country Bathroom by Студия дизайна интерьера ART-Labs

12 آئیڈیاز جو آپ کے غسل خانہ پر فلمی تاثر چھوڑ جائیں

usranaz usranaz
Loading admin actions …

غسل خانہ ایسی جگہ ھے جو سجاوٹ کرتے وقت زیادہ توجہ حاصل نہیں کر پاتی، تا ہم جب آپ اس کی تفصیلات کو جانیں گے تو اس میں آرائشی عناصر کو شامل کرنے سےآپ کو بہت زیادہ فرق محسوس ھو گا۔

عام طور پر جب ہم گھر یا اپارٹمنٹ خریدتے ہیں تو اس کی دیواریں روائتی اور عام وال پیپر سے ڈھانپی ھوتی ہیں، لیکن اگر آپ چاہیں تو اس میں شاندار اور سٹائلش تبدیلی لا سکتے ہیں۔

لکڑی ایک ایسا عنصر ھے جس کے بغیر غسل کی تکمیل ممکن نہیں ھو سکتی، لکڑی مختلف قسم کے فرنیچر اور متعدد اشیاء کی فراہمی میں استعمال ھوتی ھے۔ لکڑی کا فرش شاور کا بنیادی عنصر ھے اور سٹائلش اور خوبصورت لکڑی کے استعمال سے غسل خانہ میں ایک جدت اور دلکشی پیدا ھوتی ھے۔

1۔ ایک الگ انداز کے ساتھ

modern Bathroom by Markham Stagers
Markham Stagers

Baño en madera

Markham Stagers

جب ہم اپنے غسل خانہ کو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں تو مختلف عناصر کا مجموعہ خاص کر زمینی اور ہلکے رنگوں کے استعمال سے ہم کامیابی کے ساتھ اس کا حل نکال سکتے ہیں۔ یہ مرکب ایک خوبصورت ٹچ فراہم کرتا ھے۔

2۔ مخلوط بناوٹ

modern Bathroom by ASP Arquitetura
ASP Arquitetura

Cobertura Barra

ASP Arquitetura

مختلف ساختوں کا اشتراک ایک شاندار خیال ھے۔یہ ہموار اور ابھرتی ہوئی دیواروں کے ساتھ آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے.یہ اس جگہ کو کافی مختلف اور شوخ بناتی ہیں۔ایک دلکش آئینے کے اضافے کے ساتھ یہ اس جگہ کی خوبصورتی کو بڑھا رہا ھے۔

3۔ تمام تر لکڑی کے ساتھ

جب ہر چیز لکڑی کے ساتھ ڈھانپی گئی ھو تو کیسا لگے گا؟ سب سے اہم چیز لکڑی کے استعمال میں جس کوذہن میں رکھنا ضروری ھے وہ ھے نمی کا تناسب۔اس سے لکڑی خراب نہیں ھو گی۔ لکڑی دوسرے عناصر جیسے پتھر اور شیشے کے ساتھ مل کر انتہائی دلکش منظر پیش کرتی ھے۔

غسل خانہ کی دیواروں کو اور فرش کو لکڑی کے استعمال سے حقیقتا’ خوبصورت بنایا جا سکتا ھے، جس سے غسل خانہ دیہاتی سٹائل کے ساتھ ساتھ جدید بھی لگتا ھے۔

4۔ روشن دان اور بڑے آئینے کے ساتھ

modern Bathroom by SESSO & DALANEZI
SESSO & DALANEZI

Residência Itatiba

SESSO & DALANEZI

 آپ کے غسل خانہ کو دیہاتی اثر کے ساتھ ساتھ جدید تاثر دینے کی خاطر ایک لکڑی کا روشن دان اور آئینے کا فریم ھے۔ یہ آپ کے انتخاب پر منحصر ھے کہ آپ کس قسم کی لکڑی اور سٹائل کو اپنانا چاہتے ہیں۔ یہ لکڑی اور آئینے کے فریم کا ایک بہترین اشتراک ھے جو غسل خانہ میں واضح خوبصورتی پیدا کر رہا ھے۔

5۔ لکڑی کے ساتھ بہترین ڈیزائن

modern Bathroom by Liliana Zenaro Interiores
Liliana Zenaro Interiores

Apartamento na Pompeia, São Paulo

Liliana Zenaro Interiores

آپ کے  غسل خانے میں لکڑی کو شامل کرنے کے کئی طریقے ہیں. اگر آپ بہت زیادہ پیسہ خرچ نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اچھا ڈیزائن کے ساتھ ایک لکڑی کے آرائشی عناصرکو شامل کر سکتے ہیں، جو آپ کے باتھ روم کو روشن کر دے گے۔ یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس فہرست پر دوسروں کے برعکس فرنیچر کا ایک خاص، زیادہ جدید اور ڈیزائن ٹکڑا شامل کیا گیا ھے۔

6۔ چھوٹے نمونے شامل کریں

لکڑی کو اپنے غسل خانہ میں شامل کرنے کا ایک اور انداز اسکی دیواروں پر لکڑی کے پینل کا استعمال ھے۔ یہاں پر لکڑی کے پینل کے ساتھ خوبصورت دراز میلے اور گندے کپڑوں کو سٹور کرنے کے لئے بنائی گئی ھے تا کہ کمرہ صاف ستھرا اور سلیقے سے نظر آئے۔

7. لکڑی کی مختلف اقسام کے ساتھ

غسل خانہ کے دیہاتی اور ساتھ ہی جدید پسِ منظر کے لئے ،آپ غسل خانہ کی دیواروں اور فرش پر مختلف اقسام کی لکڑی استعمال کر سکتے ہیں۔حتٰی کہ آپ اس کے ساتھ دوسرے عناصر بھی شامل کر سکتے ہیں۔ یہاں پر دیواروں کو لکڑی کے خوبصورت پینل سے ڈھانپا گیا ھے جو کہ دلکش لگ رہا ھے۔

8۔ شیشے کے ملاپ کے ساتھ

لکڑی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ھے کہ یہ دوسرے عناصر کے ساتھ مل کر ایک دیدہ زیب ماحول پیدا کر سکتی ھے۔ اس ماڈل میں لکڑی کے فریم سے مزین روشن دان اور بڑے سائز کا آئینہ غسل خانہ میں روشنی کو پھیلانے اور اسے روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

9. شاور کے شعبے کے لئے

classic Bathroom by Студия интерьера Дениса Серова
Студия интерьера Дениса Серова

Душевая 4 кв. м в современной классике

Студия интерьера Дениса Серова

ہم ایسے غسل خانہ کو اس لئے پسند کرتے ہیں کیونکہ اس کی دیواروں اور فرش پر اعلٰی قسم کی لکڑی استعمال کی گئی ھے۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ شاور کی دیواروں اور اس کے فرش پر لکڑی لگائی گئی ھے تا کہ یہ پانی  اور نمی کی مزاحمت کا کردار ادا  کر سکے۔

10۔ . لکڑی کے فرش

country Bathroom by Kenny&Mason
Kenny&Mason

Kenny&Mason London bath

Kenny&Mason

خوبصورتی اور انفرادیت میں یہ مواد بہت مفید ثابت ھوتا ھے۔اگر آپ نے اسے لکڑی کے فرش کے لئے منتخب کیا ھے تو آپ درست سمت میں جا رہے ہیں۔آپ اس ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں کہ ہلکے رنگوں کا استعمال دیوار کے کے ساتھ مل کر ایک خوبصورت منظر پیش کر ریے ہیں۔

11۔ تکونی دیوار

یہ ایک منفرد اور پُر کشش انتخاب ھے جو کہ دیہاتی طرزپر ایک خوبصورت سٹائل ھے۔ مختلف ڈیزائن کی ٹائلز اور ہلکے رنگوں کے ملاپ سے یہ ایک اچھوتا منظر پیش کر رہا ھے۔

12۔ منظم رنگوں کا مجموعہ

country Bathroom by Open Village
Open Village

Интерьер ванной

Open Village

لکڑی کے اس قسم کے سٹائل کے مختلف انداز نہ صرف آپ کے غسل خانہ میں خوبصورتی پیدا کرتے ہیں بلکہ اس پوری جگہ کو منظم بھی کرتے ہیں۔مختلف اور بہت سی درازوں کی مدد سے آپ بہت ساری چیزوں کو سٹور کر کے غسل خانہ میں صفائی اور سلیقے سے پیش کر سکتے ہیں۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!