modern Kitchen by ARCA ARQUITETURA

باورچی خانہ کی تزئین و آرائش کے 11 بہترین انداز

usranaz usranaz
Loading admin actions …

خوبصورت گھر کے ساتھ خوبصورت باورچی خانہ بھی ہر ایک کا خواب ھوتا ھے۔ ہم میں سے ہر ایک کی خواہش ھوتی ھے کہ اس کا باورچی خانہ خاندان کے تمام بورچی خانوں سے نہ صرف خوبصورت بھی ھو بلکہ اس میں آرائش و آسائش کا سامان بھی قابلِ رشک ھو۔ اس مقصد کے لئے آپ باورچی خانہ کے پیشہ ور ماہرین و ڈیزائنر سے مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

اگر آپ باورچی خانہ کی تزئین و آرائش کے لئے ماہر ڈیزائنر سے مدد نہیں لینا چاہتے تو ھومی فائی کا یہ مضمون آپ کی رہنمائی کے لئے پیش کیا گیا ھے۔اس مضمون کو پڑھنے اور دیکھنے کے بعد آپ آسانی کے ساتھ اپنے باورچی خانہ کو نہ صرف سجا سکتے ہیں بلکہ اس میں ضروریات کے پیشِ نطر آلات اور سامان بھی منتخب کر سکیں گے۔

تو پھر آیئے! بغیر کسی وقفے کے ان تجاویز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ مکمل سفید

سفید رنگت نفاست پسندی کا مظہر ھوتی ھے۔ اگر آپ اپنے باورچی خانہ کو مکمل سفید کر دیں گے تو یہ روشن اور کشادہ محسوس ھوگا۔  سفید رنگ کی چمکدار الماریاں، سفید کاؤنٹر اور ہلکے سفید رنگ کی دیوارٰیں باورچی خانہ کی دلکشی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ اس مکمل سفید رنگ کے ماحول میں ہلکے فیروزی رنگ کا فرش ایک دلچسپ منظر پیش کر ہا ھے۔ 

2۔ رنگین ماحول

اگر آپ کا باورچی خانہ پرانی طرز کا ھے اور آپ اس میں بہتری اور خوبصورتی لانا چاہتے ہیں تو اس میں تھوڑی سی ترمیم کر لیں۔ اس کی الماریوں کے دروازوں پر جامنی رنگ کر دیں۔ اس کے کاؤنٹر پر زرد رنگ بکھیر دیں۔ کھڑکی کے دروازوں کوبھی الماریوں کے ہم مزاج رنگ سے متعین کر دیں۔ باورچی خانے کا یہ رنگین ماحول نہائت خوبصورت منظر کی عکاسی پیش کر رہا ھے۔ یہ ڈیزائن آپ کے پرانے باورچی خانے میں ایک نئی جان ڈال دے گا اور اس میں جدت لے آئے گا۔

3۔ کھلے ماحول میں باورچی خانہ

اپنے آنگن یا بالکونی کے کھلے ماحول میں باورچی خانہ کو ترتیب دیں۔ اس باورچی خانہ میں آپ کھلی آب و ھوا کے ساتھ قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ھو سکیں گے۔ سیمنٹ سے بنی شیلفیں اور کاؤنٹر باورچی خانہ میں دلکش اضافہ کر رہی ہیں۔ باورچی خانہ کی دیوار سے ملحقہ شیلفوں میں آپ روز مرہ استعمال کی چیزیں سٹور کر سکتے ہیں، جب کہ شیلف کے نیچے بنا سنک برتنوں کو دھونے کے لئے مناسب جگہ فراہم کر رہا ھے۔

4۔ پُرتعیش ڈیزائن

پُر تعیش اور جدت پزیرڈیزائن کا باورچی خانہ  ہر ایک کی خواہش اور آرزو ھوتی ھے۔ خوبصورت اور دلکش انداز ہر ایک کے دل کو بھاتا ھے اور دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کر دیتا ھے۔ سرمئی رنگ کا چمکدار کاؤنٹر اور اس کے اوپر روشنی کا بڑا سا خوبصورت کینوس ایک دلکش منظر پیش کر رہا ھے۔ دیوار پر لگی رنگ برنگی ٹائلز باورچی خانہ کے ماحول میں خوشگوار تاثر قائم کر رہی ہیں۔

5۔ سادہ مگر خوبصورت

سادگی اور سفیدی خوشگوار ماحول کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سفید میز کے ساتھ بید کی بنی کرسی دیہی سٹائل کا خوبصورت انداز ھے۔ اسی مناسبت سے بنا لکڑی کا بھورا فرش اور رنگین رنگوں کی ٹائلز سے مزین خوبصورت دیوار دیکھنے والوں کی آنکھ کو فرحت بخش رہی ہیں۔ باورچی خانے کو مکمل روشن کرنے کے لئے دیوار پر ہلکے رنگوں کے ساتھ بڑی سی کھڑکی کا استعمال کریں۔جس سے قدرتی روشنی کا بہاؤ آسانی کے ساتھ ممکن ھو سکے۔

6۔ روشن

باورچی خانہ کو مکمل روشن رکھنے کے لئے اس کی دیواروں پر ہلکے رنگوں کا استعمال کریں۔ الماریوں پر سفید رنگ اس کی چمک کو بڑھا رھا ھے۔ کھانے کی میز کے اوپر زیادہ توانائی والا لیمپ نصب کرنے سے باورچی خانہ روشن اور خوبصورت نظر آئے گا۔ اس لیمپ کو نصب کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس کا ڈیزائن بارچی خانے کے ڈیزائن سے مطابقت رکھتا ھو۔ کھانے کی میز پر سفید رنگ کا دستر خوان اس کو روشن کرنے میں معاون ثابت ھو رہا ھے۔ 

7۔ چھوٹا مگر دلکش

modern Kitchen by Amodo
Amodo

Cucina

Amodo

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا باورچی خانہ کا حجم کیا ھے مگر باورچی خانہ کے ڈیزائن اور سٹائل اہمیت رکھتے ہیں۔  اپنے چھوٹے سے باورچی خانہ کو خوبصورت سٹائل کے ساتھ ترتیب دیں۔ اس کی دیواروں اور چھت پر ہلکے مگر خوبصورت رنگ سے روغن کریں۔ اس کے فرش کو دلکش نمونے دار ڈیزائن کے ساتھ مرتب کریں۔ کھانے پکانے اور کھانے والے برتنوں کو الماریوں اور درازوں میں پوشیدہ رکھیں اس سے آپ کا باورچی خانہ صاف ستھرا اور سلیقے سے سجا ھوا نظر آئے گا۔

8۔ قدرتی رنگ بھر دیں

باورچی خانہ کو خوبصورت اور دلچسپ بنانے کے لئے اس میں قدرتی رنگ شامل کریں۔ اس مقصد کے لئے باورچی خانہ کے کونوں میں خوبصورت سر سبز اور ہرے بھرے پودوں کو لگا دیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان پودوں کے گملوں کو خوبصورت دکھانے کے لئے ان پر شوخ رنگ کر دیں۔ اس کے علاوہ آپ الماری کی شیلف میں بھی سبز پودوں کو لٹکا سکتے ہیں۔ سر سبز پودوں کا یہ دلکش انداز آپ کے باورچی خانہ میں قدرتی رنگ بھر دے گا۔جس سے باورچی خانہ کی فضا ترو تازہ اور پُر سکون رہے گی۔

9۔ رنگوں کا حسین امتزاج

باورچی خانہ میں دلکشی اور خوبصورتی لانے کے لئے اسے مختلف رنگوں سے سجا دیں۔ خوبصورت بھوری الماریوں کے کے درمیان سبز رنگ کے سرکنے والے دروازے ایک دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔  کاؤنٹر کی اوپری سطح کو خوبصورت ماربل سے مزین کر دیں۔ باورچی خانہ میں مزید خوبصورت لانے کے لئے اس کی چھت اور فرش کو ایک جیسے رنگ سے ملا دیں اس سے باورچی خانہ نفیس اور دلکش ھو جائے گا۔ 

10۔ جدید آلات کے ساتھ

موجودہ دور میں رونما ھونے والی ترقی کی بدولت باورچی خانہ کے آلات میں بھی بے پناہ جدت آئی ھے اور نت نئے ڈیزائن اور آلات مارکیٹ میں دستیاب ھو رہے ہیں۔ آپ بھی اپنے باورچی خانہ میں جدت لانے کے لئے ان آلات کا استعمال کریں، اس سے نہ صرف آپ کا باورچی خانہ صاف ستھرا اور دلکش نظر آئے گا بل کہ باورچی خانہ کے کاموں میں آسانی بھی لائے گا۔ اس کا ایک بڑا فائدہ آنے والے مہمانوں پر ایک اچھا تاثر پڑنے کی صورت میں بھی ھوگا۔

11۔ حرارتی چولہے کا استعمال کریں

باورچی خانہ کو گندگی اور بے ترتیبی سے بچانے کے لئے اس کے  لئے عام چولہے کی بجائے حرارتی چولہا استعمال کریں۔ جو گندگی کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کرتا ھے۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس چولہے کا ڈیزائن کرتے وقت اس کے اوپر چمنی کو لازمی ترتب دیں تا کہ اس سے پکنے والے کھانے کی بھاپ چمنی کے ذریعے باہر نکلتی جائے۔ یہ باورچی خانہ کے لئے ایک جدید مگر گندگی سے پاک ڈیزائن ھے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!