باتھ روم کی تعمیر کا عمل

Shahtaj Shahtaj
Farm House, A Mans Creation A Mans Creation Modern bathroom
Loading admin actions …

کیا چیز سب سے بہترین باتھ روم بناتی ہے؟

یہاں اُتنے ہی بہترین باتھ روم موجود ہیں جتنے لوگ اپنا مثالی کمرہ ڈیزائن کرنے کی تلاش میں رہتے ہیں، اور آخر کار نتیجہ آپکی انفرادی پسند کی عکاسی کریگا۔ جبکہ، اچھے باتھ روم کے ڈیزائن میں کچھ چیزیں یکساں ہوتی ہیں۔ ان میں رنگوں کا امتزاج بالکل ٹھیک ہوتا ہے، جو باتھ روم کو خوشگوار جگہ بناتا  ہے۔ یہ اسکے قریب جانے اور استعمال کرنے کو آسان بناتا ہے۔ آخر کار باتھ روم کوئی آرائش کی چیز نہیں ہے — یہ ایک جگہ ہے جسے گھر میں رہنے والے تمام افراد روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ اور اچھے باتھ روم ہمیشہ پُرامن ہوتے ہیں۔ یہ اسٹائل اور ہم آہنگی پر خاص توجہ دیتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر خاصیت بڑی تصویر کا حصّہ ہو، بیسن اور باتھ ٹب سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے باتھ روم کے لوازمات تک۔

میں باتھ روم کے خیالات اور حوصلہ کہاں سے حاصل کرسکتا/کرسکتی ہوں؟

انٹیرئیر ڈیزائن کے رسالے بہترین انتخاب ہے، لیکن ہومیفائی کی ویب سائٹ پر موجود اسٹائل کیڈلاگ سے بہتر اور کچھ نہیں ہوسکتا۔ ہومیفائی تمام قسم کے باتھ روم کی معلومات ایک ساتھ لایا ہے، گھریلو دہاتی کمروں سے لے کر شاندار جدید جگہوں تک۔ آپکو بس دستیاب اختیارات پر اسکرول کرنا ہے۔ جب آپ کچھ نظرفریب ڈھونڈ لیں، تو ہومیفائی کا آسان آئیڈیابک فنکشن صارفین کو اپنی فُرصت میں غور کرنے کے لئے ڈیزائن محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ آپ تفسیر بھی کرسکتے ہیں، تاکہ کوئی بھی متاثر کُن ڈیزائن کے آئیڈیاز بھول نہ جائیں۔ جب آپکا مطالعہ مکمل ہوجائے، تو اسکا آخری نتیجہ ایک باتھ روم کے ڈیزائن کا منصوبہ ہوگا جو آپکو حیران اور متاثر کریگا۔

میں اپنا باتھ روم کیسے ڈیزائن کروں؟

جب آپ اپنا باتھ روم ڈیزائن کرنے لگیں، تو ہومیفائی پر بیان کردہ اسٹائل کی ہدایات کی پیروی کرنا اچھا خیال رہیگا۔ اس طرح آپ باآسانی اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ کمرہ پُرامن ہے اور ہر انفرادی خصوصیت بڑی تصویر میں شامل ہے جو واقعی کام کرتی ہے۔ باتھ روم کے اہم پہلوؤں کے بارے میں سوچیں جیسے کہ اُسکا سائز، استعمال ہونے والے رنگوں کی اقسام، لوازمات جیسے بیسن، شاور یا باتھ ٹب کہاں واقع ہیں، اور کیسے قدرتی ( یا مصنوعی ) روشنی استعمال کریں جو باتھ روم میں بخوبی جچے۔ اگر بچے باتھ روم استعمال کر رہے ہوں، تو حفاظت کے بارے میں سوچنا بنتا ہے۔ بیسن کتنی اُونچائی پر ہونا چاہیے؟ کیا صفائی کے کیمیائی پہنچ سے دور ہونے چاہیے؟ اور بچوں کے لئے، کچھ خوبصورت سجاوٹی والپیپر یا لوازمات باتھ روم کو ایک جادوئی جگہ بنا سکتے ہیں۔

میں باتھ روم میں کن رنگوں کو استعمال کروں؟

بہترین باتھ روم بنانے کے لئے رنگ بہت اہم ہوتے ہیں۔ ہلکے رنگ کے استعمال سے، آپ ماحول میں جادو کر سکتے ہیں اور باتھ روم کو وقت گزارنے کے لئے مدعو، متاثر کن اور پُرلطف جگہ بناسکتے ہیں۔ اگر آپکو کام کے بعد شمع بردار غسل لینا پسند ہے، تو آن رنگوں کے بارے میں سوچیں جو آپ استعمال کرینگے۔ بھرپور گہرا سرخ اور نیلے رنگ پرتعیش احساس فراہم کرینگے۔ جبکہ، چھوٹے کمروں میں، ہلکے رنگ مناسب ہیں، تاکہ باتھ روم تنگ اور جابرانہ احساس نہ دے۔ بچّے بھی پیسٹل اور ہلکے رنگوں کو بہت پسند کرینگے، تو رنگوں کے بارے میں غور سے سوچیں جب آپ مکمل ڈیزائن بنا رہے ہوں۔

میں اپنی دیواروں اور فرش کے لئے کیا منتخب کروں؟

باتھ روم کی دیواروں اور فرش کے لئے بہت سے اختیارات ہیں، اور آپ کیا پسند کرتے ہیں اسکا انحصار پوری طرح باتھ روم کے اسٹائل پر ہے۔ دیہاتی یا دیہی طرز کے باتھ روم کے ڈیزائن اکثر مضبوط لکڑی کے فرش بناتے ہیں جو انہیں ذاتی، قدرتی احساس دیتا ہے اور برقرار رکھنے میں آسان ہوتا ہے۔ ایک جدید باتھ روم میں ٹھوس یا مصنوعی ٹائلیں لگانے جیسا مواد استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ چینی مٹّی بھی ایک دوسرا انتخاب ہے۔ دیواروں کے لئے، ٹائلیں اور پینٹ کا مرکب ڈیزائنر کو مختلف رنگوں کے ساتھ تجربہ کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے، جبکہ ٹائلیں لگانا صفائی میں آسان اور واٹر پروف ہے۔ یہاں تک کے وال پیپر کی بھی مختلف اقسام ہیں جو نمی اور پانی کا سامنا کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں، جو باتھ روم کے ڈیزائن کے لئے ان کو مثالی بناتے ہیں۔

باتھ روم کے لوازمات کے لئے کچھ آئیڈیاز کیا ہیں؟

لوازمات اچھے باتھ روم ڈیزائنرز کے لئے بعد میں آنے والا خیال یا اِضافہ کی جانے والی چیز نہیں ہے۔ یہ ڈیزائن کی ہم آہنگی کو بنا اور توڑ سکتا ہے، تو عقلمندی سے منتخب کریں۔ مثال کے طور پر، بحیرہ باتھ روم کا ڈیزائن سیپیوں سے بنی صابن دانی اور دیگر کنٹینرز شامل کرتا ہے، جبکہ دھاتی لوازمات جدید باتھ روم میں زیادہ کار آمد ثابت ہوتا ہے۔ لکڑی دیہاتی ڈیزائن میں مقبول تخشنگی مواد ہے۔ زیادہ تر باتھ روم میں چند سامان کی ضرورت پڑتی ہے جیسے ٹوئلٹ کے برش، تولیا رکھنے کا ریک یا ٹوتھ برش ہولڈر — اور ان میں سے کوئی بھی کمرے کے ڈیزائن کے استحکام کو توڑ سکتا ہے، تو سب کچھ پہلے سے ہی سوچ لینا چاہیے۔

باتھ روم کی روشنیاں منتخب کرتے وقت مجھے کس بات پر غور کرنا چاہیے؟

باتھ روم کی روشنیوں کے بارے میں سوچتے وقت، کمرے کا سائز بہت اہم ہوتا ہے۔ چھوٹی جگہ کے ساتھ باتھ روم  روشن کرنے کا کام مشکل ہوجائیگا۔ سوچ سمجھ کر لگائی گئی روشنیوں سے چھوٹی جگہیں زیادہ روشن اور مدعو محسوس ہونگی، جو آئینوں یا کیبینیٹس میں مُرصع ہونگی، جبکہ چھت پر نصب روشنیاں ایک اور بہترین انتخاب ہے۔ باتھ ٹب کو کسی قدرتی روشنی کے ذرائع کے نیچے رکھنے کا بھی سوچیں، تو باتھ روم میں پڑھنا ہمیشہ ایک انتخاب رہتا ہے۔

باتھ روم کے بارے میں اور جاننے کے خواہشمند ہیں تو پڑھیں: ۱۰ چھوٹے باتھ روم نئے آئیڈیاز سے بھرپور

میں ایک بہترین باتھ روم کی منصوبہ بندی کیسے کروں؟

ہومیفائی بہترین باتھ روم کی منصوبہ بندی کو آئیڈیا بک اور آن لائن کیڈلاگ کے استعمال سے آسان بناتا ہے، تو مطالعہ کریں کہ پیشکش کیا ہے اور جتنے چاہیں نوٹس بنائیں۔ سوچیں روزانہ کتنے لوگ باتھ روم استعمال کرتے ہونگے، اور کون ہیں وہ؟ ایک باتھ روم جو بچّے استعمال کرتے ہیں اُسے بڑوں کے باتھ روم کی نسبت مختلف طریقے سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپکے پاس کوئی روشنی کا ذریعہ نہیں ہے یا ہواداری مسئلہ ہے، تو اسکا اپنے منصوبے میں شامل کرنا ضروری حصّہ ہے۔ ایسا ڈیزائن تلاش کریں جو ان حدود کے گرد کام کرنے کے لئے جدید تکنیک استعمال کرتے ہیں اور آپ باآسانی ایسا باتھ روم بنا سکتے ہیں جو استعمال کرنے میں خوشگوارا ہو۔

مجھے کیا کرنا چاہیے اگر میرا باتھ روم چھوٹا ہو؟

چھوٹے باتھ روم ڈیزائن کرنا ہمیشہ بڑی جگہ کی نسبت تھوڑا مشکل ہوتا ہے، لیکن اسے گھر کے مالکان کو اعلی معیار کے باتھ روم کے ڈیزائن کے ساتھ تجربہ کرنے سے نہیں روکنا چاہیے۔ چھوٹے باتھ روم کے آئیڈیاز میں روشنیوں اور رنگوں کا اچھا استعمال شامل ہے جو چھوٹی جگہوں کو ممکن حد تک مدعو بنائیگا اور وسیع جگہ کا تاثُر فراہم کریگا۔ باتھ روم کی خصوصیات کا عقلمند انتظام بھی چھوٹے باتھ روم کو استعمال میں آسان بناتا ہے۔ مثال کے طور پر، باتھ ٹب اور شاور مشترکہ کیے جا سکتے ہیں، جبکہ کونے کے بیسن نصب کیے جا سکتے ہیں۔ باتھ روم کے اچھے ٹائل کے آئیڈیاز  کا استعمال بھی چھوٹی جگہ کے بخوبی استعمال کرنے کا بہترین طریقہ ہے، جیسے عکاس چینی مٹّی کی ٹائلیں کمرے کو بہت ہلکا بناتی ہیں۔ یہ تھوڑا زیادہ تخیل لیتا ہے، لیکن آخری نتیجہ خوبصورتی سے ڈیزائن کیا ہوا، متاثر کن باتھ روم ہوتا ہے۔

میں اپنے باتھ روم کو ترمیم کیسے کر سکتی/کرسکتا ہوں؟

ایک باتھ روم کی تزئین و آرائش ہمیشہ بجٹ پر آ کے رُکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آپ کو پہلے سے ہی سوچنا ہوگا کہ اصل میں آپکو کیا تبدیل کرنا ہے۔ کیا یہاں صرف چند ہی چھوٹے مسئلے ہیں، یا تمام ٹائلیں بدلنے کی ضرورت ہے؟ اہم اشیاء بدلنا جیسے شاور، بیسن یا ٹوائلٹ، مہنگا اور پیچیدہ ہوسکتا ہے۔ جو لوگ مکمل ترمیم نظرانداز یا ملتوی کرنا چاہتے ہیں انھیں باتھ روم کو تروتازہ کرنے کے لئے چھوٹی تفصیلات پر غور کرنا چاہیے۔ یہاں تک کہ کچھ چھوٹی تبدیلیوں سے، پوری تصویر اچانک بدل سکتی ہے — صرف شاور دیوار کے بدلے شاور پردے لگانے سے، یا بیسن کے لئے نیا کیبینیٹ۔ باتھ روم میں چراغاں ماحول کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے: اپنے باتھ روم کو آرام کے نخلستان میں تبدیل کرنے کے لئے بالواسطہ اور دھیمی روشنی کے ذرائع لگائیں۔

باتھ روم کے سب سے زیادہ مقبول سجاوٹی تخیل کون سے ہیں؟

اصطفائی طرز کے باتھ روم

اصطفائی طرز میں دیگر موضوعات کے عناصر کا امتزاج، باتھ روم ڈیزائن بنانا شامل ہے جو مکینوں کے منفرد جذبات اور پسند کے ساتھ بخوبی میل کھاتا ہے۔ مواد جیسے لکڑی، ٹھوس، چینی مٹّی کی ٹائلیں، دھاتی کام اور کاغذ کی دیواریں سب ایک ڈیزائن میں مشترکہ ہوسکتی ہیں دلفریب بناوٹ اور رنگ بنانے کے لئے، اور دستیاب شدہ روشنی کا بیشتر حصہ استعمال کرنے کے لئے۔ لیکن، اصطفائی طرز کے باتھ روم میں فضول خرچ سے گریز کریں۔ بہت زیادہ تنوع باتھ روم کا ڈیزائن بےترتیب کر دیتا ہے جو اچھا نہیں لگیگا۔

سادہ باتھ روم 

سادگی صرف باتھ روم کے ڈیزائن کے عناصر کو کم کرنے کے بارے میں ہے تاکہ لوازم باقی رہ جائے، اور ہر خصوصیت ممکن حد تک خوبصورتی قائم رکھے۔ سادے باتھ روم عام طور پر بہت ساری کھلی جگہ اور باتھ ٹب شامل کرتے ہیں، بیسن، ٹوائلٹ یا شاور مؤثر طریقے سے ہر ممکن حد تک تشکیل کیا اور لگایا جاتا ہے۔ اس باتھ روم سے چمکدار جدید ڈیزائن، بہت سارا سفید رنگ اور چند لوازمات کی توقع کریں۔

جدید باتھ روم 

جدید باتھ روم سادے باتھ روم سے سطحی طور پر یکساں ہوتے ہیں، لیکن کچھ اہم اختلافات کے ساتھ۔ جدید باتھ روم  رنگ اور لوازمات کے استعمال کے معنوں میں زیادہ تخیلاتی ہوتے ہیں، لیکن ہمیشہ ایسی خصوصیات شامل کرتے ہیں جو موجودہ فیشن کے ڈیزائن سے میل کھاتی ہے۔ یہ لچکدار ہوتے ہیں، فیشن کے تبدیل ہونے کے ساتھ خود بھی بدلنے کی قابلیت کے ساتھ ، اور ہوشیاری سے لوازمات کا استعمال کرتے ہیں جو ڈیزائنر کو مستقل طور پر اپنا ظہور بدلنے پر مجبور کرتے ہیں۔

دیہی باتھ روم 

گرم، روایتی، آرامدہ — یہ تمام الفاظ دیہی باتھ روم پر بخوبی لاگو ہوتے ہیں۔ اس قسم کا باتھ روم اکثر سجاوٹی  خصوصیات شامل کرتا ہے جو کمرے کو زیادہ مدعو بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جیسے کہ پھولوں کی انتظامات، خوشبودار عطَر، موم بتیاں یا پھولوں والا وال پیپر۔ کتابوں کی الماریاں دیہی طرز میں کردار شامل کرنے کے لئے کارآمد طریقہ بن گئی ہیں، جبکہ ہر چیز خوبصورتی سے عمر اور زندگی کی ہوا احساس میں حامل کیے ہوئے ہے۔

دیہاتی طرز کے باتھ روم 

دیہاتی طرز قدیم، روایتی باتھ روم کی جگہ بنانے کی تلاش میں ہوتے ہیں جو بڑے پیمانے پر دنیا سے ایک حقیقی پناہ فراہم کرتا ہے۔ چھت سے لے کر فرش اور باتھ روم کے تَنصِيب تک، لکڑی کے شاہانہ استعمال کی توقع کریں۔ دیہاتی طرز کے باتھ روم دیواروں اور باتھ روم کی خصوصیات کے رنگوں کو متوازن کرنے کے لئے لکڑی احتیاط سے استعمال کرتے ہیں، بغیر منہ پھیرے یا جذباتی ہوئے اور یہ گھریلو جگہ کی خواہش کو خوبصورتی اور معیار کے ساتھ متوازن رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دیہاتی کمروں کے لئے باتھ روم کے سجاوٹی آئیڈیاز مقامی طور پر اُگائے گئے پھول جیسی اشیاء شامل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ بڑے پرتعیش باتھ ٹب دیگر عام ڈیزائن کے موضوع ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine