اپنے صحن کو خوبصورت باغ میں تبدیل کرنے کے ۱۳ آسان طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Jardín Vertical Sostenible/ vertical urban gardens , thesustainableproject thesustainableproject Garden
Loading admin actions …

ہمارے پاکستانی گھروں کی خوبصورتی ان میں بنے کھلے صحن ہوتے ہیں۔ وہی صحن جہاں سردیوں میں بیٹھ کر دھوپ سینکی جاتی ہے تو کئی علاقوں میں گرمیوں کی راتوں میں چار پائیاں بچھا کر سویا بھی جاتا ہے۔ گھر کا ہر حصہ صحن سے ہو کر گزرتا ہے تو کیا یہ انصاف کی بات ہے کہ جب گھر سجانے کی بات آئے تو صحن کو یکسر نظر انداز کر دیا جائے؟ ہم جانتے ہیں کہ آپ صحن کی باقاعدگی سے صفائی کرتے ہیں مگریقین رکھیں کہ گھر والوں کے مزاج کو خوشگوار بنانے کے لیے اس کی سجاوٹ بھی اتنی ہی اہم ہے۔  اور بھلا سبزے سے بڑھ کر تازگی اور ٹھنڈک کا احساس اور کہاں سے حاصل ہو سکتا ہے؟ اسی لیے آج ہم چند ایسی تجاویز لائے ہیں جن پر عمل کرنے کے بعد آپ اپنے صحن کو قدرتی حسن سے مالامال پائیں گے اور دوسرے تو کیا آپ خود بھی اس کی خوبصورتی کے گن گاتے نہیں تھکیں گے۔

۱۔ اچھوتے انداز کے لیے زمین پر گملے رکھنے کے بجائے انہیں مضبوط رسی کی مدد سے دیوار پر لٹکائیں۔ صحن کی کسی ایک دیوار پر سبز یا زرد رنگ کر کے اسے خوبصورت بنائیں۔

۲۔ ایک کونے میں جہاں سایہ ہو، ایسے لٹکنے والے جھولے لگائیں۔یہ نہ صرف خوبصورتی بڑھائیں گے بلکہ ان پر بیٹھ کر اپنے نئے صحن کا جائزہ لینے کا لطف ہی الگ ہو گا۔

۳۔ گھر کی بیرونی چاردیواری کے ساتھ ساتھ پودے لگائیں۔ چاہے یہ خود رو جھاڑیاں ہی ہوں، مناسب تراش خراش کے بعد یہ آپ کے گھر کو بےحد دلکش بنا دیں گی۔

۴۔ اگر آپ کے صحن سے سیڑھیاں گزر کر چھت پر جاتی ہیں تو ان پر چھوٹے چھوٹے قمقمے لگائیں۔ آپ تصویر میں اس کا سارے پر اثر دیکھ سکتے ہیں۔

۵۔ صحن کی ایک دیوار کے ساتھ چولہا رکھ کر آپ گھر کے باہر ایک چھوٹا کچن بھی بنا سکتے ہیں جو سردیوں کے لیے بہترین ہے۔

۶۔ اپنے صحن کے ایک کونے میں مختلف بیج دال کر انہیں جنگلی پودوں کی طرح اگنے دیں۔ انہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہو گی اور دیکھنے میں بھی بھلے لگیں گے۔

۷۔ کیا آپ نے کبھی پتھروں کی دیوار بنا کر اسے لوہے کی جالی کی مدد سے پکا کرنے کا سوچا ہے؟ یاہ کسی بھی گھر کو صنعتی انداز دینے کے لیے بہترین ہے۔

۸۔ ایک دیوار کو مکمل طور پر سبز بیلوں سے ڈھک کر اپنے گھر کو کسی پری کے قلعے کی مانند سجائیں۔

۹۔ اپنے گھر کے عقبی صحن میں چلنے پھرنے اور بیٹھنے کی جگہ چھوڑ کرباقی تمام حصے میں رنگا رنگ پھول پودے اگاتے جائیں۔ان کی زیادہ تراش خراش کی پرواہ نہ کریں کیوں کہ یہ اپنے قدرتی انداز میں ہی بے مثال لگیں گے۔

۱۰۔ صحن کی ایک دیوار کو بانسوں اور ان سے بنے چھوٹے چھوٹے گملوں سے سجائیں۔ یہ مشکل کام تو ہے مگر اس کا نتیجہ محنت کے میٹھے پھل کی صورت ملے گا۔

۱۱۔ اپنے صحن کی چار دیواری کے ساتھ ساتھ کیاری بنا کر اس میں پودے لگائیں۔ اس سے آپ کا صحن صاف ستھرا اور پرکشش نظر آئے گا۔

۱۲۔ کیاریوں کو بجری سے بھر دینے سے آپ انہیں ایک خوبصورت صنعتی وضع دے سکتے ہیں۔دیوار کے ساتھ تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ایک ہی قسم کے پودے لگانا بھی اچھی تجویز ہے۔

۱۳۔ ایک کونے میں لگا چھوٹا سا فوارہ پورے صحن کی وضح تبدیل کر سکتا ہے۔ آپ کے مہمان کتنے ہی دن اس کے بارے میں بات کرتے رہیں گے۔

باغات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے دیکھیے: ایک باغ کیسے ڈیزائن کیا جائے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine