eclectic Living room by Milla Holtz Arquitetura

ہلکے رنگ۰۰۰اس گھر کی اٰٰٗیک اہم خصوصیت

Hiba Hiba
Loading admin actions …

بہت سے لوگ سجاوٹ کرتے وقت رنگوں کا استعمال کرنے سے ڈرتے ہیں، کہ کہیں رنگوں سے بھرا گھر دیکھ کر کسی میلےیا تہوار کا احساس نہ پیدا ہو مگر حقیقت تو یہ ہے کہ اگر سہی طریقے سے رنگوں کا استعمال کیا جائے تو وہ صرف اور صرف خوبصورتی کی علامت بنہں گے۔ پیشہ واران رہنے کے کمرے اور کھانے کے کمرے کے لئے ٹھنڑے رنگوں کا استعمال اور باورچی خانے اور برامدے کے لئے گرم رنگوں کےاستعمال کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

اس مکالمے میں آپ دیکھیں گے کہ لوازمات اور کرافٹس میں جدید انداز ڈالا گیا اور ایسے رنگ استعمال کئے گئے جو ایک گھر میں آرام دہ اور پر سکون احساس پیدا کریں گےاور ساتھ گھر کی دیگر اشیاء جیسا کہ شیشہ، لوہا اور کرسٹل کے لیمپ کی امتیازی خصوصیت کو تبدیل بھی نہیں کریں گے۔

خوبصورت اور روشن

اس گھر کے سماجی شعبے میں جہاں رہنے کے کمرے اور کھانے کے کمرے کو ملایا گیا ہے، فرش کی خاصیت اور غیر جانبدار رنگ جیسا کہ خاکستری کا استعمال کیا گیا۔ اس کمرے میں خوبصورت شیشے اور چاندی کی رنگت کی سیڑیاں ہیں جو ماحول کو دلکش اور خوبصورت بنا رہی ہیں اور سیڑیوں کے سامنے کی دیوار روشنی اور خوبصورتی کو بڑھا رہی ہے۔

نیلے اور سفید رنگوں کا سیٹ۔

روشن اور وسیع ماحول پیدا کرنے کے لئے سفید رنگ کا استعال جیسا کہ سفید سوفے، سفید کرسی اور سفید کالین بہترین انتخاب ہے اور ساتھ نیلے رنگ کا میلاپ جو کہ تکیوں اور سوفے کے اوپر لگی تصویروں میں کیا گیا۔ اس کمرے میں مزید کشش پیدا کرنے کے لئے صوفے کے ساتھ خوبصورت میز بھی شامل کئے گئے، اور پتھروں سے بنا خوبصورت اور انڈاکار شکل کا میز ماحول کو حسین بنا رہا ہے۔

فیروزی رنگ اور لکڑی

کھانے کے کمرے میں فیروزی رنگ کے پھٹے اور ان پہ رکھے ہوئے سجاوٹ کے اوزار غیر جانبدار رنگوں کو توڑتے ہوئے ان میں رنگ شامل کر رہے ہیں۔ ہم ان جدید کرسیوں میں لکڑی کا استعمال دیکھ رہے ہیں اور ان کے ساتھ شیشے کا میز خوبصورتی کو ابھار رہا ہے۔ سب سے دلکش چیز جو اس کمرے کو چار چاند لگا رہی ہے وہ چھت پہ لگا کرسٹل کا فانوس ہے۔

نکھری ہوئی بالکنی۔

اس گھر میں ایک بالکنی بھی موجود ہے جس کی سفید بفر دیواریں ہیں اور نکھرا ہوا سفید کورٹ دیواروں پر چرھا ہوا ہے . گہری رنگت کی زمین اور قدرتی بانس کی کرسی کا ملاپ دلکش دیکھائی دے رہا ہے۔ ساتھ نیلے، ہلکے ہرے اور ہلکے مالٹئی رنگ کے تکیے سوفے کو آرام دہ اور نرم انداز دے رہے ہیں اور ماحول کو بہترین بنا رہے ہیں۔

​باورچی خانے کی خوبصورت بناوٹ۔

باورچی خانے کے سنک کی اوپر کی دیوار میں اسی رنگ کا استعمال کیا گیا جو کہ بالکنی میں کیا گیا ہے۔ کچھ رنگین دیواروں کے ساتھ سفید فرش اور سفید ریواتیں باورچی خانہ میں توازن قائم کر رہی ہیں ۔

لال تانبا

اس سٹائل سے بھرپور ماڈرن غسل خانے کی دیواروں پر پچی کارری کی گئی ہے اور لال تانبے کے اوزار رکھے گئے ہیں۔ یہ اوزار رنگ شامل کرنے کے ساتھ ساتھ غسل خانے کو شوخ بنا رہے ہیں اور ان کے بائث غسل خانہ نشو نما پا رہا ہے۔ روشن شیشے خوبصورتی کو بڑھا رہے ہیں اور اس غسل خانے کو پر کشش بنا رہے ہیں۔

یہ  بھی پڑہیں۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!