دیوان خانےکے لیۓ قالینوں کا انتخاب اور ہمارے مشورے

Amjad Ali Amjad Ali
Living Room in Art-Deco style, "Design studio S-8" 'Design studio S-8' Living room
Loading admin actions …

گھروں، درباروں، شاہی محلات اوررہايشی عمارتوں میں قالینوں کا استعمال اتنا ہی قدیم ہے جتنی کہ خود مہزب انسانی تاریخ۔ زیرنظرمضمون میں قالینوں کے جدید تصورات اورآپکے گھرکے لیۓ موزوں قالینوں کے انتخاب پرتخلیق کیا گیا ہے۔

فرش جو خوبصورت بنے

اس کمرے میں کم احاطے کی وجہ سے نظم وضبط اورترتیب سے جہاں مناسب جگہ بچايی گيی ہے وہاں قالین اور روشنی کے مناسب امتزاج سے خوبصورتی کوایک نیۓ زاویۓ سے متعارف کرایا گیا ہے۔

جاذب نظر

اس کمرے کی شکل تکونی ہے اور اس کے وسط میں مربع قالین کے زریعۓ کھڑکیوں کے آگے کافی احاطہ بچایا گیا ہے۔ قالین کا گہرا رنگ فرشی رنگ کے لحاظ سے متناسب معلوم ہوتا ہے۔

حسن امتزاج

اس تصویر میں نمایاں قالین صوفیانہ رنگ کی ہے مگرروشنی کی گردوپیش کے ساتھ برمحل امتزاج نے اسے نيی جہت سے روشناس کرایا ہے۔

قابل رشک

اس تصویرمیں نظرآنے والی قالین مہنگی مگرنرم، شانداراورخوبصورت ہوتی ہیں۔ اس درجے کی قالینیں زیرمشاہدہ دیوان خانوں کی اصل رونق اورمرکزی نظارہ ہوتی ہیں۔  اس تصویرمیں رنگوں کوفطری ماحول کے قریب ترکرنے کی کوشش کی گيی ہے جس کا مرکزی نکتہ قالین ہے۔

باعث افتخار

زیرنظردیوان خانے کا سارا حسن اسی قالین کی وجہ سے ہے۔ متناسب روشنی اورفرنیچر کے ساتھ رنگوں کا متزاج نے اس ترتیب کو ایک قابل تقلید فنکاری میں تبدیل کردیا ہے۔

مرکزنگاہ

اس تصویرمیں قالین کو ایک قابل رشک اورمسحورکن فنکاری کا مرکزی نکتہ بنایا گیا ہے۔ پس منظرمیں نظرآنے والے سورج کو قالین پررکھے میز کے ساتھ ملاکردیکھیں تو ایک ماہرانہ فنکاری کوداد دینا ہی پڑتی ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine