۷ لوازمات جن کے بغیر آپکا باروچی خانہ نامکمل ہے!

Shahtaj Shahtaj
Proyecto Guevara, Modulor Arquitectura Modulor Arquitectura Built-in kitchens کنکریٹ
Loading admin actions …

کوئی بھی مختلف دیواروں والا کمرہ خوابگاہ، باورچی خانہ، باتھ روم یا دیوان خانہ ہے یہ کیسے پتہ چلتا ہے؟ ظاہر ہے اس میں شامل فرنیچر اور لوازمات سے! باورچی خانے کو باورچی خانے جیسی وضع فراہم کرنے کے لئے اس میں کچھ خاص لوازمات کی ضرورت ہوتی ہے جیسے چولہا، اوون، فریج، وغیرہ۔ اور ان تمام لوازمات میں سے کون سے اہم ترین ہیں جنہیں باورچی خانے میں شامل کرنا چاہیے یہ جاننا اور طے کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔ اس لئے آج ہومیفائی پر ہم آپکے لئے لائے ہیں ۷ لوازمات جن کے بغیر آپکا باروچی خانہ نامکمل ہے!

۱۔ چولہا

چولہا کسی بھی باورچی خانے کا سب سے اہم ترین لوازم ہوتا ہے۔ جس باورچی خانے میں چولہا نہ ہو تو اس جگہ کے باورچی خانے ہونے کا مقصد ہی ختم ہو جاتا ہے۔ چولہا باورچی خانے کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے جہاں باورچی خانے کو استعمال کرنے کا مقصد پورا کیا جاتا ہے جیسے لذیذ کھانے پکانے، کھانا گرم کرنے، اور نہانے کا پانی گرم کرنے کے لئے۔ کسی بھی باورچی خانے میں داخل ہوتے یا اسکا نام سنتے ہی ذہن میں سب سے پہلے چولہے کا تصور آتا ہے۔

۲۔ فریج

فریج کو باورچی خانے میں رکھنا اور اسکے لوازمات کا حصہ بنانا اختیاری ہوتا ہے اور لوگ اکثر وسیع باورچی خانے میں فریج رکھنے کو ترجیع دیتے ہیں، اگر باورچی خانے کی جگہ چھوٹی ہوتی ہے تو فریج کا باورچی خانے کے بجائے صحن میں رکھنا زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔ لیکن فریج باورچی خانے کے اہم ترین لوازمات میں سے ایک ہے اور اس کا باورچی خانے میں شمول کرنے کے فائدے بھی ہیں۔ اس میں سے سامان جیسے سبزیاں، پھل، دہی وغیرہ لینے جانے کے لئے محنت اور وقت دونوں بچتا ہے۔ ہے نا ایک کارآمد اضافہ؟

۳۔ ٹوسٹر اور مکسر

بجلی کے اطلاق آج کل کے زمانے میں باورچی خانے یں شامل کرنا بھی اہم ہوگیا ہے جیسے مکسر، ٹوسٹر، بیٹر، بلینڈر وغیرہ۔ جیسا کہ یہ مشینی چیزوں اور تکنیک کا دور ہے اس لئے آپ کے باورچی خانے کو بھی جدیدیت سے بھرپور بنانے کے لئے اس میں ٹوسٹر اور مکسر اور دوسری مشینوں کا اضافہ کریں جو آپکی زندگی کو آسان اور باورچی خانے کو مکمل کرنے میں بہترین ثابت ہوگا۔

۴۔ اوون

اوون بھی باقی مشینوں کی طرح آپکے باورچی خانے میں آسانیاں پیدا کرتا ہے لیکن اسکی اہمیت اور خصوصیت باقیوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ آپکے باورچی خانے کی مناسبت سے کون سا اوون، کتنے سائز کا اور کہاں لگایا جائے اسکا مشورہ آپ اپنے ڈیزائنر سے لے سکتے ہیں۔ اوون لگانے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپکا مقصد کیا ہے، کیا آپ صرف کھانا گرم کرنے کے لئے لینا چاہتے ہیں یا آپ بیکنگ کا بھی شوق رکھتے ہیں، باورچی خانے میں اوون لگانے کا فیصلہ بہت عقلمندانہ فیصلہ ہوگا خاص کر اگر جگہ اور استعمال کا مقصد زیرِ غور رکھتے ہوئے منتخب کیا جائے۔

۵۔ چمچ اور چھریوں کا اسٹینڈ

چمچ، چھریوں اور گلاس کا اسٹینڈ ایک اور اہم ترین اضافہ ہوتا ہے باورچی خانے میں، جہاں سارے چھوٹی بڑے چمچ اور چھریاں اور کانچ کے گلاس وغیرہ احتیاط سے سمیٹے ہوئے رکھے جاسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ چمچ اور چھریاں چھوٹی درازوں میں بھی رکھے جاسکتے ہیں جس سے بچوں کی پہنچ سے ان چیزوں کو دور اور سمیٹ کر رکھا جا سکتا ہے۔ یہ باورچی خانے میں بے ترتیبی سے بچنے کا سب سے بہترین عمل ہے!

۶۔ چمنی

چمنی کسی بھی باورچی خانے میں نہ صرف ایک کارآمد بلکہ خوبصورت اضافہ بھی ہے جو باورچی خانے میں صفائی اور حفظان صحت کے لحاظ سے بہترین ثابت ہوتا ہے۔ اس سے باورچی خانے میں چکنائی اور غیر ضروری گرمی اور دھواں باہر نکال لیا جاتا ہے جو باورچی خانے میں کام کرنے والے اور افراد خانہ کی صحت اور مزاج پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ چمنی یا راستہ پرستار باورچی خانے کے اہم لوازمات میں سے ایک ہے جسکا شمول آپکے باورچی خانے کو صحت مندانہ ماحول فراہم کریگا۔

۷۔ مصالحہ جات

مصالحہ جات کے ڈبّے اور ان ڈبّوں کے رکھنے کے ریک یا الماریاں باورچی خانے کے مخصوص لوازم میں سے ہیں اور کسی بھی باورچی خانے میں آپ انہیں نہ پائیں ایسا ممکن نہیں! کسی بھی باورچی خانے میں مصالحہ جات کبھی بھی تھیلی میں نہیں پائے جاتے بلکہ ہر ایک کے لئے ایک منفرد ڈبّہ انکی قسم کے حساب سے منتخب کیا جاتا ہے جیسے لال مرچ، ہلدی، نمک اور چینی کے لئے چھوٹے جبکہ ثابت گرم مصالحے کے لئے بڑے ڈبّے منتخب کیے جاتے ہیں! یہ ایک اہم ترین لوازم ہے جس کے بغیر کوئی بھی باورچی خانہ مکمل نہیں ہو سکتا۔

باورچی خانے کے نئے آئیڈیاز کے لئے دیکھیں: چھوٹے باورچی خانوں کے ۸ دلکش ڈیزائن

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine