غسل خانہ  by CAFElab studio

شاندار باتھ روم ٹائلز

Farheen Farheen
Google+
Loading admin actions …

ٹائلز گھر کے انٹیریئر کا اہم حصہ ہوتی ہیں، اسلیئے انکے چناو میں ہمیں خاص احتیاط برتنی چاہیے۔ جیسا اسٹائل آپکے گھر کا ہوتا ہے ویسا ہی انکا ہونا چاہیے ۔ بازار میں موجود ٹائلوں کی ورائٹی دیکھ کر آپ حیران ہوجائیں گے اسی لیئے آپکی راہنمائی کے لیئے ہم یہ مضمون لے کر آئے ہیں جس میں آپکو مختلف میڑیلز کے بارے میں بتایا جائے گا۔ تو بغیر وقت کا ضیاع کیئے ہم شروع کرتے ہیں۔

موتی کے جیسی

روایتی ٹائلوں سے تنگ آچکے ہیں؟ کچھ الگ چاہتےہیں تو یہ بلکل ایک نیا اور منفرد اسٹائل ہے۔ ایسے جیسے آپ سمندر میں ہیں۔ یہ ڈیزائن ShellShock Designs  کی جانب سے پیش کیا گیا ہے یہ ایک شاندار ماحول بناتے ہیں

کنکریٹ اسٹائل

یہ کنکریٹ ٹائلز LCDA. کی جانب سے پیش کی گئی ہیں جو کہ صرف شاور ایریا کے لیئے ہیں، یہ ایک ناہموار اور غیر معمولی ڈیزائن ہے جو کہ باتھ روم کو نئی وضع بخشتے ہیں

سادہ گلاس

یہ ایک مرصع ڈیزائن ہے، جب آپ ایک بہت ہلکے رنگ کو ترجیح دیتے ہیں تو یہ ڈیزائن دیکھیں۔ شیشہ بہت سے رنگوں میں آتا ہے اور یہ دھندلا شیشہ ہے اس سے روشنی اندر آتی ہے لیکن باہر سے اندر نظر نہیں آتا یہ تقسیم کے طور پر بھی استعمال ہوسکتا ہے جو کہ ہم سب کا پسندیدہ ہے

شیشے کے بلاکس

ہمیں ایک دیوار کی کیا ضرورت ہے جبکہ ہمارے پاس شیشے کے بلاکس ہیں؟ ان سے روشنی آسانی سے گزر سکتی ہے۔ صاف بھی آسانی سے ہوسکتے ہیں اور خوبصورتی کے بارے میں ہمیں کچھ کہنے کی ضروت نہیں وہ آپ دیکھ سکتے ہیں

گولڈن اور چمکدار

اس ڈیزائن کو دیکھنے کے بعد ہمیں پتا چل گیا ہے کہ موزیک ٹائلز کیوں سب کی پسندیدہ ہوتی ہیں۔ ایک شاندار چمکدار باتھ روم میں شاور آپکے دن کو شاندار بنا دے گا۔

گیکو

مختلف رنگوں سے بنی چمکدار ٹائلیں The London Tile Co.,کی جانب سے پیش کی گئی ہیں جو کہ گیکو کہلاتی ہیں۔

ان میں نیلا ، ہرا، جامنی تمام رنگ پائے جاتے ہیں۔ بڑے اور چھوٹے تمام باتھ روموں کے لیئے شاندار رہتی ہیں ۔ چمکدار اور دلکش

کالا رنگ

کالا رنگ عموما بادشاہت کی نشانی ہوتی ہے  اور جب وہ پرل ٹائلز میں موجود ہو تو کیا ہی بات ہے۔ باتھ روم کو ایک الگ وضع بخشتا ہے

موزیک ٹائلز

وہ باتھ روم جو عجیب زاویے سے بنے ہوتے ہیں ان کے لیئے یہ موزیک ٹائلز بہت بہترین ہوتی ہیں کیونکہ یہ عجیب زاویے سے بنی دیواروں میں اچھے سے فٹ ہوجاتی ہیں لیکن انکو صرف آپ اس مقصد کے لیئے استعمال نہیں کرسکتے بلکہ یہ ایک سائن لک بھی بن سکتے ہیں، گہرے رنگ اور شاندار ڈیزائن بہت اچھا امتزاج

گہرا اور خوبصورت

یہ ٹائلیں امتزاج میں بہت خوبصورت لگتی ہیں۔ یہ کالے کے اوپر لگائی گئی ہیں اسلیئے زیادہ گہری محسوس نہیں ہورہی کیونکہ ان پر روشنی کا سفید عکس پڑتا ہے۔

ہومی فائی تجویز: بہت زیادہ سفید بھی ہسپتال کی مانند لگتا ہے اور بہت گہرا جگہ کو چھوٹا دیکھاتا ہے۔ اسلیئے رنگ درمیانے استعمال کریں

نیلا

کبھی کبھی ہمیں رنگوں سے کھیلنا چاہیے، یہ باتھ روم رنگوں سے بھرا ہوا ہے، نیلی ٹائلیں ، نیلا گلاس جو باتھ روم اور شاور کے ایریا کو تقسیم کرتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ سمندر میں ہیں ایک شاندار احساس

آپ ان میں سے کونسی ٹائلز لگوانا چاہتے ہیں؟ ہمیں ضرور بتائیے گا 
 مکانات by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Request free consultation

Discover home inspiration!