scandinavian Kitchen by Papilio

نیویائی باورچی خانے

Farheen Farheen
Google+
Loading admin actions …

باورچی خانہ – گھر کا دل ہوتا ہے جیسا کہ بہت سارے لوگ کہتے ہیں۔ ہمارے گھر کے آدھے کام باورچی خانے میں سرانجام پاتے ہیں۔ ہماری دعوتوں کو پر رونق اور لذیذ بنانے میں باورچی خانے کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ ہومی فائی پر ہمیشہ ہماری کوشش رہی ہے کہ اپنے قارئین اور کلائینٹس کو ایسے ڈیزائن دکھائیں جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ فعال بھی ہوں۔ اس لیئے آج کا ہمارا مضمون نیویائی باورچی خانے کے بارے میں ہے جو کہ کشادہ، خوبصورت اور فعال ہوتے ہیں۔ یقینا آپ اور بہت سے لوگ ان سے بے حد متاثر ہوں گے۔ تو آئیے بغیر وقت کا ضیاع کیئے شروع کرتے ہیں چند شاندار نیویائی باورچی خانوں میں اپنا سفر۔

سفید

سفید شروع سے ہی ہومی فائی کا من پسند رنگ رہا ہے۔ نیویائی طرز کے باورچی خانے آجکل بہت فیشن میں ہیں اور یہ ڈیزائن کلائینٹ کی اولین پسند ہے کیونکہ یہ ہوادار، کشادہ اور فعال ہے۔ اس میں قدرتی روشنی کا مکمل انتظام ہے۔ یہ ڈیزائن جدید اور روایتی کا ملاپ ہے۔

ملاپ

یہ باورچی خانہ قدرت اور جدت کا حسین امتزاج ہے۔ یہ تمام نیویائی باورچی خانوں کی طرح کھلا ، ہوادار اور روشن ہے۔ اسکی جو چیز اسکو خاص بناتی ہے وہ ہے اسکی اسٹوریج اسپیس۔  باورچی خانے کو مزید خوبصورت بنانے کے لیئے اس میں ہاتھ سے بنا فرنیچر رکھا گیا ہے۔ باورچی خانے کے کیبنٹس پر موجود فائن دھاریاں اسکو مزید حسین بناتی ہیں۔ کم اسسریز نے اسکی فعالیت کو مزید بڑھاتی ہیں

تھوڑے رنگ

asian Kitchen by Scale Inch Pvt. Ltd.
Scale Inch Pvt. Ltd.

Parallel Kitchen Layout Designs

Scale Inch Pvt. Ltd.

SCALE INCH PVT. LTD. کی جانب سے پیش کردہ ایک شاندار نیویائی باورچی خانہ۔  اسکی دیواروں پر وال پیپر جسپاں کیئے گئے ہیں اور شیلفیں شاندار میٹریل  پلے وڈ سے تیار کی گئی ہیں جنکو صاف کرنا نہایت آسان ہے۔ اس میں اسٹوریج کی وافر اسپیس ہے جو کہ باورچی خانے میں بکھیرا نہیں رہنے دیتیں۔

ایک اور شاندار ڈیزائن

scandinavian Kitchen by Papilio
Papilio

The Scandinavian Kitchen

Papilio

PAPILIO کی جانب سے پیش کیا گیا ایک دلکش نمونہ۔ یہ باورچی خانہ بھی کھلا ، ہوا دار اور قدرتی روشنی سے مالا مال ہے۔ جسکو مسٹرڈ اور پیلے رنگ کے امتزاج سے تیار کیا گیا ہے ۔ مسٹرڈ کے ساتھ موجود پیلا رنگ آنکھوں کو بے حد بھلا محسوس ہوتاہے۔ اس باورچی خانے میں ایک آئس لینڈ بھی بنائی گئی ہے جو کہ ناشتے اور دیگر کھانوں کے لیئے بہترین ہے۔  اسکی شیلفوں پر بھی پلے وڈ میٹریل استعمال کیا گیا ہے۔ آئس لینڈ کے دوسری طرف ایک چھوٹا سا بک شیلف رکھا گیا ہے جس میں آپ اپنی مرضی کی چند کتابیں رکھ سکتے ہیں جو کہ باورچی خانے میں کام کرتے وقت آپ پڑھ سکتے ہیں

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!