسی جگہ میں گر سکتا ہے۔ بڑے باغوں کے مالک اپنے باغ میں یہ بنا سکتے ہیں۔جھیل کے گرد اگ آنے والے پودے نہ کاٹیں۔ صنعتی آبشار اور جھیل کی صفائی کا خیال رکھیں اور پانی کے باہر والی دیوار پر بھی توجہ دیں۔

۱۰۔ پلاسٹک کا فوارہ

فوارہ دیواروں اور پانی کا جادو ہوتا ہے۔ کنکریٹ کے فوارے میں آدھی دیوار ہوتی ہے جسے آپ کے شاندار باغ کے درمیان میں بنایا جاتا ہے اور بجلی کی مدد سے پانی کو آپ کے انتخاب کے مطابق ہوا میں اچھالا جاتا ہے۔ ایسے میں اپنے باغ میں قدرت کے مستقل بہاؤ کے دوران آپ اپنی پسند کی خوبصورتی حاصل کر سکیں گے۔

اگر آپ اپنے باغ میں تالاب بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو دیکھیے: قدم بہ قدم: گھر کے اندر ایک تالاب کی تعمیر جس کا آپ سارا سال لطف اٹھا سکیں گے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!