پہلے اور بعد میں : ایک معمولی اپارٹمنٹ سے ایک جدید گھر تک

Farheen Farheen
Reforma integral de vivienda en La Almozara, Zaragoza, A54Insitu A54Insitu
Loading admin actions …

ہم سب بہتری کی طرف جانا چاہتے ہیں، لیکن موجودہ دور میں جہاں کی  گھروں اور اپارٹمنٹس قمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہیں ہیں یہ تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔

اس مضمون میں ہم آپکو کچھ درمیانے لیکن صحیح طرح سے سجے گھر دکھائیں گے۔ آپ نوٹ کریں گے کہ معمولی سے گھروں کو ڈیزائنرز نے اپنی محنت اور لگن سے کہاں تک پہنچا دیا ہے۔ یہ گھر نفاست کا اصل نمونہ ہیں۔ آئیے ایک نظر دالتے ہیں ان گھروں پر۔

پہلے : انٹیریئر راہداری گہرے رنگوں والی

جب ہم گھر میں داخل ہوتے ہیں، ہمیں ایک پرسکون اور آرام دہ وضع چاہیے ہوتی ہے لیکن اس گھر میں راہداری کو تیز پیلا رنگ کردیا گیا ہے۔ یہ آنکھوں کو چھبتا ہے ، باقی گھر کی کلر اسکیم اور انٹیریئر کے ساتھ قطع میل نہیں کھاتا۔

بعد میں: سادہ اور جدید انداز

گھر کو تبدیل کرنے میں رنگوں کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔ عموما سفید اور ہلے رنگ جگہ کو چمکدار اور وسیع بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کمرے میں بھی یہی تکنیک اپنائی گئی ہے پھر جگہ کی وسعت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معمولی لائبریری اور فرنیچر رکھا گیا ہے۔ کمرے کا لکڑی کا فرش جگہ کو مزید خوبصورت  اور آرام دہ بنا رہا ہے

بعد میں: لیونگ روم کا ڈیزائن جدید ہونا چاہیے

لیونگ روم میں اتنا سامان نہیں ہونا چاہیے کہ اسکی خوبصورتی دب جائے۔ اس لیونگ روم میں بھی کم لیکن جدید سامان رکھا گیا ہے۔ جیسے کہ ایک میز کھڑکی کے سامنے رکھا گیا ہے۔ کھانے کا میز اور کرسیاں سلیقے سے صوفے کے پیچھے سیٹ کی گئی ہیں اس کمرے میں چلنے پھرنے کی کوئی روکاوٹ نہیں  ہے کیونکہ گھر کو جدید ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہونا چاہیے

پہلے: ڈیزائن باورچی خانے کے روایتی ڈیزائن کے بغیر نہیں ہے

ہم دیکھ رہے ہیں یہ باورچی خانہ بہت زیادہ روایتی انداز میں بنایا گیا ہے۔ اسکی دیواریں سیرامک کی ہیں اور سنک بلکل درمیان میں ہے۔

بعد میں: ایک جدید باورچی خانہ

تبدیلی کے بعد اس جگہ کو مکمل طور پر تبدیل کردیا گیا ہے، اسکے دو حصے کیئے گیئے ہیں دونوں ہی بہت خوبصورت اور فعال ہیں۔ لکڑی کا فرش بہت کمال ہے اس سے ماحول مزید آرام دہ ہوگیا ہے اور اس میں بڑی الیکٹرانگ کی چیزیں بغیر کسی دقت کے نصب کی گئی ہیں

پہلے : کمرے کے رنگ فیشن ایبل نہیں

کمرے میں کوئی بھی تبدیلی کرنے سے پہلے ہم نے دیکھا کہ اسکا پینٹ کافی ناقابلِ برداشت ہوچکا ہے اسکا پینٹ ہلکا نارنجی ہے جو کہ کمرے کے ماربل کے ساتھ فٹ نہیں بیٹھتا

بعد میں: ایک چمکدار ماحول

بعد میں ہم نے دیکھا کہ ماربل کے پرانے فرش کو لکڑی کے فرش سے تبدیل کردیا گیا ہے اور کمرے کے غیر معیاری رنگ کو ایک ہلکے رنگ میں تبدیل کردیا گیا ہے اسکا نتیجہ یہ ہے کہ کمرہ بہت روشن اور آرام دہ ہوگیا ہے

پہلے: باتھ روم گہرے رنگوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے

باتھ روم کا رقبہ بھلے چھوٹا ہے لیکن اس میں رنگوں کا استعمال سہی طرح نہیں کیا گیا۔ گہرے رنگوں کی وجہ سے باتھ روم بہت چھوٹا محسوس ہورہا ہے

بعد میں: باتھ روم ڈیزائن میں مزید صفائی آئی ہے

جگہ کی صفائی اور کشادگی کے لیئے اسکا ڈیزائن بہت حد تک تبدیل کردیا گیا ہے سب سے پہلے اسکا رنگ تبدیل کیا گیا ہے۔ نیچے سے کیبنٹس تبدیل کیے گیئے ہیں اور بغیر فریم والا ایک شیشہ نصب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ روشنی کو منعکس کرتا ہے اور باتھ روم روشن اور کھلا نظر آتا ہے

یہ والا مضمون بھی پڑھیں: اپنے گھر کو ڈیزائن کرنے کے ۱۰ آئیڈیاز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine