گھر میں داخل ھونے کے بعد پہلا حصہ جو سامنے ھوتا ھے وہ راھداری کہلاتا ھے۔ راھداری گھر کے دروازے سے رہائشی کمرے تک جانے کا راستہ ھوتا ھے۔اس کو کوریڈور اور داخلی حال بھی کہتے ہیں۔ اندرونی حصے کے پیشہ ور ڈیزائنر گھر کے اس حصے پر خاص توجہ دیتے ہیں کیوں کہ گھر کے خوبصورت ھونے کا پہلا تاثر یہی سے قائم ھوتا ھے۔
راھداری کا دلکش ڈیزائن آپ کی شخصیت کا عکاس ھوتا ھے،اس کے سٹائلش ڈیزائن سے گھر میں آنے والے مہمان اور رشتہ دار آپ کی سوچ اور پسند آپ کے گھر کے بارے میں تاثر قائم کرتے ہیں۔ آج ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم آپ کے لئے ایسے ڈیزائن اور تجاویز لائے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کی راھداری میں نئی جدت کے ساتھ دلکش ڈیزائن کا انتخاب کر سکیں گے۔
چلیں! پھر ایک نظر ان پر ڈالتے ہیں۔
گھر میں داخل ھونے کے بعد پہلا قدم راھداری کے فرش پر پڑتا ھے اور اسی سے مہمانوں کو گھر کے بارے میں پہلا تاثر ملتا ھے۔ رھداری کے فرش کے لئے آپ سیمنٹ اور دوسرے عمارتی مواد بھی استعمال کر سکتے ہیں مگر ہم آپ کو اس کے فرش کے لئے لکڑی کے استعمال کا مشورہ دیں گے۔ لکڑی کی فرش میں ایک خاص قسم کی چمک اور نفاست پائی جاتی ھے جس کی وجہ سے گھر میں دلکشی اور خوب صورتی جنم لیتی ھے۔ راھداری سے اوپری منزل کو جاتی سیڑھیوں میں بھی اسی قسم کی لکڑی کے تختوں کا استعمال کریں جس سے اس حصے میں لکڑی اپنا مخصوص روپ ظاہر کرے گی۔ جو کہ کمرے میں چمک اور خوبصورتی کا باعث بنتی ھے۔
راھداری کو روشن اور چمکدار بنانے کے لئے اس میں سفید رنگ و روغن کا استعمال کریں۔ اندرونی دروازوں، دیواروں اور الماریوں پر سفید رنگ ایک روش ماحول فراہم کر رہا ھے۔ راھداری کی خالی جگہ کو چیزوں کے سٹور کرنے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اس مقصد کے لئے الماری اور شیلفوں کا استعمال نہات مفید ثابت ھوتا ھے۔راھداری کی خالی فرش پر ایک رنگین قالین کا ٹکڑا اس میں نفاست اور خوبصورتی پیدا کرتا ھے۔
راھداری کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لئے اس میں خوبصورت سجاوٹی اشیاء اور پیٹنگز کو آویزاں کریں۔ اس مقصد کے لئے خوبصورت نمونے دار دیواری شیلفوں کا انتخاب کریں جیسا کہ اس ماڈل میں دیکھا جا سکتا ھے۔ ان خوبصورت شیلفوں میں سجاوٹی ٹکڑوں کے علاوہ شو پیس بھی سجائے جا سکتے ہیں۔ لکڑی کا فرش راھداری کا کا بنیادی عنصر ھوتا ھے۔جب کہ دیواروں پرلگی پینٹگز اس کے ماحول کو پُر رونق اور دلکش بنا رہی ہیں۔
راھداری کی فضا میں ترو تازگی اور قدرتی آب و ھوا کے لئے اس میں کچھ سر سبز پودوں کا استعمال کریں۔ ان پودوں کا استعمال کرتے وقت اس بات کوذہن نشین رکھیں کہ اس کے گملے عام اور پرانی طرز کے بھدے نہیں ھونے چاہیں بلکہ جدید دور اور راھداری کے ماحول کے مطابق جدید اور سٹائلش انداز میں ھونے چاہیں۔ ان پودوں کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جو آپ کے راستے میں نہ آتے ھوں بلکہ ایک کونے میں یا سیڑھیوں کے اطراف میں ان پودوں کو نصب کریں۔ اس سے آپ آسانی کے ساتھ راھداری میں چہل پہل کر سکیں گے۔
گھر کے اندر عموما’ راھداری چھوٹی سی جگہ پر منحصر ھوتی ھے لیکن آپ اس چھوٹی سی جگہ کو بھی موثر اور دیدہ زیب بنا سکتے ہیں۔ راھداری کےایک طرف آپ آرائشی سر سبز پودوں اورخوبصورت روشنی کے لئے جگہ منتخب کریں۔ اس چھوتی سی جگہ کو سجانے اور دلکش ڈیزائن دینے کے لئے لکڑی کے کالمی پینل کو ترتب دیں۔ اندرونی حصے کے دروازے کے ساتھ استقبالی کاؤںٹر آنے والے مہمانوں اور رشتہ داروں پر دلکش نقوش چھڑتا ھے۔
اگر آپ ثقافتی ذوق رکھتے ہیں تو راھداری کو اپنی مرضی کے ثقافتی سٹائل میں ڈیزائن تشکیل دیں۔ سیڑھیوں کے نیچے بڑے بڑے گول آئینے آویزاں کریں جن کے کنارے کٹلری سٹائل میں تراشیدہ کیے گئے ہیں۔اس کی دیوار کو دیہی طرز پر سیمنٹ کے پلستر کے بغیر چھوڑ دیں۔ یہ آپ کے راھداری کے ماحول میں دلکش اور خوشگوار اضافہ کریں گے۔ راھداری میں اوپری منزل کی طرف جاتی لکڑی کی سیڑھی اپنی مثال آپ ھے۔
اپنی راھداری کو ایک پُر سکون گوشہ میں تبدیل کردیں۔ اگر آپ کی راھداری میں کھلی جگہ ھے تو اس سے پوری طرح فائدہ اٹھایئں۔ راھداری کو رہائشی کمرے کے طور پر استعمال کرنے کے لئے دو آرام دہ کرسیوں کے ساتھ ایک سادہ سی میز رکھ دیں۔ راھداری کو مزید دلکش بنانے کے لئے اس کے فرش پر نمونے دار قالین کا ٹکڑا ڈال دیں۔ اس کو روشن اور دلچسپ بنانے کے لئے اس میں موجود کھڑکیوں کو کھلا رکھیں جس سے تازہ ھوا کی آمد و رفت جاری رہے۔
راھداری کو سجانے کا ایک جدید طریقہ اس کی دیوار پر ایک بڑی قدرتی منظر کی پینٹنگ آویزاں کر دیں۔ یہ آپ کے راھداری مین ایک خوشگوار اضافہ کر دے گی۔ اس قدرتی منظر کی پینٹنگ کا انتخاب آپ کی پسند پر منحصر ھے۔یہ آپ کی شخصیت کی عکاس ھوگا۔ اس کے فرش کے لئے سرمئی رنگ کی قالین دیدہ زیب لگ رہی ھے۔
اپنے گھر کی راھداری کو سجانے کے لئے ہلکے رنگوں کا انتخاب کریں۔ سادگی سے آراستہ کی گئی اس راھداری میں ہلکا سرمئی رنگ بہت ہی دلکش منظر پیش کر رہا ھے۔ چھت پر نصب جدید مگر سادہ لیمپ خوبصورتی کی اپنی مثال آپ ہیں۔ اس کے سرمئی فرش پر لکڑی کے پینل ایک جدید اور سٹائلش انداز میں مزین ہیں۔ یہ راھداری کا لمبا مگر تنگ راستہ نہائت شائستگی اور لطافت سے سجایا گیا ھے۔
اپنی راھداری کو ہلکے مگر خوبصورت رنگوں سے سجانے کے لئے فیروزی رنگ کا انتخاب کریں۔ راھداری کی فیروزی رنگ میں رنگی دیواروں نہائت دلکش ماحول پیدا کر رہی ہیں۔ دیوار کے ساتھ لکڑی کی بنی شیلفوں کو پینٹنگز اور تصاویر کو آویزاں کرنے کے لئے استعمال کریں۔ اس ترکیب سے آپ کی راھداری آرٹ گیلری کا منظر پیش کرے گی جس کی وجہ سے آپ کے ذوق کا ایک بہترین تاثر قائم ھوتا ھے۔ دروازے کے ساتھ جوتوں، کوٹ اور سر کی ٹوپیوں کو محفوظ کرنے کے لئے لکڑی کا دلکش ریک استعمال کریں۔
اگر آپ کی راھداری میں وافر مقدار میں جگہ موجود ھے تو اس میں قدرتی انداز داخل کرنے کے لئے ایک چھوٹا سا باغ تشکیل دیں جس میں مختلف انواع و اقسام کے دلچسپ اور خوبصورت پودوں کا انتخاب کریں۔ یہ انوکھی اور دلفریب ترکیب آپ کی راھداری کو نہائت دلچسپ اور خوبصورت بنا دے گی۔ آپ کے گھر کے ماحول کو تر و تازہ اور خوشگوار بنا دے گی۔ اپنے اس چھوٹے سے باغ میں پودوں کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ ایسے پودے منتخب کریں جو چھاؤں میں پروان چڑھ سکتے ھوں اور جن کے لئے سورج کی تپش اور روشنی اہمیت نہ رکھتی ھو۔