by Tim Versteegh Architect

پہلے اور بعد میں: ۵ حیرت انگیز تبدیلیاں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Loading admin actions …

گھر تڑوا کر نیا بنایا جائے یا اسی کی تجدید کی جائے؟ یہ سوال بہت سے لوگ خود سے کرتے نظر آتے ہیں۔ حقیقت میں ایک معمار کا مشورہ ضروری ہے جو بتائے کا کہ نئی عمارت کی اشد ضرورت ہے یاتجدید زیادہ بہتر رہےگی۔ اگر رہنے کی جگہ ضروریات پر پوری نہ اترے تو تبدیلی لازمی ہو جاتی ہے۔ توسیع نہ صرف اس کا حل ہے بلکہ یہ پورے گھر کر بہتر بنا دیتی ہے۔ 

چاہے تجدید ہو، توسیع یا تبدیلی، ہم آپ کو دکھائیں گے کہ یہ کتنی منفرد ہو سکتی ہے۔ ان ۵ پہلے اور بعد میں کے منصوبوں کے شاندار نتائج دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیے۔

۱۔ پہلے: ۶۰ کی دہائی کا پرانا گھر

۶۰ کی دہائی میں بنائی گئی یہ عمارت سبزے میں گھلی ملی تھی مگر یہ چار لوگوں پر مشتمل خاندان کے لیے کافی نہیں تھی۔ حل: ایک تعمیر نو جو سستی بھی ہو اور پائیدار بھی۔ معماروں نے اسے ایسے تبدیل کرنے کا وعدہ کیا کہ یہ نئی عمارت لگنے لگے۔

۱۔ بعد میں: پرانی، مگر نئے جیسی

یہاں ہم شاندارتبدیلی دیکھتے ہیں۔ بلاشبہ کھڑکیوں اور دروازوں میں بڑی تبدیلی کے بعدیہ عمارت چاندان کے لیے بنایا کیا ایک نیا گھر لگتی ہے۔ عقبی توسیع کے ساتھ رہنے کی جگہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تہہ خانے میں ایک ذاتی تالاب بھی بنایا گیا ہے۔

پائیداری کی خواہش کو پورا کرنے کےلیےزیر زمین حرارت کا نظام لگایا گیا ہے جو سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گھر میں حرارت قائم رکھتے ہوئ ہوا کے بہاؤ کا انتظام کیا گیا ہے، ویکیوم کلینر اور بارش کا پانی جمع کرنے کا نظام بھی نصب کیا گیا ہے۔

۲۔ پہلے: آغاز کے لیے بہترین ماحول

گھر کی اس حالت میں باغ کا منظر خاصا دلچسپ ہے۔ جہاں اس کا سامنے کا حصہ روایتی پلاسٹر سے بنایا گیا، پچھلے حصے کو شوخ پتھر سجاتے تھے۔یہ جگہ خاندان کے رہنے کے لیےبہترین تھی: گھر میں آرام کے لیے بہت سی جگہ اور باہر مزا لینے کے بہت سے مواقع۔خاندان کے لیے بہترین گھر جہاں آپ آرام دہ محسوس کریں۔

۲۔ بعد میں: جادوئی بیرونی حصہ

پیشہ وروں کی دخل اندازی کے بعد یہ گھر پہچانا نہیں جا سکتا۔ اب اسی جگہ پر ایک جدید، چوکور عمارت کھڑی ہے۔ بیرونی حصے کے ساتھ ساتھ چھت بھی تبدیل ہو چکی ہے۔ پہلی منزل پر بنے لائنج کو ایک پرانے کمرے کے ساتھ جوڑ کر بڑا کر دیا گيا ہے۔ جنوب کی جانب بنے باغ میں ایک بڑا ٹیرس ہے جس کے رنگ برنگے پتھر اسے باغ کے نظارے کے لیے بہترین بنا دیتے ہیں۔

بیرونی حصے کا ڈیزائن خودبخود نمایاں ہو رہا ہے، مگر اس کا ایک راز ہے: وہ گہری نیلی سطح کو شیشوں کے درمیان چمکتی ہے اور گہرے رنگوں کی طرف توجہ کھینچتی ہے۔

۳۔ پہلے: پرانا فارم ہاؤس

پرانے فارم ہاؤس کی اپنی خوبصورتی ہوتی ہے۔ اینٹوں سے بنا بیرونی حصہ اور سرخ تکونی چھت آرام کا احساس دلاتے ہیں، اور آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس چار دیواری کا اندرونی حصہ کتنا پرسکون ہو گا۔ یہ عمارتیں زیادہ تر دیوقامت ہوتی ہیں اور اپنے اندر خوابوں کے گھر کی خصوصیات چھپائے بیٹھی ہوتی ہیں۔

۳۔ بعد میں: جدید فارم ہاؤس

تجدید کے بعد بھی دونوں عمارتوں اورسرخ تکونی چھت کا بنیادی خاکہ ویسا ہی ہے۔ بائیں جانب بنی چھوٹی عمارت گیسٹ ہاؤس تھی۔ اس کے دائیں جانب بنا مرکزی گھر ایک زمانے میں گاؤں والوں کے لیے بنایا گیا تھا۔ مگر اب آپ کو وہاں ایک نئی جگہ ملے گی جو جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ دونوں عماتیں لکڑی سے ڈھکی راہداری سے جڑی ہیں۔

۴۔ پہلے: اجڑا بیرونی حصہ

اس بیرونی حصے کے رنگ اپنی کہانی آپ سنا رہے ہیں۔ پیلا کتھئی اور بھورا رنگ کسی صورت بھی دلکش نہیں۔ پرانے انداز کی بالکونی اور بلائنڈز گھر کو اداسی میں گھیر لیتے ہیں۔ مگر یہ مڈل کلاس گھر ابھی بھی کہیں کھیا نہیں، اسے جدید بنایا جا سکتا ہے۔

۴۔ بعد میں: ٹھنڈک سے بھرا

تازہ، دھیما نیلا رنگ نظریں اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔ ایسی حیرت انگیز تصویر کیسے حاصل کی جائے؟ بالکونی کو استعمال میں لاتے ہوئے گھر کی توسیع کی گئی ہے۔ مگر یہ کافی نہیں تھا۔ معماروں نے ایک دوچھتی بھی بنائی۔ نہ صرف اس جگہ کی وضع نئی ہو گئی اور اس میں رہنا آسان ہو گیا، یہ گھر جدید گھروں کے مقابلے پر بھی آ گيا۔

۵۔ پہلے: چھوٹی سی جگہ

  by GRIESS-OSTEN ARCHITEKTUR
GRIESS-OSTEN ARCHITEKTUR

Gartenansicht vor dem Umbau

GRIESS-OSTEN ARCHITEKTUR

اس گھر کے مالکوں نے اس میں رہنے کی جگہ بڑھانے کی خواہش کی۔ اس کا حل توسیع اور پرانے بیرونی حصے کو نیا کرنا تھا۔ منصوبہ: دوسری منزل پر ایک آرام دہ خواب گاہ اور پہلی منزل پر کھلا لاؤنج۔ اس تبدیلی کا کیا فائدہ تھا؟

۵۔ بعد میں: منفرد توسیع

خراب عمارت سے ایک جدید گھر تک – یہ منصوبہ کامیاب رہا۔ مضبوط سرخ توسیع واضح طور پر نمایاں ہے اور سارے ماحول کو تازہ دم کر دیتی ہے۔ بیرونی حصے کی دیکھ بھال آسان بنانے کے لیے پیشہ وران نے سیدھا سیدھا انداز اور پہلے سے پینٹ شدہ لکڑی کا کام چنا۔

مزید دیکھیے: پہلے اور بعد میں: ایک اپارٹمنٹ کی شاندار تجدید نو۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!