دیوان خانے میں کلاسیک انداز لانے کے بہترین طریقے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Mansfield Street Apartment, London, Nash Baker Architects Ltd Nash Baker Architects Ltd Living room لکڑی Wood effect
Loading admin actions …

اپنے گھر کی آرائش کے لیے کلاسیک انداز استعمال کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ جس میں سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کلاسیک انداز کبھی بھی پرانا اور آؤٹ ڈیٹ نہیں ہوتا۔ بیشک اس میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں آتی رہتی ہیں لیکن یہ تمام تبدیلیاں ہر دور کے بہترین رجحانات سے مل کر لائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ انداز آپ کا وقت اور پیسہ بھی بچاتا ہے اور آپ کو اور آپ کے مہمانوں کو بہت ہی مانوس، شاندار اور شاہانہ سٹائل کی یاد دلاتا ہے۔ اس لیے اگر آپ اپنے گھر میں کلاسیکل آرائش کرنا چاہتے ہیں تو بے فکر ہو کر کریں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کبھی بھی مایوس رہیں ہوں گے۔

آج کل جو انداز سب سے زیادہ مشہور ہو رہا ہے وہ ہے کلاسیک انداز کو جدید انداز کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا۔ اسی سلسلے میں ہم نے آپ کے دیوان خانے کی آرائش کے لیے چند ایسے رجحان جمع کیے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے دیوان خانے میں کلاسیکل اور جدید انداز بہت آسانی اور نہایت کم خرچ میں لا سکتے ہیں۔ پو چلیں پھر آپ بھی ان زبردست مشوروں کو دیکھ کر اپنے دیوان خانے کے لیے سب سے اچھا انداز سوچ لیں.

کلاسیک انداز کے دیوان خانے کی آرائش کے لیے سب سے اہم چیز کیا ہے؟

ایک دیوان خانے میں اگر آپ کلاسیک انداز لے کر آنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سب سے اہم چیز ایک فانوس کا اضافہ ہے۔ کیونکہ کلاسیکل انداز کی پہچان ہی فانوس سمجھا جاتا ہے۔

اب اگر آپ کو لگتا ہے کہ روایتی انداز کا چمکتا دمکتا فانوس آپ کے جدید طرز پر تیار کیے گیے دیوان خانے میں اچھا نہیں لگے گا تو اس کا حل بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ اس سلسلے میں آپ لکڑی یا کپڑے کے بنے ہوۓ فانوس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

کلاسیکل انداز کے دیوان خانے میں کس طرح کا فرنیچر سب سے اچھا ہے؟

کلاسیک انداز لانے کے لیے انٹیک انداز کا فرنیچر سب سے بہترین ہے کیونکہ انٹیک فرنیچر اپنے اندر بہت خوبصورت سا شاہانہ انداز رکھتا ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ سارا فرنیچر ہی اس انداز کا جمع کریں بلکہ آپ صرف ایک کاؤچ، صوفے یا پھر انٹیک انداز کی کرسی کے اضافے سے ہی اپنے دیوان خانے میں بہت کلاسیکل انداز لا سکتے ہیں۔

کلاسیک دیوان خانے کے فرنیچر کے لیے کون سا مٹیریل سب سے بہترین ہے؟

ایک کلاسیک دیوان خانے کے لیے فرنیچر پسند کرتے وقت آپ کو اس کے مٹیریل پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ اس سے آپ کے دیوان خانے کی آرائش پر بہت فرق پڑتا ہے۔ اس کے لیے آپ کوشش کریں کے گہرے رنگ اور بھاری کپڑے کے بنے ہوۓ صوفے خریدیں۔ اگر آپ کو ویلوٹ کا کاؤچ یا صوفہ مل جاۓ تو کیا ہی بات ہے۔

اس کے علاوہ میٹل کے ٹچ سے بھی آپ کے دیوان خانے کے فرنیچر کو بہت شاندار انداز مل سکتا ہے کیونکہ میٹل پرانے اور نئے انداز اور اسٹائل کے درمیان پل کا کام دیتا ہے۔

کلاسیک دیوان خانے کی دیواریں کس طرح کی رکھی جائیں؟

کلاسیکل انداز کی ارائش میں زیادہ تر دیواروں کو سادہ اور مدھم رنگوں کا رکھا جاتا ہے کیونکہ اس انداز میں زیادہ توجہ فرنیچر کی اور دیگر آرائشی اشیاء پر دی جاتی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو دیواروں پر وال پیپر کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس سلسلے میں آپ کو اس بات پر دھیان دینا ہو گا کہ ایسے رنگ استعمال نہ کیے جائیں جو بہت گہرے ہوں، کیونکہ اس سے آپ کا دیوان خانہ بہت بھرا ہوا لگے گا۔

اس کے علاوہ اگر آپ اپنے دیوان خانے میں بہت زیادہ آرائشی آشیاء نہیں استعمال کر رہے تب آپ دیواروں کی آرائش پر توجہ دیں۔ اس کے لیے سب سے اچھا انداز یہ ہے کہ آپ اپنی کسی ایک دیوار کو تصاویر کی گیلری میں تبدیل کر لیں۔ اس طرح نا صرف آپ کو اپنے دیوان خانے میں بہت کلسیکل انداز مل جاۓ گا بلکہ ہر بار آپ جب بھی آپ ان تصاویر کو دیکھیں گے تو آپ کو اچھے وقتوں کی یاد  آۓ گی۔

کلاسیکل انداز کے دیوان خانے میں فرنیچر کی سب سے اچھی سیٹینگ کون سی ہے؟

آج کل کے جدید دیوان خانے میں زیادہ تر ایک ہی لمبا صوفہ یا پھرI کی شکل میں رکھے گیے دو صوفے استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن اگر آپ اپنے دیوان خانے میں کلاسیکل انداز لانا چاہتے ہیں تو آپ کو کم سے کم بھی دو اور زیادہ تر تین صوفے جو کہ ایک سینٹر ٹیبل کے گرد سیٹ کیے گیے ہوں، بہترین رہیں گے۔ اس انداز کی سیٹینگ سے آپ اپنے مہمانوں کے ساتھ بیٹھ کر آرام سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

۲۰۱۷ میں لاؤنج کے ۷ انداز بھی دیکھیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine