ہر شخص کی یہ خواہش ھوتی ھے کہ اس کا گھر صاف ستھرا اور خوبصورت ںظر آئے اور آنے والے مہمان اور رشتہ دار ہمارے گھر کی نفاست اور دلکشی کو دیکھ کر تعریفی نظروں سے دیکھیں۔ اس مقصد کے لئے ضروری ھے کہ ہمارے گھر میں استعمال ھونے والی چیزیں بے ترتیبی سے نہ پھیلی پڑی ھوں اور ہر چیز اپنی مقررہ جگہ پر ترتیب سے رکھی جائے۔ ہماری خواب گاہ کی صفائی اور خوبصورتی کے لئے ضروری ھے ہمارے استعمال کے کپڑے اور میک اپ کا سامان ڈریسنگ روم میں سلیقے سے ترتیب دیا گیا ھو۔
آج ھومی فائی کا یہ مضمون ڈریسنگ روم کے متعلق ھے جس میں ہم ڈریسنگ روم کو سجانے اور اس کی دیکھ بھال کے لئے مفید اور کار آمد تجاویز پر غور کریں گے۔ہمارا ڈریسنگ روم کیسا ھونا چاہیئے؟ اس میں کیا کیا لوازمات کا ھونا ضروری ھے؟ کپڑوں کو کیسے ترتیب دیا جائے؟ اور سنگھار میز کیسا ھونا چاہئے؟ ان سب چیزوں کے بارے میں ہم بہترین مشورے پیش کریں گے۔
تو پھر بغیر کسی وقفہ کے ان دلچسپ تجاویز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔