minimalistic Bathroom by Perfect Space

دلکش باتھ روم کے منفرد بیسن کی ۱۰ تصاویر

Shahtaj Shahtaj
Loading admin actions …

باتھ روم کو دلکش بنانے کے لئے بہت سے مختلف آئیڈیاز کی ضرورت ہوتی ہے اور جب ایک بار باتھ روم کی وضع دلکش بن جاتی ہے تو اس میں لوازمات کا شمول احتیاط اور معقول انداز میں کیا جانا چاہئے۔ اگر ہم خصوصی طور پر بیسن کی بات کریں تو باتھ روم میں بیسن ایک لازم لوازامت میں سے ایک ہے اور اسکی اہمیت کا اندازہ ہم اس بات سے بخوبی لگا سکتے ہیں کہ اسکے بغیر کوئی بھی باتھ روم مکمل نہیں ہوسکتا چاہے وہ ایک چھوٹا باتھ روم ہو یا بڑا۔ 

بیسن کا باتھ روم میں انتخاب باتھ روم کی وضع کو دیکھ کر کیا جاتا ہے، اسکے علاوہ باتھ روم کی دیوار اور فرش پر استعمال ہونے والے رنگ اور ٹائلوں کی مناسبت سے بھی بیسن منتخب کیا جاتا ہے۔ بیسن علیحدہ سے بھی لگائے جاتے ہیں اور نیچے بنی چھوٹی الماریوں کے اوپر بھی بنائے جاتے ہین، اسکے علاوہ بیسن مختلف اشکال کے بھی دیکھنے میں آتے ہیں جیسے گول، چکور، مستطیل، وغیرہ۔ 

باتھ روم  میں بیسن کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہوتا ہے اور اس کو خوبصورت بنانے کے لئے نہ صرف بیسن کے رنگ اور شکل میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے بلکہ اس پر لگنے نل کو بھی مختلف انداز میں لگایا جا سکتا ہے، ویسے بھی نل کی بھی اب بہت مختلف اقسام پائی جاتی ہیں جس سے باتھ روم میں بیسن استعمال کرنے کی سہولت اور دلکشی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں باتھ روم کے بیسن کو لے کر کوئی ڈیزائن موجود ہے تو اپنے ڈیزائنر سے مشورہ کرنا بالکل نہ بھولیں! اور اگر نہیں ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کونکہ آج ہمارا مراسلہ اسی کے بارے میں ہے تو آئیں نئے آئیڈیاز حاصل کریں۔

۱۔ سیاہ الماری پر سفید رنگ کے دو مستطیل شکل کے بیسن

۲۔ لال اینٹوں والے پس منظر کے ساتھ گول شکل کا پیالہ نما ایک منفرد بیسن

۳۔ سفید ٹرے کی شکل میں سیاہ اور بھورے رنگ کی لکڑی سے بنے خانے کے اوپر موجود انوکھے نل کے ساتھ دلکش بیسن

industrial Bathroom by MONOstudio
MONOstudio

Łazienka w klimacie industrialnym

MONOstudio

۴۔ قدرتی وضع کے اس باتھ روم میں لکڑی کی میز نما خانے پر گول دو بیسن لمبے مختلف نلوں کے ساتھ درمیان میں ایک پودے کے ساتھ نئی وضع فراہم کر رہا ہے

۵۔ سفید باتھ روم کی سفیدی کو برقرار رکھتے ہوئے سفید رنگ کا یہ منفرد بیسن سادگی اور دلکشی کی خوبصورت مثال ہے

۶۔ خوبصورت گملوں کے برابر میں موجود مستطیل شکل کا بیسن لکڑی کی خانوں والی الماری پر خوب جچ رہا ہے

۷۔ مختلف شکلوں کے ڈیزائن پر مشتمل اس باتھ روم کا بیسن بھی منفرد شکل میں موجود ہے جسکے نیچے کی سلپ اور اوپر لگا آئینہ بھی انوکھی شکل میں نظر آرہا ہے

classic Bathroom by KAM'S DESIGNER ZONE
KAM'S DESIGNER ZONE

Bathroom Interior Design

KAM'S DESIGNER ZONE

۸۔ سادی لکڑی کی سلپ پر موجود دو سادہ سفید رنگ کے مستطیل شکل کے بیسن اس باتھ روم کی سادگی کی بہترین عکاسی کر رہے ہیں

۹۔ سفید اور نارنجی رنگ کے اس خبصورت مجموعے والا باتھ روم اپنے سفید رنگ کی زیادتی کی وجہ سے شاندار سفید بیسن لئے تیار ہے جسکے نیچے تولیے لٹکانے کے لئے ریلینگ بھی موجود ہے

۱۰۔ سیاہ اور سرمئی رنگ کے اس باتھ روم میں یہ دو انوکھے بیسن بیرونی طور پر سرمئی اور اندرونی طور پر سیاہ رنگ کے ساتھ دلکشی میں بھرپور اضافہ کر رہے ہیں

باتھ روم کے آئیڈیاز کے بارے میں جاننے کے لئے پڑھیں: باتھ روم میں لگے آئینوں کی ۱۵ دلکش تصاویر

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!