by dwarf

پہلے اور بعد میں: ایک اپارٹمنٹ کی شاندار تجدید نو

Resham Ejaz Resham Ejaz
Loading admin actions …

ہم مانتے ہیں کہ گھر کی تجدید نو ایک بے حد مشکل اور تھکا دینے والا کام ہے۔ یہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی محنت کا بھی تقاضہ کرتا ہے۔ مگر ایک بار اس عمل سے گزرنے کے بعد آپ اپنی پسند سے تیار کیے گئے گھر میں جو آرام اور ذہنی سکون محسوس کریں گے وہ بھی بیان سے باہر ہے۔

تجدید شروع کرنے سے پہلے آپ کو چند اقدام پر عمل کرنا ہو گا۔ سب سے پہلے تو ایک کاپی پینسل اٹھائیں اور گھر کے ہر حصے کا تنقیدی جائزہ لیں۔ اتنا بڑا کام شروع کرنے سے پہلے آپ کو مکمل اندازہ ہونا چاہیے کہ آپ کے گھر میں کیا کمی ہے اور آپ کس حصے میں کیسی تبدیلی چاہتے ہیں۔ تو ہر چھوٹی سے چھوٹی بات نوٹ کرتے جائیں۔ اپنے سب گھر والوں سے مشورہ لیں اور ان کی ضروریات جانیں۔ اپنے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے  زیادہ اور کم ضروری سامان کی دو فہرستیں بنائیں، کاریگروں کو دی جانے والی اجرت کے بارے میں معلوم کریں اور اجرت کی رقم الگ کر کے باقی رقم سے سامان خرید کر لائیں۔ اب آپ اپنے گھر کی تجدید نو کے لیے تیار ہیں۔ تو کام پر لگ جائیے اور ہومی فائی کو اپنے تجربات سے ضرور آگاہ کیجیے۔  

اگر آپ گھر کی تجدید نو کا بیڑا اٹھانے کا فیصلہ کر ہی چکے ہیں تو اس کام میں آپ یقینا پیشہ وران کی مدد بھی لینا چاہیں گے۔ہومی فائی پر ان پیشہ وران کی ایک لمبی فہرست موجود ہے جو آپ کی مدد سے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں۔ 

آپ کی مدد کے لیے ہم نے ایک عام سے اپارٹمنٹ کی خاص سی تجدید کی چند تجاویز اکٹھی کی ہیں۔ امید کرتے ہیں یہ آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

پہلے: ایک نظر انداز کی گئی راہ داری

  by dwarf
dwarf

entrance before

dwarf

اس راہ داری کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ گھر کے مکینوں نے اس کی خستہ حالت پر توجہ دینا تو درکنار، کبھی اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔

بعد میں: روشن اور دلچسپ

  by dwarf
dwarf

entrance after

dwarf

دیکھیے کیسے ذرا سی توجہ اور محنت سے یہ راہ داری سورج مکھی کے پھول کی طرح کھل اٹھی ہے۔ درمیان میں لٹکتی اس روشنی نے سفید دیواروں کو ایک انوکھی بناوٹ عطا کی ہے۔  روشن اور چمکدار، اس پر پچھلی بدصورتی کی پرچھائیں تک ڈھونڈنا مشکل ہے۔

پہلے: اجڑا بکھرا لاؤنج

  by dwarf
dwarf

livingroom before

dwarf

لاپرواہی سےبکھیرے گئے اس لاؤنج اور اس سے ملحقہ باروچی خانے کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔جگہ اپنے اصل سائز سے کہیں زیادہ چھوٹی دکھائی دیتی تھی۔

بعد میں: حسین اور دیدہ زیب

  by dwarf
dwarf

livingroom after

dwarf

دیواروں کو زرد رنگ سے مزین کر کے اس جگہ کو خوشگواریت کے احساس سے بھر دیا گیا ہے۔چھت پر لگا خوبصورت فانوس اس رنگ اور کمرے میں سجے فرنیچر کو مزید نمایاں کرتا ہے۔جدید انداز کا آرام دہ فرنیچرجیسے خود کو استعمال کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ مگر کیا آپ نے اس حصے کی سب سے بڑی تبدیلی دیکھی؟ جی ہاں!کچن کی دیوار گرا کر اسے اسی کشادہ لاؤنج سے براہ راست جوڑ دیا گیا ہے۔

پہلے: خواب گاہ جس کا حسن نظروں سے اوجھل تھا

  by dwarf
dwarf

bedroom before

dwarf

کوئی بھی سمجھ دار انسان اس وسیع خواب گاہ کی ایسی سجاوٹ دیکھ کر اپنا سر پکڑ لے گا۔اس جگہ کو کئی گنا بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

بعد میں: نظروں کو خیرہ کر دینے والی دلکشی

  by dwarf
dwarf

bedroom after

dwarf

کس خوبصورتی سے اس خواب گاہ کے ہر حصے کو اس کا حق دیا گیا ہے۔ بڑی سی کھڑکی کے ساتھ لگا بستر ہو یا دیوار کے ساتھ کھڑا آئینہ، کونے میں بنی کام کرنے کی جگہ ہو یا چھت سے لٹکتی دلکش روشنیاں، سب ہی اپنے حسن کی گواہی آپ دے رہا ہے۔

اب دیکھیے: ایک چھوٹا مگر دلنشین گھر۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!