modern Living room by Ideatto Móveis e Decorações

آپ کے دیوان خانے کے شایان شان میز اورفرنیچر

Amjad Ali Amjad Ali
Google+
Loading admin actions …

زمانہ قدیم سے دیوان خانہ گھرکا مرکزی گوشہ رہا ہے۔ دیوان خانہ جہاں آپکے تہزیب وتمدن اور رسم ورواج کا آينہ دار ہوتا ہے۔ وہیں آپکی نفاست، سلیقہ مندی اوررجحانات کا تعین بھی کرتا ہے۔ اگرآپکودیوان خانوں کے لیۓ مخصوص میزوں اورفرنیچر سے متعلق جدید رجحانات اورمن پسند مشوروں کی تلاش ہے توہم چند دلکش تجاویزکے ساتھ حاضرہیں۔

پس منظر اور پیش منظر

دیوان خانے کے اندرنشست گاہ کے پس منظرکو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ دی گيی تصویرمیں رنگوں کے امتزاج کے ساتھ پشت پرسجے خوبصورت پردے اورٹی وی سیٹ قابل دید منظرپیش کرتے ہیں۔

کشادگی اورنظم وضبط

منسلک تصویرمیں ایک کشادہ دیوان خانے کے مختلف گوشوں کے حسن انتظام کا نظارہ دکھایا گیا ہے۔ جس میں فرنیچر کا انتخاب، کھڑکیوں کے زاویوں سے اورسفیدی سے روشنی کی ترتیب کوفریم شدہ تصاویرسے چارچاندلگا دیۓ گیۓ ہیں۔

قوس و قزح

رنگوں اور روشنی کے مناسب انتظام سے حسین امتزاج کا نظارہ اس تصویرمیں دکھانے کی کوشش کی گيی ہے۔ فرش کی لکیروں اورٹیبل لیمپ کا پیلا رنگ، تکیوں کے رنگوں کی ترتیب اورروشنی کے زاویوں سے قوس وقزح کا نظارہ بنایا گیا ہے۔

حسن انتظام

اس تصویرمیں دیواروں اورفرنیچرکے رنگوں میں امتزاج سے سما باندھا گیا ہے۔ اس طرح فرنیچرکوایک نيی جہت اورزبان دی گيی ہے۔ خصوصا چھت اور دیوارپرمتناسب لکڑی سے حسین ڈیزاین بنایۓ گیۓ ہیں۔

فطرت سے قریب تر

اپنے دیوان خانے کوفطری اور قدرتی رنگ دینے کے لیۓ فطرت سے نقل شدہ فرنیچراورگردوپیش ترتیب دینے کے لیۓ ہمارے ماہرین کے منتخب کردہ نمونوں سے اپنا تصوربنا سکتے ہیں۔

جدید اور جامع

اگراحاطہ محدود ہو تو دیوان خانے کے پس منظرمیں کھانے کا میزبھی سجایاجا سکتا ہے۔ خصوصا بڑے خاندان کے لیۓ۔ اب اس منظر کو کس طرح دلکش اوردلفریب بنانا ہے؟ اسکی ایک مثال اس تصویر میں واضح ہے۔ فرنیچرکا حسین امتزاج، مرکزی دیوارکی قابل رشک سجاوٹ اورروشنی کے زاویوں سے اعلی صلاحیتوں کی غمازی کرتی ہے۔

جد ت روایت کے ساتھ

اگرجدید فرنیچرروایتی سلیقے سے ترتیب دیا جایۓ تو اس طرح کا منظرتخلیق پاتا ہے۔ اس تصویرمیں پس منظرکی فنکارانہ سجاوٹ ایک تخلیقی خیال ضروردیتی ہے۔ جس سے دیوان خانے کی شاہانہ اندازکوچارچاند لگ گیۓ ہیں۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!