ایک جدید گھر میں باہم مربوط رنگوں کا استعمال سیکھیں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Dom na sprzedaż okolice Łomianek, Mhomestudio Mhomestudio Modern living room
Loading admin actions …

ایک باوقار گھر کا قیام صرف مہنگے فرنیچر یا دیواروں کی منفرد آرائش تک محدود نہیں ہے۔ اسکا تعلق قیمتی فرشوں یا چمکتی دمکتی روشنیوں سے بھی نہیں۔ اسکا تعلق بصری ہم آہنگی اور رنگوں اور سامان کے باہم مربوط ہونے سے ہے۔ تاکہ باہم متضاد آرائشی سامان ایک دوسرے سے علیحدہ نہ لگے اور منفرد آرائش دیکھنے والے کو گراں نہ گزرے۔ 

گھر کے لئے روغن کے رنگوں کا انتخاب، پینٹنگ اور فرنیچر کا انتخاب بہت مشکل کام ہے اور کافی ابہام پیدا کر سکتا ہے خصوصاً ایک بڑے گھر میں کیونکہ اسکے لئے بہت سے کمروں، دیواروں،  فرشوں ،فرنیچر اور سازوسامان کی سجاوٹ کرنا ہوتی ہے۔ لیکن سادگی اپنانے سے یہ فیصلہ آسان ہوسکتا ہے۔ 

آج ہومی فائی پر ہم آپکے لئے ایک ایسا مضمون لائے ہیں جسمیں ہم 260 مربع کلومیٹر پر پھیلے ایک گھر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ کسطرح فرنیچر، فرشوں اور آرائشی سامان کوآپس میں ہم آہنگ کرنا ہے اور رنگوں میں آپس میں کِسطرح ایک سادہ، باوقار اورپُرآسائش طریقے سے ہم اہنگی پیدا کرنی ہے۔

آئیے ہمارے ساتھ اور ماہرین کے شاندار کام کا جائزہ لیں!

آپس میں باہم مربوط ہلکے رنگوں کا انتخاب کریں تاکہ ایک سادہ اور آسان طریقے سے بصری ہم آہنگی قائم ہوسکے۔

رنگوں کا احساس اور رنگوں کی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے پردوں اور قالینوں کا استعمال کریں۔

گھر کے کھلے حصوں میں یہ بہتر رہتا ہے کہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے مخلتف شیڈز کے رنگوں کا فرنیچر استعمال کیا جائے تاکہ مختلف حصوں کے مابین فرق نمایاں ہوسکے۔ 

اگر رنگوں کا تضاد قائم کرنا ہے تو اسکے لئے دیواروں کا انتخاب کریں اور انکی تفصیلی سجاوٹ پر کافی توجہ دیں ۔ اس سے پورا گھر پُرکشش اور شاندار لگے گا۔

استقبالیہ کمرے میں استعمال ہونے والے رنگ اور عمارتی سامان مہمانوں کے کمرے کے غسلخانے میں استعمال کریں۔ اِس سے مہمانوں کواپنائیت کا احساس ہوگا۔ 

ایک ہی رنگ کے مختلف شیڈز کا استعمال گھر کے مختلف کمروں کے لئے فرنیچر اور آرائشی سامان منتخب کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ 

رنگوں کی ہم آہنگی اور یکسانیت قائم کرنے میں چھوٹے آرائشی سامان کی بھی بہت اہمیت ہے کیونکہ انکے بغیرسجاوٹ کی مرکزی اشیاء نمایاں نہیں ہونگی۔

باورچی خانے میں سفید رنگ کا استعمال گھرمیں ایک توازن کو یقینی بناتا ہے چاہے بقیہ گھر میں کوئی سا بھی رنگ کیوں نہ استعمال کیا گیا ہو۔ 

گھر کی ازسرِ نو آرائش کرتے وقت وہی رنگ استعمال کریں جو پہلی بار کئے گئے تھے تاکہ گھر کی آرائش متوازن رہے ۔ ہاں البتہ دیواروں کا رنگ مختلف کیا جا سکتا ہے۔ 

باورچی خانے اور غسلخانے میں ایک ہی رنگ کا استعمال نہ صرف جیب پر ہلکا پڑتا ہے بلکہ گھر میں ایک توازن اور ہم آہنگی بھی قائم کرتا ہے۔ 

سفید، سیاہ اور سرمئی رنگ کا امتزاج ایک مکمل متوازن اور مربوط امتزاج ہے۔ 

ہلکے رنگوں کے استعمال کا ایک فائدہ یہ ہے کہ انکو نہایت وقار اور شائستگی سے لکڑی کے ساتھ ملایا جاسکتا ہے۔ 

جب بات قالین کے انتخاب کی ہو تو اسکے دو طریقے ہیں۔ یا تو کمرے کے رنگوں جیسے رنگ کا انتخاب کریں یا اُن سے مختلف تاکہ وہ نمایاں ہوسکے۔ 

گھر میں استعمال شدہ رنگوں پر قائم رہتے ہوئے آپ ہر کمرے میں ایک مختلف رنگ کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔ 

آپ اپنی خوابگاہ کے لئے جس مختلف رنگ کاانتخاب کریں اسکو آپ فرنیچرمیں استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ کرسی، یا پوشش میں جیسا کہ پردے یا پھر اس رنگ کی چھوٹی چھوٹی آرائشی اشیاء رکھ سکتے ہیں۔ 

مختلف غسلخانوں میں ایک ہی رنگ کے استعمال کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انکا ڈیزائن بھی ایک جیسا ہو۔ آپ یہ تصویر دیکھیں اوراسکا موازنہ پہلے غسلخانے کی تصویر سے کریں۔ آپ کو فرق خود محسوس ہوجائے گا۔ 

غسلخانے میں استعمال ہونے والے رنگ کے ہم آہنگ اگر سرامک کے چھوٹے چھوٹے ڈبے رکھ دیئے جائیں تواس یہ نا صرف ایک توازن قائم ہوتا ہے بلکہ شائستگی اور نفاست کا احساس بھی اُجاگرہوتا ہے۔ 

جب بات گھر کی ہم آہنگی اور توازن کی آئے تو اسمیں گھر کے بیرونی حصے جیسا کہ بالکونی اور برآمدہ اور اُن میں رکھا فرنیچر بھی آتا ہے۔ 

گھر میں رنگوں کے انتخاب کے بارے میں جاننے کے لئے پڑھئیے یہ مضمون’ گھر کو سادگی سے رنگوں سے کیسے سجایا جائے؟’

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine