گھر کی صفائی کے لیے مددگار ٹوٹکے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Japanese inspired 2 Bed flat conversion, Cura Design Cura Design
Loading admin actions …

کتنی ہی بار ایسا ہوا ہے کہ ہم گھر کی صفائ کے دوران سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ یہ تو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔اور آخر کار جب آپ اپنا کام ختم کر کے تھک ہار کر بیٹھتے ہیں تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ نے اپنے دن کا بیشتر حصہ اسی کام میں صرف کر دیا۔ گھڑی کی جانب نگاہ دوڑائیں تو یہ حقیقت آپ آشکار ہوتی ہے کہ آپ کے پسندیدہ ڈرامے کا وقت ہی گزر چکا ہے۔روز مرہ کی اس بھاگ دور میں آپ کو احساس بھی نہیں ہوتا کھ کس طرح آپ خود کو اور اپنی پسند نا پسند کو فراموش کیے بیٹھے ہیں۔ مگر گھبرایے نہیں! جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہومی فائی آپ کا خیر خواہ ہے اور کسی اچھے دوست کے مانند ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ آپ اپنے روز مرہ کے معمول سے وقت نکال کر زندگی کی رنگینیوں سے لطف اندوز ہو سکیں اور یہی وجہ ہے کہ ہومی فائی آپ کے ليے ایسی تجاویز لایا ہے جو صفائی کے طویل اور صبر آزما کاموں کو مختصر اور آسان بنا دیں۔ تو آپ کو مزید انتظار کروائے بغیر آگے بڑھتے ہیں۔

۱۔ دیواروں کے نچلے حصے کی صفائی

اکثر جھاڑو لگانے کے بعد بھی کمرے کے کونوں میں دیواروں کے نچلے حصے پر گرد جمی رہ جاتی ہے جسے نکالنا خاصا مشکل کام بن جاتا ہے۔ سو اس کی گرد سے حفاظت کرنے کے لیے ڈائیر شیٹ کا استعمال کریں۔

۲۔ تیل کے نشانات کی صفائی

کھانا پکاتے وقت یا گاڑی کا کام کرتے وقت اکثر کپڑوں پر تیل کے نشانات لگ جاتے ہیں۔ انہیں صاف کرنے کے لیے دھلائی سے پہلے ان پر چاک رگڑیں۔

۳۔ کی بورڈ کی صفائی

اپنے کی بورڈ کو اپنے پرانے ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کرنا نہایت آسان ہے۔ بس برش کو کی بورڈ کے بٹنوں کے درمیان پھیریں۔

۴۔ ٹوائلٹ کی صفائی

ٹوائلٹ کو چمکتا دمکتا روپ دینےکے لیے سرکے اور ڈکٹ ٹیپ کا استعمال کریں۔آپ اس کے نتائج کبھی نہیں بھولیں گے۔

۵۔ الماریوں کے دروازوں کی صفائی

ایک ٹوتھ برش پر نباتاتی تیل اور بیکنگ سوڈا لگا کر اس سے الماریوں کے دروازوں پر جم جانے والا میل کچیل صاف کریں۔ذرا سی محنت سے یہ چمک اٹھیں گے اور آپ کا کمرہ ایک دم نیا لگے گا۔

۶۔ قالین کی صفائی

ہم جانتے ہیں نیل پالش کے داغ کتنے ڈھیٹ ہوتے ہیں۔ خاص کر قالین جیسی اہم اور مشکل سے صاف ہونے والی چیزوں پر یہ ایک بار لگ جائیں تو ان سے جان چھڑانا بڑی مصیبت بن جاتا ہے۔ قالین سے یہ داغ مٹانے کے لیے ایک ہلکے کپڑے پر پرفیوم لگا کر اسے داغ پر رگڑیں۔

۷۔ کافی کے داغ

کافی کے ڈھیٹ داغوں کو بیکنگ سوڈا لمحوں میں صاف کر دیتا ہے۔ ہے نا شاندار ترکیب!

۸۔ میک اپ کے برش کی صفائی

میک اپ کے برش کو عام پانی سے دھونا بہتر نہیں کیوں کہ ایسا کرنے پر میک اپ کے ذرات اس میں چپکے رہ جاتے ہیں اور برش اپنے وقت سے پہلے ہی استعمال کے قابل نہیں رہتا۔ اپنے میک اپ برشز کو بے بی شیمپو سے صاف کریں اور انہیں پھپھوندی لگنے سے بچانے کے لیے سیدھا ڈبے میں منتقل کرنے کے بجائے سوکھنے تک کہیں لٹکا دیں۔

۹۔ گیراج کے فرش کی صفائی

اپنے گیراج کے فرش پر لگ جانے والے پیٹرول کے داغ مٹانے کے لیے کوکا کولا کا استعمال کریں۔ جی! کسی شک میں نہ پڑیں۔ یہ سو فیصد کام کرتا ہے۔

۱۰۔ پرانے جوتے نئے کرنا

یہ کام کچھ اور نہیں بلکہ آپ کا ٹوتھ پیسٹ کرے گا۔

اگر آپ کو یہ آئیڈیا بک پسند آئی تو یہ بھی ضرور پسند آئے گی: گھر کی صفائی اب بےحد آسان۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine