by homify

بیڈروم کی سجاوٹ میں بیڈشیٹ کے استعمال کے ۱۰ آئیڈیاز

NM's NM's
Google+
Loading admin actions …

بیڈ روم آپ کے گھر کا وہ کمرہ ھے جہاں آپ بہت سا وقت گزارتے ہیں اور خصوصی طور پر آرام و سکون حاصل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ تو ضروری ہے کہ یہ جاذب نظر اور آرام دہ ہو ۔ بیڈ روم کے بڑا یا چھوٹا ہونے سے اس کی افادیت پر کوئی فرق نہیں پڑتااور یہ بات سچ ہے کہ اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اور جب بات بیڈ روم کی سجاوٹ کی کی جائے تو بیڈ شیٹ سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔ کمرے کے وسط یا کونے میں رکھے بیڈ کی چادر اسے جلا بخشتی ھے اور کمرے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ھے۔ تو اس لیے لازم ھے کہ اس کے انتخاب میں احتیاط برتی جائےاور یہ لازما صاف ستھری بھی ہو۔تو اسی بات کو پیش نظر رکھتے ھوئے ہومیفائی پر آج ہم آپ کے لیے کچھ دلکش اور جدید بیڈ شیٹس کے ڈیزائن لائے ہیں ، جنہیں دیکھ کر آپ بھی داد دیئے بنا نہیں رہ سکیں گے۔

تو پھر شروع کریں!

​۱۔ سلک کا استعمال

  by homify
homify

Tropical Night silk bed linen

homify

سلک ایک نرم و نازک احساس دیتی ھے اور بیڈ روم میں اس کی موجودگی ،خوبصورتی کو دوبالا کر دیتی ھے، ذرا اس سلک کی چادر کو دیکھیں کس قدر جاذب اور دلکش لگ رہی ھے۔ 

​۲۔ذرا مختلف انداز اپنائیں

 اگر آپ منفرد نوعیت کی ترجیحات رکھتے ہیں تو اس بیڈ شیٹ کو دیکھیں ، ارد گرد سے بلکل مختلف مگر خوبصورت لگ رہی ہے۔ 

۳۔بچوں کا کمرہ

بچوں کے کمرہ کو ھمیشہ ہی شوخ رنگوں سے سجائیں جیسے کہ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس بیڈ شیٹ کا رنگ باقی چیزوں سے ہم آہنگ اور زبردست لگ رہا ہے۔

​۴۔قدرت سے ہم آہنگ

اگر آپ ذرا تخلیقی سوچ کے مالک ہین تو ذرا اس تصویر میں  نظر آنے والی بیڈ شیٹ کو دیکھیں جو باقی ماحول سے مطابقت رکھتے ہوئے بالکل ایک قدرتی جنگل کا سا سماں پیدا کر رہے ہیں۔

​۵۔ سفید کے ساتھ ملاپ

 سفید ایک ایسا رنگ ہے جس کے ساتھ ہر رنگ کا امتزاج بہترین لگتا ھے۔ اس تصویر میں بیڈ پر نیلے اور سفید کا ملاپ آنکھوں کو لبھا رہا ھے۔ 

​۶۔پنک اور گرین کامبی نیشن

classic Bedroom by Lorna Gross Interior Design
Lorna Gross Interior Design

Next Generation – Girl's Room

Lorna Gross Interior Design

 ذرا اس تصویر میں نظر آنے والے پنک اور گرین کامبی نیشن کی بیڈشیٹ کو دیکھیں جو گرین دیواروں کےساتھ بہترین  نظارہ دیتا ہے۔

​۷۔سفید اور کالے کا امتزاج

سفید اور کالا دو ایسے رنگ ہیں جو ہمیشہ سے ھی ساتھ استعمال ہوتے آئے ھیں۔ ذرا اس تصویر میں ان کے بہترین امتزاج کو دیکھیں ، بلاشبہ بہترین! 

​۸۔پھولوں کا بہترین پرنٹ

 اگر آپ قدرت اور پھولوں سے محبت کرتے ہیں تو پھر انہیں اپنے بیڈ روم میں بھی لائیں جیسے کہ ذیل میں نظر آنے والی بیڈشیٹ خوبصورت ترین لگ رہی ھے۔ 

​۹۔ایک ہی رنگ کا استعمال

  by FurnishTurf
FurnishTurf

Cotton Rich Sateen Sea Green Double High thread count 500TC bed Sheet with 2 pillow covers

FurnishTurf

 ذرا اس تصویر پر نظر ڈالیں ، آسمانی رنگ آنکھوں کو خیرہ کر رہا ھے۔ صرف ایک ہی رنگ کے تکیے، چادر اور کمفرٹر زبردست لگ رہے ہیں۔ 

​۱۰۔نفیس اور دلکش رنگ

  by Revival Beds
Revival Beds

The Maine New England Bed

Revival Beds

اس بیڈ شیٹ میں نظر آنے والے نفیس اور دلکش رنگوں کو دیکھیں، انتہائی خوصورت اور آنکھوں کو لبھانے والے یہ رنگ آپ کی طبیعت پر بہترین اثر ڈالیں گے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!