by Mobilificio Marchese

گھر میں جدید اور جامع الماریاں جنہیں آپ نمایاں کرناچاہیں گے۔

Amjad Ali Amjad Ali
Google+
Loading admin actions …

اگرآپ اپنی الماری کوایک کارآمداورفعال احاطہ سمجھتے ہویۓ اس پرمطمين ہیں توآپکو لازم وہ ناقابل یقین نمونےملاحظہ کرنی چاہیے جوہم نے آپکے لیۓ آج اکھٹی کی ہیں۔ یہ مثالیں جہاں کپڑوں کے الماریاں ترتیب دیتے وقت آپکی تخلیقی صلاحیتوں کوتحریک دیںگی وہاں یہ آپکودیگرکارآمداحاطوں کے مفیداستعمال سے متعلق محطاط طرزفکردیںگی جو کہ بہرحال ایک مفید اقدام ہے۔ اگرآپ ایک پورے دستیاب کمرے کے احاطےکوایک مکمل الماری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ یا آپکی خوابگاہ میں دستیاب خالی جگہ کوکپڑوں کی الماری کے لیۓ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں آپکوحیران کن تجاویزملینگی۔ ہم اندرونی آرایش کے قابل تعریف فنکاروں کی تعظیم سے آغازکرتے ہیں۔ جنہوں نے عرق ریزی سے آپکے لیۓ الماریوں کے استعمال کے یہ مفید طریقے مرتب کیۓ ہیں۔ توانکو سیکھنے اوران سے فايدہ اٹھانے کیلیۓ تیارہوجایئے۔

آپ کے شان شان

اگرآپ پیشہ ور ہیں تو آپکودستیاب مواقع میں سے بہترین کا انتخاب کرنا چاہیۓ۔اوراسی لیۓ آپکے کپڑوں کی الماری کاڈیزاين بھی بہترین ہوناچاہیۓ۔ اوراسے آپکے نفیس کپڑوں کے مطابق ہوناچاہئیے۔ منسلک تصویرمیں ہینگروں کی قطار اورانکی مناسب بلندی آپکے کپڑوں کومناسب فاصلے پررکھتے ہیں۔ ان سب کے ساتھ الماری  دیگرخانوں اور ٹایي ریل سے بھی آراستہ ہوتی ہے۔ جو دیگراشیا اور ٹایياں رکھنے کے لیۓ استعمال ہوسکتی ہیں۔ ہم آپکے لیۓ اضافی نشستوں اوراحاطہ پرمشتمل قالین کی تجویزدینا بھی پسندکرینگے۔

عملی تجاویز

  by Mobilificio Marchese
Mobilificio Marchese

Who have invented closet??

Mobilificio Marchese


Copy the HTML code below and add it to your site:

ہلکی، چمکداراورفطری الماری ایک حسین منظرپیش کرتی ہے۔ جسے آپ حسب ضرورت دیگرافراد کے لیۓ مزید خانوں میں بھی تقسیم کرسکتے ہیں۔ کسی بےکار خانے کوایک کارآمداورمفیداحاطے میں تبدیل ہوتے دیکھنا ایک مسحورکن احساس ہوتا ہے۔ تو کیا آپ بھی ایسے ہی تبدیلی کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ ہماری تجویزمفید رہےگی۔

ایک حیران کن دیوار

  by Mobilificio Marchese
Mobilificio Marchese

Who have invented closet??

Mobilificio Marchese


Copy the HTML code below and add it to your site:

منسلکہ تصویرمیں دی گیي الماری کودیکھیں۔ آپ تصور کریں کہ یہ ایک جدیداورباسلیقہ خوابگاہ کی ایک متاثرکن دیوارہے۔ بغیردروازوں کے یہ محیط بہ دیوار کھلی الماری آپکے بے مثال ذوق اور حس جمال کا آینہ دارہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آپکے کپڑے اوردیگراشیاءضرورت مزیددلکش نظرآسکتی ہیں اگرآپ کالی لکڑی کا انتخاب کریں توآپکی الماری مزید فنکارانہ اور ماہرانہ منظرپیش کرسکتی ہے۔

جمالیاتی حس کا ایک انداز

  by Mobilificio Marchese
Mobilificio Marchese

Who have invented closet??

Mobilificio Marchese


Copy the HTML code below and add it to your site:

کالی یا گہری بھوری لکڑی سے بنی الماری جوکہ دیوارکےساتھ نصب ہو، نفاست اورکشادگی کا احساس دلاتی ہے۔ اسکی دیدہ ذیبی دوچندہوجاتی ہے اگراس میں کیبن نما چھوٹے کیبنٹ کا اضافہ کردیاجایۓ۔ جہاں آپ اپنی دیگرقیمتی اشیاء اورپہناوے کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ جونہ صرف آپکی سلیقہ مندی کی ترجمانی کرتی ہے بلکہ جمالیاتی ذوق بھی اجاگر کرتی ہے۔

صاف اور شفاف الماری

  by Mobilificio Marchese
Mobilificio Marchese

Who have invented closet??

Mobilificio Marchese


Copy the HTML code below and add it to your site:

کھلی اور شفاف دروازوں والی الماری کے متمنی اہلخانہ کے لیۓ اگرچہ یہ انکا پہلاانتخات نہیں ہونا چاہیۓ لیکن اگرآپکوکبھی سمجھوتا کرنا پڑے۔ تویہ خیال کارآمدہوسکتا ہے۔ ان الماریوں میں شیشے کی شفاف دروازوں کی تنصیب اسکی ساری خامیاں دھو ڈالتی ہے۔ نفاست اور باریکی کے باوجود یہ الماری آپکے کپڑوں کی بہترحفاظت کرتی ہے۔  جو کہ جدیدخصوصیات کا حامل بھی ہوتی ہے۔ اس میں روشنی کا انتظام اسے ہمارا پسندیدہ انتخاب بناتی ہے۔

سادہ اور جامع

  by Mobilificio Marchese
Mobilificio Marchese

Who have invented closet??

Mobilificio Marchese


Copy the HTML code below and add it to your site:

بعض اوقات آپکا زخیرہ خانہ (سٹوریج) کارآمد ہونے کے باوجود ویرانی اورگمنامی کیوجہ سے آپکی توجہ چاہتی ہے۔ متعلقہ تصویر میں نمایاں الماری ایک جامع خوبصورت کاوش کی آینہ دار ہے۔ فرش سے چھت تک پھیلی یہ الماری اس کے چھوٹے خانوں (کیبنٹ) کیوجہ سے اسکے احاطے اور انتظامی خصوصیات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ شیشے کے دروازے قدرتی روشنی کو پورے کمرے میں منعکس کرتے ہیں۔ اسکی سادہ اور فنکارانہ ترتیب اسکی حقیقی حسن کا آینہ دار ہے۔

نمایاں اور خوبصورت

  by Mobilificio Marchese
Mobilificio Marchese

Who have invented closet??

Mobilificio Marchese


Copy the HTML code below and add it to your site:

منسلکہ تصویرمیں دی گیی الماری ہرجگہ قابل قبول ہے۔ نہ صرف اسکوانتظامی طورپرباسہولت سامان سے لیس کرکہ بہترین میٹیریيل سے تیار کیا گیا ہے۔ بلکہ اسے آسانی کے ساتھ چھپایا بھی جا سکتا ہے خصوصا جب آپکو صاف اور کشادہ خوابگاہ کی ضرورت ہو۔ مرکزی احاطے اور خلاء کی جدیدتصورات کے ساتھ یہ ایک سادہ ڈیزاين ہے۔ جوکہ پھسلنے والی دروازوں سے آراستہ ہے۔ جواستعمال میں آسان اور دیرپا ہیں۔

جامع مہارت کا نمونہ

  by Mobilificio Marchese
Mobilificio Marchese

Who have invented closet??

Mobilificio Marchese


Copy the HTML code below and add it to your site:

بعض اوقات آپکا زخیرہ خانہ (سٹوریج) کارآمد ہونے کے باوجود ویرانی اورگمنامی کیوجہ سے آپکی توجہ چاہتی ہے۔ متعلقہ تصویر میں نمایاں الماری ایک جامع خوبصورت کاوش کی آینہ دار ہے۔ فرش سے چھت تک پھیلی یہ الماری اس کے چھوٹے خانوں (کیبنٹ) کیوجہ سے اسکے احاطے اور انتظامی خصوصیات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ شیشے کے دروازے قدرتی روشنی کو پورے کمرے میں منعکس کرتے ہیں۔ اسکی سادہ اور فنکارانہ ترتیب اسکی حقیقی حسن کا آینہ دار ہے۔

کیا یہ الماری اس حقیقت کی جامع غمازی نہیں کررہی؟ کہ کس حد تک آپ الماری کواپنی ضروریات اورسامان کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔ ایک بے ترتیب ساخت کے اوپرتعمیرہونے والی اس الماری میں تمام بے کار احاطے کو ایک مفیداور کارآمدالماری میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ سفیدرنگ اورمنفرد ڈیزاین کے ساتھ اب یہ حیرانکن لگ رہی ہے۔ بالایی خانے موسمی کپڑوں کوسنبھالنے کے لیۓ موزوں تریں جگہ فراہم کرتے ہیں۔
الماریوں سے متعلق مزیدخوبصورت مشوروں کے لیۓ اس لنک پر کلک کریں۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!