asian Living room by Scale Inch Pvt. Ltd.

لکڑی کا حسن ظاہر کرتا ہوا ایک سادہ مگر بہت خوبصورت گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Loading admin actions …

آج ہومی فائی میں ہم آپ کو جس گھر کی سیر کرانے لے جا رہے ہیں وہ لکڑی کی گرمجوشی سے، دلکش ڈیزائن، کار آمد فرنیچر اور خوبصورت تفصیلات سے بھرا ہوا ہے۔ ماہرین نے یہ گھر ڈیزائن کرتے وقت سب سے اہم نقطہ جو اپنے سامنے رکھا ہے وہ یہ ہے کہ اس گھر کے مکینوں کو ایک آرامدہ گھر ملے جس میں خوبصورتی بھی ہو اور وضع داری بھی۔ ہر کمرے میں جدید انداز کا اور جگہ بچانے والا فرنیچر استعمال کیا گیا ہے جبکہ شیشے کے استعمال سے خوبصورتی اور فیشن گھر میں لایا گیا ہے۔ خاص طور پہ باورچی خانے میں اس کے زبردست لے آؤٹ کی وجہ سے بہت کشادگی کا احساس ملتا ہے۔ چلیں پھر ہم آپ کو بھی اس پورے گھر کی سیر کراتے ہیں۔

وضع دار اور کشادہ باورچی خانہ

asian Kitchen by Scale Inch Pvt. Ltd.
Scale Inch Pvt. Ltd.

U- Shaped Kitchen Designs For Indian Homes

Scale Inch Pvt. Ltd.

U-شیپ کے اس وضع دار باورچی خانے میں استعمال کی گئی خوبصورت لکڑی کی وجہ سے ادھر کھانہ پکانے کا مزہ دوبالا ہو جاۓ گا۔ سب سے بہترین بات ادھر لکڑی کے ساتھ کنٹراسٹ میں چمکدار سیاہ کاؤنٹر ٹاپ ہے جو ادھر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ خاکستری اور سفید رنگ کے ٹائلز لکڑی کی خوبصورتی کو اور دوبالا کر رہے ہیں۔

گرم جوش اور خوبصورت دیوان خانہ

asian Living room by Scale Inch Pvt. Ltd.
Scale Inch Pvt. Ltd.

Living Room Furniture Sale

Scale Inch Pvt. Ltd.

ایک بڑا سا ٹرینڈی ٹی۔وی یونٹ اس پوری جگہ کا سب سے زیادہ توجہ کھینچنے والا حصہ ہے۔ اس کی لکڑی کا ڈیزائن اور پتھر کی دیوار ایک بہت صحیح تاثر لا رہی ہے۔ اور آپ خود ہی دیکھ لیں کہ یہ ٹی۔وی یونٹ سفید دیواروں کے ساتھ کتنا زبردست کنٹراسٹ پیش کر رہا ہے۔ تو پھر کیا آپ بھی اپنے گھر میں ایسا ٹی۔وی یونٹ بنوانا چاہیں گے؟

جدید سٹوریج

asian Bedroom by Scale Inch Pvt. Ltd.
Scale Inch Pvt. Ltd.

Buy Wardrobe Online India

Scale Inch Pvt. Ltd.

مرکزی خوابگاہ کی ایک پوری دیوار لکڑی کی الماری کی ہے۔ یہ پہلے سے تعمیر شدہ دیوار میں جڑی ہوئی الماری ہے جس سے آپ کی جگہ بچ سکتی ہے اور یہ آپ کی تمام ضروری اشیاء رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گہرے رنگ کی لکڑی، سادہ سا ہینڈل اور بڑے سے شیشے کی وجہ سے یہ الماری بہت ہی زبردست سا تاثر پیش کر رہی ہے۔

جدید غسل خانہ

اس غسل خانے کو دیکھیں۔ آپ مانتے ہیں نہ کہ یہ ایک بہت ہی جدید انداز کا غسل خانہ ہے؟ ویسے تو یہ ایک چھوٹی سی جگہ پر بنا ہوا ہے لیکن ماہرین نے اس کو اس طرح کے خوبصورت انداز میں ڈیزائن کیا ہے کہ اس میں ضرورت کی ہر چیز موجود ہے اور دکھنے میں بھی یہ بہت دلکش لگ رہا ہے۔ اور ادھر لکڑی کا جس طرح سے استعمال کیا گیا ہے اس کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔۔۔

دلکش خوابگاہ

اس کمرے میں بھی لکڑی کے استعمال کو سب سے نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ لکڑی سے بنا ہوا بستر اور سائیڈ ٹیبل اور اس کے علاوہ لکڑی سے ہی بنا ہوا فرش اس کمرے کو بہت دیہی لک فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ خوبصورتی کے لیے چھت پر استعمال کی گئی لکڑی کو بھی دیکھیں، ہمیں تو یہ بہت ہی زبردست لگ رہی ہے۔ اس کمرے کی آرائش کرتے وقت اس بات کو ذہن میں رکھا گیا ہے کہ یہ کمرہ سادہ بھی لگے اور بہت خوبصورت بھی۔ کیا آپ بھی اپنے گھر میں ایسی خوابگاہ پسند کریں گے؟

ایک نہایت خوبصورت اور جدید گھر بھی دیکھیں.

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!