پرسکون اور رومانوی بیڈروم/ سونے کے کمرے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Private apartments|Частная квартира площадью 72 кв.м., Rosso Rosso Bedroom
Loading admin actions …

بیڈروم یا سونے کا کمرہ  گھر کا وہ کمرہ ہوتا ہے جہاں ہم دن بھر کی تھکن اُتارتے ہیں اور آرام کرتے ہیں۔ یہ کمرہ مختلف فرنیچر اور بیڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔  اور اس کی سجاوٹ ہماری روایتی پسند اور شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔ بیڈ روم/سونے کے کمرے کی آرائش ہر ایک کی مختلف ہوتی ہے۔ کیونکہ ہر ایک کی پسند اور مزاج مختلف ہوتا ہے۔ آپ کی اسی پسند اور مزاج کو مدِنظر رکھتے ہوئے آج ہم ہومی فائی میں آپ کے لیے  پُرسکون اور رومانوی بیڈروم کے ڈیزائن لائے ہیں۔ امید ہے آپ کو پسند آئیں گے۔

گہرے اور ہلکے بھورے رنگ کا امتزاج

لمبے اور مشکل دن کے اختتام کے بعد سکون اور آرام کے لیے بیڈروم سے بہتر کوئی جگہ نہیں اس لیے بیڈروم کو ایسا ہونا چاہیے جس میں آپ جاتے ہی خود کو پرسکون محسوس کریں۔اس تصوییر میں آپ ایسا ہی ایک بیڈروم دیکھتے ہیں جو نہایت ہی نفیس اور آرام دہ ہے۔اس میں ہلکے اور گہرے بھورے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جو کمرے کو کافی پرکشش بنا رہا ہے۔

گہرے سرمئی رنگ کا استعمال

یہ سونے کا کمرہ دلکشی میں اپنی مثال آپ ہے۔اس میں گہرے سرمئی رنگ کو استعمال کیا ہے۔ اور اس کی سجاوٹ کے لیے بیڈ کی چادر اور پردوں کے رنگ میں بھی مطابقت دی گئی ہے۔ سائیڈ میں لٹکا ہوا جھولا اس بیڈروم میں مزید خوبصورتی پیدا کر رہا ہے۔

سیاہ اور ہلکے بھورے رنگ کا امتزاج

اس بیڈروم میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بیڈ روم کی دیوار سے لے کر بیڈ کی چادر اور سائیڈ ٹیبل تک ہر جگہ میں ہلکے اور گہرے بھورے رنگ کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ بیڈ کے سرہانے کی جگہ سے دیوار کی سجاوٹ کے لیے اسی دہ رنگوں کی تتلیوں کو لگایا گیا ہے۔ سیاہ رنگ کے رکھے ہوئے لیمپ مزید دلکشی پیدا کر رہے ہیں۔ 

ہلکے سرمئی اور سفید رنگ کا استعمال

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سفید کے ساتھ ہلکے سرمئی رنگ کو ملایا گیا ہے جو اس کمرے کو اعلیٰ نظر دے رہا ہے۔ اس بیڈروم کی دیوار پہ ڈیزائنگ والے وال پیپر کا استعمال کیا گیا ہے ۔ سائیڈ میں لگی ہوئی کھڑکیوں سے باہر کے نظارے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ اس کمرے میں دلکشی اور تازگی پیدا ہو رہی ہے ۔ 

سیاہ اور سرمئی

سیاہ اور سرمئی رنگ کا خوبصورت استعمال اس کمرے کی سجاوٹ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دیوار پر سرمئی رنگ کا وال پیپر اور پردے دلکشی پیدا کر رہے ہیں۔ بیڈ کی مسہری  سیاہ رنگ کے ویلوٹ کے کپڑے سے بنائی گئی ہے۔ جو خوبصورت ہونے کے ساتھ نرم بھی ہے۔

سفید اور نیلے رنگ کی امیزش

زیرِ نظر تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بیڈ کو نیلے اور سفید رنگ سے مزین کیا گیا ہے اور دیوار پر بھی چھوٹے چھوٹے دوٹ سے بنے وال پیپر سے سجایا گیا ہے۔ سفید رنگ کے باریک شفون کے پردوں کا استعمال بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔ 

نفیس پچکاری ڈیزائن

آج کل دیواروں پر وال پیپر سے سجاوٹ کو بہت پسند کیا جاتا ہے یہ رنگوں سے ڈیزائن بنانے کی نسبت زیادہ بہتر ہے کم وقت سے اپنی دیوار کو سجایا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دیوار کو سجانے کے لیے نفیس پچکاری ڈیزائن والے وال پیپر کو استعمال کیا گیا ہے۔

جدید سونے کا کمرہ

Private apartments|Частная квартира площадью 72 кв.м., Rosso Rosso Bedroom

اس جدید کمرے میں ہر شے میں جدیدیت نظر آرہی ہے یہاں تک کہ دیوارں اور پردوں سے لے کر بیڈ کے کمبل تک میں رنگوں کی مطابقت نظر آرہی ہے جو اس کی دلکشی میں اضافہ کر رہی ہے ۔ اور اس میں دیواروں کو سجانے کے لیے تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ چھت کے درمیان میں لگا فانوس اس کمرے کو مزید خوبصورت بنا رہا ہے۔

قوس قزح کے رنگوں سے بھر پور بیڈ

اس سفید بیڈ کو خوبصورت رنگوں کے تکیوں سے سجایا گیا ہے جو اس کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں اور نرم کمبل اس کو آرام دہ بنا رہا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے اس کو دیکھیں۔ مصوری/ پینٹگ کے ذریعے آپ کے بیڈروم کی آرائش کے طریقے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine