modern Dining room by FRANCOIS MARAIS ARCHITECTS

کھانے کے کمرے کے فرنیچر کے شاندار ڈیزائن

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Google+
Loading admin actions …

ہر گھر میں کھانے کا کمرہ سب سے اہم جگہ ہے۔ یہ وہ واحد جگہ ہے جہاں سب لوگ مل کر بیٹھتے ہیں اور کھانہ کھاتے ہیں۔یہ جگہ جتنی آرام دہ اور خوب صورت ہو گی ارد گرد کے ماحول پر اسکا بہترین اثر ہوتا ہے۔ گھر والے بہترین اور خوشگوار ماحول میں کھانہ کھاتے ہیں اور مل بیٹھ کر اچھا وقت گزارتے ہیں۔ موجودہ دور میں کھانے کا کمرہ زیادہ تر باورچی خانے سے منسلک ہوتا ہے۔ کھانے کا کمرہ عام طور پر کھانے کی میز اور کرسیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ میز اور کرسیاں مختلف ڈیزائن کی ہوتی ہیں جو آپ کے کمرے کی سجاوٹ کو خوب صورت بنا دیتی ہیں۔ یہاں آج ہومی فائی پر ہم آپ کے لیے مختلف قسم کے کھانے کے کمرے کے جدید تزئین و آرائش کے ڈیزائن والے کمرے لائے ہیں جو آپ کو پسند آئیں گے اور آپ اپنے گھر میں ایسے کھانے کا کمرہ بنانا چاہیں گے۔آئیے دیکھتے ہیں۔

کریم اور بھورے رنگ کے امتزاج والی کھانے کی میز کرسیاں

اس تصویر میں آپ دیکھتے ہیں کہ کریم اور ہلکے بھورے رنگ کے امتزاج سے کھانے کی میز اور کرسیاں استعمال کی گئی ہیں۔ جدید طرز کی یہ میز اور کرسیاں کمرے کو دلکش بناتی ہیں۔ سادہ اور جدید طرز کی میز کرسیاں اس سفید اور سیاہ رنگ کے کمرے کی سجاوٹ میں اضافہ کرتی ہیں۔ کھانے کی میز کے سامنے شیشے کی بڑے چوکھٹے والی کھڑکی ہے جس سے کھانے کے دوران سامنے باغیچے کا منظر بھی کھانے کی اس جگہ کو پرکشش بناتا ہے اور گھر والے پرلطف طریقے سے کھانا کھا سکتے ہیں۔

چھوٹا دلکش کھانے کا کمرہ

کھانے کا کمرہ چھوٹا ہو یا بڑا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کمرے کا آرام دہ اور دلکش ہونا ضروری ہے۔ اس تصویر میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہ کھانے کا کمرہ چھوٹا لیکن دلکش ہے۔ اس میں کریم رنگ کی کرسیوں کے ساتھ شیشے والی میز کو استعمال کا گیا ہے۔کھانے کی میز کو کمرے کے وسط میں رکھا گیا ہے۔ اس چھوٹے کمرے میں میز کی دونوں اطراف میں شیشے کی بڑی کھڑکیاں ہیں جس سے ایک طرف باغیچے کا منظر اور دوسری طرف نظر آنے والا تالاب کا منظر اس کھانے کے چھٹے سے کمرے کو پرکشش بناتا ہے۔

لکڑی والی کھانے کی میز

اس کھانے کے کمرے میں لکڑی کی میز کرسیاں استعمال کی گئی ہیں۔ لکڑی کو روزمرہ زندگی میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ لکڑی سے بنا فرنیچر اپنی مثال آپ ہوتا ہے۔اس کھانے کے کمرے میں گہرے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ گہرے بھورے رنگ کی میز اور کرسیوں کو کمرے کی دیوار کے رنگ سے مطابقت رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔کھانے کے کمرے کو دلکش بنانے کے لیے کھانے کی میز کے سامنے دیوار پر بہت بڑی آرائشی تصویر لگائی گئی ہے جو کمرے کو خوب صورت منظر دیتی ہے۔ کھانے کے اس کمرے کی چھت پر بھی نقش نگاری والے ڈیزائن بنایا گیا ہے۔

شاہانہ انداز طرز کا کھانے کا کمرہ

اس تصویر میں کھانے کے کمرے کا شاہانہ انداز سے ترتیب دیا گیا ہے۔اس کمرے میں سفید رنگ کا استعمال کیا ہے۔ اس کمرے کو پر آسائش اور شاہانہ بنانے کے لیے اس میں بہترین اور آرام دہ کھانے کی میز اور کرسیاں کمرے کے رنگ سے مطابقت رکھتے ہوئے سفید رنگ کی شامل کی گئی ہیں۔ یہاں سب گھر والے آرام دہ ماحول میں بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔

سادہ لیکن پرکشش طویل کھانے کی میز

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کے کھانے کے کمرے میں ایک سادہ طویل کھانے کی میز رکھی گئی ہے جس کی رنگت کافی کے رنگ جیسی ہے اور اس کے ساتھ اسی رنگ کی کُرسیوں کا استعمال کیا گیا ہے ان کرسیوں کی نشست جدید ڈیزائن والی ہے جو کہ کرسیوں کو دلکش بناتی ہے۔ اس طویل میز پر زیادہ سے زیادہ گھر کے افراد اور دوست احباب مل بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔ 

سادہ اور پُرکشش

اس کھانے کے کمرے میں سادہ کھانے کی میز کے ساتھ  بیٹھنے کے لیے کُرسیوں کے علاوہ لکڑی کے بینچ کا استعمال کیا گیا ہے۔ جو دکھنے میں سادہ لیکن پُرکشش ہے۔

صوفے کے طرز والی کُرسیاں

زیر نظر تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کھانے کی میز کے ساتھ صوفے کے طرز والی آرام دہ کُرسیوں کو رکھا گیا ہے یہ خوبصورت ہونے کے ساتھ آرام دہ بھی ہیں۔

جدید طرز کی کُرسیوں کا استعمال

اس تصویر میں کھانے کی گول میز کے ساتھ جدید طرز والی سٹیل کی کُرسیوں کا استعمال کیا گیا ہے جن کے اوپر پتلی پیراشوٹ والیسیاہ رنگ کی شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

سفید کُرسیوں کے ساتھ شیشے والی میز

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ شیشے کی میز کے ساتھ سفید رنگ کی کُرسیوں کا استعمال  کھانے کے کمرے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ 

غیر جانبدارانہ رنگوں والا فرنیچر

اس تصویر میں سفید اور بُھورے رنگوں کے امتزاج والی میز اور کُرسیاں کھانے کے کمرے کو ایک جدید نظر دے رہی ہیں ۔نہایت اعلی ۔

شاندار اور جدید

زیر نظر تصویر میں شاندار شیشے کی میز کے ساتھ کُرسیاں بھی شیشے کی ہیں جو کھانے کے کمرے کو شاندار اور جدید نظر دے رہی ہیں ۔ یہ کھانے کا کمرہ خوبصورتی کی ایک اعلی مثال ہے ۔ 

آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے مزید تجاویز۔ اس کو دیکھیں۔ 16 برطانوی کھانے کے کمرے جو آپ بنانا چاہیں

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!