scandinavian Living room by Och_Ach_Concept

خوبصورت رنگوں سے سجا ایک چھوٹا مگر حسین گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Loading admin actions …

آج ہم ہومی فائی میں آپ کو ایک ایسے گھر کی سیر کرانے جا رہے ہیں جو کہ ہے بہت چھوٹا سا مگر اس کی آرائش اس خوبصورت انداز سے کی گئی ہے کہ اس کو بہت ہی جدید اور کشادہ تاثر مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ادھر استعمال ہونے والے شوخ رنگ اس جگہ کو بہت ہی دلکش انداز دے رہے ہیں۔ چلیے پھر ہم آپ کو بھی دکھاتے ہیں کہ یہ ننھا سا خوبصورت گھر کس طرح سے تیار کیا گیا ہے۔ 

آرامدہ، جدید اور گرمجوش تاثر کے ساتھ

دلکش روشنیوں، دلکش سٹوریج اور حیران کن ڈی ٹیلز اور تھوڑے سے دیہی انداز سے سجا یہ خوبصورت سا باورچی خانہ ہر کسی کے خوابوں جیسا ہے۔ 

توجہ کھینچنے والی خوبصورت دیوان خانہ

روشنی سے بھرا یہ خوبصورت دیوان خانہ بہت ہی گرم جوش اور آرامدہ تاثر پیش کر رہا ہے اور اسے دیکھ کر اس گھر کے مکینوں کے اعلی ذوق کا پتا چل رہا ہے۔ خوبصورت اور شوخ رنگوں  والے آرامدہ کشنز اس جگہ کی آرائش کا بھی کام دے رہے ہیں اور بیٹھنے کا بھی۔ اس کے علاوہ باورچی خانے سے شروع ہوتی ہوئی ایک سائیڈ کو کور کرتی ہوئی اینٹوں کی دیوار بہت ہی خوبصورت انداز دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ لکڑی کا فرش اس جگہ کو مزید خوبصورت بنا رہا ہے۔ 

چھوٹی سی کھانے کی جگہ

باورچی خانے سے اس کھانے کی جگہ کو الگ کرنے کے لیے نا صرف فرش کو مختلف بنایا گیا ہے بلکہ ادھر ایک چمکدار سی سطح کو ٹیبل کے پیچھے بھی لگایا گیا ہے تاکہ باورچی خانہ اور کھانے کی جگہ آپس میں مدغم نہ لگیں۔

لکڑی کے کاؤنٹر ٹاپ کی وجہ سے اس باورچی خانے کو بہت نرم گرم سا تاثر مل رہا ہے جو کہ ان باقی چمکدار سطحوں کے ساتھ مل کر بہت ہی خوبصورتسا تاثر پیش کر رہا ہے۔ 

آرامدہ خوابگاہ

ہمیں تو یہ پولکہ ڈاٹس کے انداز والا وال پیپر سب سے زبردست لگ رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس روشن کمرے میں استعمال کیے گۓ گہرے رنگ سب کی توجہ اپنی طرف کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ادھر لگے خوبصورت سے کیبنٹس کو تو دیکھیں، یہ آپ کے کپڑے رکھنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتے ہیں اور دیگر اشیآہ رکھنے کے لیے بھی۔

کیا آپ نے ادھر استعمال کیے گۓ لیمپ پر غور کیا؟ 

خوبصورت غسل خانہ

جیز انداز کا مختلف ٹیکسچرز سے بھرا یہ غسل خانہ دکھنے میں نہایت خوبصورت لگ رہا ہے۔ ادھر موجود باتھ ٹب کے سائیڈ پر دیواروں پر لگے خوبصورت ٹیکسچر اس پورے غسل خانے کو بہت دلکش انداز فراہم کر رہے ہیں۔ جہاں سرمئی رنگ کے ٹائلز اپنی وضع داری دکھا رہے ہیں تو وہاں لٹکتی ہوئی روشنیاں بھی کم خوبصورت نہیں لگ رہیں۔

آپ ذرہ اس دیوار کے موزیک کو تو دیکھیں اور اس پر بنے گہرے رنگ کی لکڑی کے کیبنٹ چیزیں رکھنے کے لیے بہت کافی ہوں گے کیونکہ غسل خانے میں بہت سی رکھنے کی چیزیں ہوتی ہیں مگر جگہ کی کمی کے باعث آپ کافی پریشانیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

پرانی اور خراب حالت کا اپارٹمنٹ اب جدید اور شاندار ڈیزائن میں.

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!