کم جگہ میں ہوشیاری سے بنایا گیا ایک لاجواب گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
REFORMA PISO CORUÑA - VIVIENDA ESTILO ESCANDINAVO, GESTION INTEGRAL DE PROYECTOS DEL NOROESTE S.L. GESTION INTEGRAL DE PROYECTOS DEL NOROESTE S.L. Living room
Loading admin actions …

شہروں کی بڑھتی آبادی کے با‏عث گھر روز بروز چھوٹےہوتےجا رہےہیں۔  کم جگہ کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانا وہ چیلنج ہے جس کا آج کل ہمارے معمار نہ صرف سامنا کر رہے ہیں بلکہ اسے بخوبی نبھا بھی رہے ہیں۔معماروں کے علاوہ ہمارے ڈیزائنرز بھی کسی سے کم نہیں، جو چھوٹے سے چھوٹے گھر کو بھی اس طرح سجاتے ہیں کہ وہ کشادہ نظر آئے اور اس میں ضرورت کی تمام اشیاء جگہ کو بھرے بغیر پوری لائی جا سکیں۔

آج ہم نے ایک ایسے ہی ایک گھر کا دورہ کیا جس پر مختلف پیشہ وران نے اپنا ہنر آزما کر اسے ایک شاہکار میں تبدیل کر دیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ گھر ہماری طرح آپ کو بھی اپنے حسن کی گرفت میں ضرور لے لے گا۔

لاؤنج

اس چھوٹے سے لاؤنج کو اس کے منفرد فرنیچر اور آرائشی ٹکڑوں نے اس قدر دیدہ زیب بنا دیا ہے کہ اس کے سائز پر کسی کا دھیان ہی نہ جائے۔ پچھلی دیوار پر بڑی سی شیشے کی کھڑکی ہے جو کمرے کو کشادہ دکھاتی ہے۔ اس پر سجے سفید و سرمئی رنگ کے پردے کھڑکی کو ڈھکنے کے باوجود بھی کمرے کو روشن رکھتے ہیں۔ لکڑی کے فرش پر سرمئی قالین بچھا ہے اور فرنیچر میں سرمئی و نیلا رنگ نمایاں ہے جو جگہ کو تازگی کا احساس دیتا ہے۔عام انداز کی پیروی نہ کرتے ہوئے یہاں دو گول میزیں ایک ساتھ رکھی گئی ہیں جن کا منفرد ڈیزائن کمرے کو دلچسپ بناتا ہے۔  اور اس کمرے کی روشنیوں کے تو کیا ہی کہنے! کیا آپ کونے میں رکھا وہ لمبا سا سفید لیمپ دیکھ سکتے ہیں؟  کون ہو گا جو اسے اپنے گھر میں دیکھنے کی خواہش نہ کرے؟  چھپ سے لٹکتا گول فانوس اور دوسرے کونے میں لگا چھوٹا لیمپ بھی اس کمرے میں انفرادیت کے عنصر کو برقرار رکھتے ہیں۔ مرکزی دیوار پر لگے ان فن پاروں کو نہ بھول جائیے گا جو کمرے کے تھیم سے مطابقت رکھتے ہوئے ایک انوکھے انداز میں اس کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔

کھانے کا کمرہ

کلاسک طرز پر بنی یہ ڈائننگ اپنے انداز میں من موہنی ہے۔  یہاں جدت کی عکاسی کرتے تینوں رنگ، یعنی سفید، سرمئی اور سیاہ آپ کو اپنی طرف کھینچتے معلوم ہوتے ہیں۔گھر کے باقی حصوں کی طرح یہاں بھی نیچے ایک قالین بچھا ہے جو پورے گھر میں مماثلت پیدا کرتا ہے۔ جدید تقاضوں کے مطابق کرسیاں الگ الگ انداز کی ہیں جبکہ اس چھوٹے سے حصے میں بھی سامان رکھنے کی کئی جگہیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

باورچی خانہ

یہ روشن سفید  باورچی خانہ باقی گھر کے ڈیزائن کی پیروی کرتے ہوئے لکڑی اور سادگی کو اپنائے ہوئے ہے۔اینٹوں جیسی ٹائلیں اور سلور کا استعمال اسے حسین بناتا ہے۔

کچن اور کھانے کے کمرے کو ایک لکڑی کی سکرین سے الگ کیا گیا ہے، جسے سرکا کر سامنے لایا جا سکتا ہے۔ یہ جگہ گھیرے بغیر اور اسے ذرا بھی چھوٹا کیے بغیر اسے حصوں میں بانٹ دیتی ہے۔

خواب گاہ

یہ سفید و سرمئی خواب گاہ باقی گھر کی طرح ہی روشن و چمکدار ہے۔ نیلے رنگ کا ہیڈ بورڈ کمرے کو رنگ عنایت کر کے اسے دلچسپ بناتا ہے۔ اس میں سرکنے والا دروازہ لگایا گیا ہے جو ذرا بھی جگہ نہیں گھیرتا۔

بچے کا کمرہ

سفید دیواروں، لکڑی کے فرش اور سرمئی قالین کے ساتھ گھر کے مرکزی تھیم کو برقرار رکھتے ہوئے کمرے کو بچوں کی پسند کے مطابق سجایا گیا ہے۔ بچے کے کام کرنے کے لیے جگہ بنائی گئی ہے جبکہ کتابیں اور کھلونے وغیرہ رکھنے کے لیے شیلف لگائے گئے ہیں جن میں رنگ ہی رنگ بھرے ہیں۔ 

دیکھیے: قدرتی روشنی سے مالامال ایک دلکش گھر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine