Corridor & hallway by Centimetre.com

یہ خوبصورت الماریاں گھر کے کسی کونے میں بھی جچ جائیں گی۔

Hiba Hiba
Loading admin actions …

جیسا کہ ہمیشہ ہم کہتے ہیں، اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی جگہ کس قدر وسیع ہے، جو چیز اہمیت کا مرکز ہے، وہ جگہ کا صحیع استعمال ہے۔ سائز کی اہمیت نہیں ، اچھائی ہمیشہ چھوٹے پیکٹ میں دستیاب ہوتی ہے۔ کیا آپ کے کمرے میں تھوڑی سی جگہ موجود ہے مگر آپ اپنی سجنے سورنے کی جگہ یا اپنے غسل خانے کے ساتھ ایک الماری بھی چاہتے ہیں؟ اکثر اوقات اس قسم کے مثائل ہمیں اداس کر دیتے ہیں مگر آج ہمارے یہاں آپ کے پیشِ خدپت ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہم دنیا کے بہترین پیشہ واران، ڈیزائنرز کی تجاویز آپ کے سامنے پیش کریں۔

ایک اچھی الماری میں دراز، پھٹے اور قیمتی کپروں کے لٹکانے کے لئے کنڈیاں ہونا ضروری ہیں۔ الماری فرنیچر کی مانند بھی ہو سکتی ہے۔ الماریاں مختلف سائزز میں دستیاب ہیں اور آپ اپنی پسند کے مطابق کسی بھی سائز کی الماری بنوا سکتے ہیں۔ اس تجاویز سے بھری کتاب میں ہم آپ کے لئے ۸ تجاویز پیش کریں گے ۔ کچھ رنگوں سے بھری الماریاں، خوبصورت، کچھ خاص مخصوص جگہوں کے لئے بنائی گئی، کچھ ایسی الماریاں جو ہر گھر اور جگہ کے لئے بہترین اور ہر الماری دوسری سے بڑھ کے خوبصورت۔

​۳ سطحوں اور ۲ رنگوں میں پیش کردہ ڈیزائن۔

 Corridor & hallway by Agence KP
Agence KP

placard d'entree

Agence KP

دو دروازوں والی الماری ہمیشہ فائدہ مند رہتی ہے۔ دی گئی تصویر میں پیشہ واران نے اونچے چھت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، تین سطحوں پر مبنی الماری بنائی ہے۔ بہتر ہو گا اگر الماری کے ساتھ کی جگہ غیر استعمال شدہ رکھی جائے، اسی لئے اس طرح کا فرنیچر کسی خاص مقصد کے لئے تیار شدہ ہوتا ہے

پیمائش

modern Bedroom by Bluebell Interiors
Bluebell Interiors

wardrobe & settee in master bedroom

Bluebell Interiors

اپنی مرضی کے مطابق تیار کردہ فرنیچر جیسا کہ بلیوبیل کی سجاوٹی تجاویز شاندار ہوتی ہیں۔ یہ کھرکی کے ارد گرد بنائی گئی الماری ہے اور اس معاملے میں جگہ کا بہترین استعمال کیا گیا ہے۔

مضبوط اور رنگین۔

فولڈ ہو جانے والے دروازے ایک سادہ اور بہترین الماری کو چھپا رہے ہیں۔ دائیں طرف موجود دو مختلف نپائی کے دراز اور پھٹے جبکہ دوسری طرف کپرے لٹکانے کے لئے ڈنڈے موجود ہیں۔ خوبصورت غلابی رنگ عینی مارٹن ڈیزائن کی ڈیزائن کردہ اس الماری کو دلکش بنا رہا ہے۔

ہال کے لئے۔

 Corridor & hallway by Centimetre.com
Centimetre.com

Ensemble Placard entrée sur-mesure : Rangements, Portes & Miroir

Centimetre.com

سینٹیمیٹر.کام پر ہمارے پاس ایسے پیشہ واران موجود ہیں جو خالی جگہوں سے فائدہ اٹھانے کے ماہر ہیں۔ ایک حل اس ہال کو ایک خوبصورت جگہ بنا رہا ہے، جہاں جرسیوں کو ٹانگنے کی جگہ بھی موجود ہے اور اس جگہ کی اکثر اوقات باہر سے آنے کے بعد آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔

​سادگی کی اعلیٰ سطع.

الماری کی موجودگی اس کمرے میں غور و فکر کے بعد نظر آ رہی ہے۔ یہ الماری جو کہ کافی کم جگہ پر مبنی ہے، کمرے کی اونچائی کا بھرپور فائدہ اُٹھا رہی ہے ۔آج کے جمالیاتی دور میں ، الماریاں عموماً چھت کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں۔

الماری

ونٹیج اسٹائل کی یہ الماری سونے کے کمرے کے لئے بہترین ہے۔ آج کل کے زمانے میں، پرانے کارامد کئے ہوئے فرنیچر کی قیمت، نئے فرنیچر سے کئی زیادہ ہے کیونکہ پرانے فرنیچر کے لئے استعامال کردہ مواد اور بھرپائی اعلیٰ معیار کی ہوتی ہے۔

راہداری کے لئے۔

  by PRIBURGOS SLU
PRIBURGOS SLU

ARMARIOS EMPOTRADOS

PRIBURGOS SLU

غسل خانے اور رہنے کے کمروں کے درمیان موجود جگہوں کا فائدہ اُٹھا کہ یہاں الماریاں بنوانا بہترین عمل ہے۔ جیسا کہ ہم تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، پریبرگوس ایس ایل یو کی پیش کی گئی مثال میں اندر کی طرف تعمیر کردہ کریم رنگ کی الماری بہترین عملی جواب ہے ۔

ملمینملمین

  by Mercar Castilla
Mercar Castilla

Armario lacado

Mercar Castilla

اس الماری کے لئے استعمال کئے گئے مواد ملمین، لیکر کئے گئے دروازے، لکڑی اور شیشے پر مبنی ہیں۔ کھلے ہوئے کنارے آج کل کے فیشن کے زمانے میں خوبصورتی کی مثال پیش کر رہے ہیں جو کہ روایتی انداز سے نکالے گئے ہیں۔

متعلقہ تجاویز کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!