Corridor & hallway by Keir Townsend Ltd.

راہداریوں کی آرائش و زیبائش کے 14 آسان طریقے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Loading admin actions …

آپ کے داخلی ہال کی سجاوٹ آپ کے ملنے والوں کو اندر داخل ہوتے ہی آپ کے اعلی ذوق کا پتہ دیتی ہے۔ لیکن بیشتر لوگ یہ قابل قدر موقع ضائع کر دیتے ہیں۔ راہداریوں کو محض گزرگاہ کے طور پر لینا ایک کوتاہ نظری پر مبنی رویہ ہے، جیسا کہ کوئی بھی اندرونی آرائش کا ماہر آپ کو بتائے گا، اسلیے ہم چاہتے ہیں کہ ان راہداریوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کے کچھ مجرب طریقے آپ کو بتائیں جو شائد آپ کی دلچسپی کا باعث ہوں گے۔

اگر آپ خواہش رکھتے ہوں کہ آپ جب دروازے سے اندر داخل ہوں تو آپ کا استقبال بہت دلکش اور جاذب نظر طرز آرائش سے ہو تو آگے پڑھئے۔ یہ جاننا آپ کے لیے حیرت کا باعث ہو گا کہ یہ سب کتنی آسانی سے ہو سکتا ہے.

1- پودوں کا استعمال

eclectic Bedroom by Erika Winters® Design
Erika Winters® Design

Choapan Decor by Erika Winters®Design

Erika Winters® Design

کسی قدرتی چیز کا استعمال راہداری کو دیدہ زیب بنانے کے لیے وہ کردار ادا کر سکتا ہے جو کے آپ کو درکار ہے۔ ہو سکتا ہے صرف ایک خوبصورت پودے کا استعمال ہی آپ کے ہال کونکھار دے۔ کچھ مختلف پودے جیسا کہ آرکڈ کا استعمال سب کی توجہ کھینچے گا اور پوری جگہ کے مجموعی تاثر کو ابھار دے گا۔

2- بڑا سا شیشہ

اگر آپ اپنی راہداری کو کشادہ اور روشن بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے روشنی کو منعکس کرتا ہوا شیشہ استعمال کریں۔ ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اس سے آپ کی راہداری بہت خوبصورت، روشن اور کشادہ لگنے لگے گی۔ کوشش کريں کہ اس کے لیے آپ تھوڑے بڑے سائز کا شیشہ استعمال کریں۔

3- اشیاء رکھنے کی گنجائش میں اضافہ کریں

راہداری میں اشیاء رکھنے کی جگہ کتنی اہم ہے اس کا انحصار اس پر ہے کہ کتنے جوتوں کے جوڑے، بھاری بھرکم کوٹ اور بیگز وہاں رکھے جاتے ہیں لیکن اس کا مقصد یہ نہیں ہے کے یہ دلکش نہ ہو۔ ذہانت سے ترتیب دیۓ گۓ خوبصورت خانے آپ کو صاف اور منظم راہداری فراہم کریں گے۔

4- بیٹھنے کی جگہ

راہداری میں اگر آپ کے پاس کھڑکی موجود ہے تو اس کے ساتھ کوئی بیٹھنے کی جگہ بہت شکندار رہے گی جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اگر کھڑکی نہیں بھی موجود تب بھی اگر آپ کی راہداری بزی ہے تو اس میں کوئی کرسی یا اسٹول ضرور رکھیں۔

5- بلٹ ان الماری

دیوار کے ساتھ لگے ہک جو کہ آپ کے کوٹ، جیکٹ اور اسکارف وغیرہ لٹکانے کے کام آئیں، بہت بہترین ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے جوتے اور چپلیں ترتیب سے رکھنے کے لیے نیچے کی طرف خانے بنوا لیں۔

6- سادہ آرٹ

اگر آپ کو سمجھ نہیں آ رہا کہ راہداری کی آرائش کس انداز میں کرنی چاہیے تو آپ ادھر سادہ سا اپنی پسند کا کوئی فن پارہ رکھ لیں۔ اس سلسلے میں ہمارہ مشورہ ہے کہ اپنی جگہ کی تھیم سے ملتی جلتی کوئی سادہ سی تصویر لگا لیں۔ اس سے آپ کی جگہ خوبصورت بھی لگے گی اور بھری بھری بھی نہیں لگے گی۔

7- فرش کا منفرد انداز

اگر آپ اپنے گھر کی آرائش کو سادہ مگر جاذب نظر بنانا چاہتے ہوں تو فرش کا چونکا دینے والا ڈیزائن اس کا حل ہے۔ چاہے آپ لکڑی کا استعمال کریں یا ٹائلز کا، آپ کے پاس انتخاب کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

8- اپنے ذوق کا اظہار کریں

آپ کا ذوق، چاہے وہ رجعی ہو یا عصر حاضر کا، آپ اپنی راہداری کو اس ذوق کی نمائش کے لیے نہایت عمدہ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

9- رنگوں سے تجربات

 Corridor & hallway by LA Hally Architect
LA Hally Architect

House in Chandlers Ford II

LA Hally Architect

جب بات آپ کے داخلی ہال کی دیواروں کی آۓ تو شوخ رنگوں کے استعمال سے بالکل نہ کترائیں کیونکہ یہ رنگ آپ کے گھر کا تاثر پہلے قدم پر ہی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ لال رنگ سے متفق نہیں بھی ہیں تو چمکدار جواہرات کے رنگ جیسا کہ سبز زمرد کا رنگ بہت خوبصورت نظر آۓ گا۔

10- آرٹ گیلری کی طرح سجائیں

کیا آپ کے پاس خوبصورت فن پاروں کا ذخیرہ ہے؟ پھر یہ وقت آ گیا ہے کہ ان میں کچھ آپ راہداری میں لٹکائیں۔ آپ کے داخلی ہال کی خالی دیواریں دلکش اور مسحور کن تصاویر لٹکانے کی بہترین جگہ ہے۔

11- بڑی آرائشی اشیاء کا استعمال

اگر خوش قسمتی سے آپ کی راہداری بڑی ہے تو آپ بڑی آرائشی اشیاء کا با آسانی استعمال کر سکتے ہیں اور ہم تجویز کریں گے کہ وہ اشیاء استعمال کی جائیں جو بڑی جسامت کی ہوں مثلاً بڑے داخلی پودے، بڑے آئینے، اور خوبصورت لائٹ شیڈز بہترین آپشن ہیں۔

12- تازہ پھولوں کا استعمال کریں

  by Clifford Interiors
Clifford Interiors

Entrance Hall In an Italian Villa

Clifford Interiors

اگر آپ کو پودوں کے استعمال کا آئيڈیا پسند آيا ہے لیکن آپ تازہ پھولوں کے مداح ہيں تو ہفتے میں ایک مرتبہ کسی جار میں تازہ پھول رکھ دیں۔  ایک چھوٹا گلدستہ آپ کی جیب پر زیادہ بھاری نہیں ثابت ہوگا اور اس کی مسحور کن خوشبو ہی اس کے استعمال کا ایک بہترین جواز فراہم کرے گی۔

13- بیرونی دروازے کو جاذب نظر بنائیں

 Corridor & hallway by Keir Townsend Ltd.
Keir Townsend Ltd.

Private Villa, Surrey

Keir Townsend Ltd.

کیا آپ کے لیے اپنی راہداری کی سب سے اہم چیز کو نظر انداز کرنا آسان ہو گا؟  ہم آپ کے بیرونی دروازے کی بات کر رہے ہیں۔ اگر آپ کا دروازہ پرانے طرز کا ہے تو اسے جدید سٹائل کے دروازے سے بدل ڈالیے یا پھر اندرونی سمت کو پینٹ کر دیں۔ 2017 کا نہایت اہم طرز رنگ دار بیرونی دروازے ہیں جو کہ راہداریوں کو روشن کر دیتے ہیں۔ اب آپ کون سا رنگ چنیں گے۔

14- منقش وال پیپر کا اضافہ کریں

پ کی راہداری میں کسی جاذب نظر وال پیپر (چاہے ایک ہی دیوار پر سہی) کا اضافہ اس کے تاثر کو یکسر تبدیل کر دے گا۔ وہ وال پیپر جن کو دھویا جا سکتا ہو، ان پر خرچ آپ کو کئی سال تک ان کو تبدیل کرنے سے محفوظ رکھے گا۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!