آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے کھانے کی میز کے ڈیزائن

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Plush Colours, ZERO9 ZERO9 Dining room
Loading admin actions …

کھانے کا کمرہ کسی بھی گھر میں پورے خاندان کے اکٹھے بیٹھ کے کھانا کھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے اس کی تزین وآرائش کے ساتھ اگر اس میں رکھی ہوئی میز اور کرسیوں پر بھی تھوڑی توجہ دی جائے تو اس کو خوبصورت بھی بنایا جاسکتا ہے۔ اس لیے آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے آج ہم ہومی فائی میں کھانے کی میز کے لیے کچھ  ڈیزائن لائے ہیں امید ہے آپ کو پسند آیئں گے۔

نرم کرسیاں

اس تصویر میں میز تو لکڑی کی ہے لیکن اس میں کرسیاں نرم اور صوفے کی طرح کی استعمال کی گئی ہیں جو کھانے کی میز کو خوبصورت بنا رہی ہیں۔

نہایت سادہ

یہ میز اور کرسیاں نہایت سادہ ہونے کے ساتھ خوبصورت بھی ہیں سادگی کی بہترین مثال۔

ڈیکو طرز

یہ کھانے کی میز بیسوی صدی کے طرز کی بنی ہوئی ڈیزائن کی ہے اور اس کا استعمال شاہی خاندانوں میں زیادہ کیا جاتا ہے اس کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔

ماڈرن طرز کی میز اور کرسیاں

the dining room ZERO9 Dining room

یہ ماڈرن طرز کی میز اور کرسیاں نہایت دلکش نظر آ رہی ہیں خوبصورتی کا اعلیٰ شہکار۔ میز کے اوپر کالے رنگ کا شیشہ اس کی چمک دمک میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

ڈھابے کی طرز کی کھانے کی میز

عام طور پر جب ہم کسی ڈھابے میں کھانا کھانے جائیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ وہاں کھانہ رکھنے کے لیے میز بینچ اور لکڑی کے تختوں سے بنی ہوتی  ہیں ۔ اس تصویر میں اُسی طرز کی کھانے کی میز رکھی گئی ہے جو دکھنے میں انوکھی نظر آتی ہے۔

پلاسٹک کی میز اور کُرسیاں

دیگر فرنیچر کی طرح پلاسٹک کے فرنیچر بھی عام استعمال میں آتے ہیں ۔ اس تصویر میں پلاسٹک کی میز اور کُرسیوں کا استعمال کیا گیا ہے یہ خوبصورت ہونے کے ساتھ آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل بھی کی جا سکتی ہیں۔

لکڑی کی میز کے ساتھ شیشے کی کُرسیاں

 زیادہ تر لوگ  گھروں میں ایک جیسے فرنیچر کو ساتھ رکھنا پسند کرتے ہیں لیکن اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ  لکڑی کی میز کے ساتھ شیشے کی کُرسیوں کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ  خوبصورت دکھائی دے رہا ہے ۔

ماربل سے بنی میز

ماربل سے بنی ہوئی میز کے ساتھ ماربل کی ہی کُرسیاں خوبصورت ہونے کے ساتھ مضبوط بھی ہیں۔

میز پر شیشہ

اس تصویر میں دیکھیں کہ میز کے اوپر الگ سے شیشے کو اس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے رکھا گیا اور ساتھ میں رکھی پھول کے ڈیزائن  والی کرسیاں اپنی الگ ہی پہچان بنا رہیں۔

سفید رنگ کی کھانے کی میز

سفید رنگ دیکھنے میں سب کو اچھا لگتا ہے لیکن اس کا استعمال کھانے کی میز پہ کرنے کے لیے کم ہی ہوتا ہے مگر اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کھانے کی اور کرسیاں سفید رنگ کی ہیں جو کمرے کے رنگ کی مطابقت کی وجہ سے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

لکڑی کی میز پر نقش

لکڑی پر ڈیزائنگ ایک بہت پرانا رواج ہے اس کی مثال یہ زیرِ نظر تصویر ہے اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں لکڑی کے اوپر ڈیزائن بنا کے اس میز کی خوبصورتی میں اضافہ کررہا ہے۔

اسی طرح کی مزید تجاویز کے لیے اسے دیکھیں۔ کھانے کے کمرے کے فرنیچر کے شاندار ڈیزائن

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine