خواب گاہ اوردیوان خانے کی تزين وآرايش: جدید ترین تصورات

Amjad Ali Amjad Ali
Craftsman Modern, FORMA Design Inc. FORMA Design Inc. Bedroom
Loading admin actions …

مکان جب گھربنتا ہے توایک پسکون خوابگاہ اورپرشکوہ دیوان خانہ اس کا بنیادی تصورہوتا ہے۔ تعمیرسے لیکرتزين وآرایش تک تمام مراحل کا مرکزی نکتہ خوابگاہ اوردویوان خانہ ہی ہوتے ہیں۔  اسی موضوع پرچند شاندارنمونے آپکی رہنمايی کے لیۓ منتخب کیۓ گیۓ ہیں۔ جوماہرین کی طرف سے خوابگاہ اوردیوان خانہ کی تزین و آرایش پربے مثال تجاویز ہیں۔

ایک جاندارخواب گاہ

خوابگاہ کوجانداررنگوں، فرنیچراورقالینوں سے سجانے کا ایک اندازاس نمونے میں نمایاں ہے۔ ڈبل بیڈکے پس منظرکوخوبصورت پینٹ سے سجایا گیاہے۔ بیڈ اورفرنیچرکوروشنی کے زاویوں اورکھڑکی کے رخ پرسجایا گیا ہے۔

کشادگی اورنفاست

شاہانہ طرزکی یہ کشادہ خوابگاہ ابھی زیرتعمیرہے۔ اسکی تزين وآرایش میں پردوں کی تنصیب، دیواروں پررنگ وروغن، متناسب لايٹنگ اورقالین وغیرہ کی تنصیب ابھی باقی ہے۔ آپ کے خیال میں اس شاہکارخوابگاہ میں مطلوبہ تزين وآرایش کے لیۓ کون سے رنگ، پردے اورقالین وغیرہ مناسب رہیں گے؟ اگریہی خوابگاہ آپکی ملکیت ہو توآپ اپنے حالات کے مطابق اسے کیسے سجايں گے؟

جدت روایت کے ساتھ

خوابگاہ کا یہ نمونہ رنگوں کے موزوں امتزاج، خوبصورت فرش، ٹايلوں کی فنکارانہ تنصیب اورقالین کے حوالے سے مکمل ہوچکا ہے۔ لیکن روشنی کے انتظام، دیواروں کی آرايش اورپردوں کے انتخاب کے لیۓ ابھی فیصلہ کرنا باقی ہے۔ آپ کونسی تجویزدینا پسند کریں گے؟ /

خوابگاہ کا روشن تصور

یہ خوابگاہ ایک تصوراتی اوررومانوی تصورپیش کرتی ہے۔ صبح بیداری کے بعد آپکی نظرایک وسیع وعریض چمن پرپڑے، وہ بھی تازہ ہوا کے ساتھ۔ تو زندگی ہشاش بشاش رہتی ہے۔

ایک دلاویزخوابگاہ

زیرمشاہدہ نمونے میں خوابگاہ کا تصورصاف، شفاف اورروشن زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ کھڑکی سے نظرآنے والے سرسبزپودے اورصاف ہوا رومانوی ماحول تخلیق کرتی ہے۔

حسن تعمیر

اگرچہ اس خوابگاہ میں فن تعمیرکاعنصرزیادہ نمایاں ہے لیکن شفاف رنگ وروغن اورسلیقہ مندی سے ایک پرسکون اورفرحت بخش ماحول پیداکیا گیا ہے۔ خوابگاہ کی تزین وآرایش پرمزید رہنمایي کے لیۓ اس لنک پرکلک کریں۔

نشست گاہ اورجد ت

اس نشست گاہ کا وسیع وعریض پس منظراورتازہ ہوا کے ساتھ دلفریب مناظردل کولبھانے والا تصورپیش کرتا ہے۔

ہلکے رنگوں کا امتزاج

زیرمشاہدہ دیوان خانہ ہلکے رنگوں کے حسین امتزاج پرمبنی ہے۔ جس میں دیواروں اورفرنیچرکی یگانگت باذوق فنکاری کی نمايندگی کرتی ہے۔

امتزاج اورانتظام کا سلیقہ

اوپروالے نمونے میں ترمیم کے بعد اس قسم کا دیوان خانہ مرتب کیا جاسکتا ہے جس میں رنگوں کو سنہرا مايل کرکہ امتزاج کو زندگی دی گيی ہے۔  دونوں نمونے ابھی مکمل نہیں ہويے ہیں۔ آپ کے خیال میں پردوں کی کمی کو کس انداز میں پوری کرنی چاہیۓ؟ اگریہی دیوان خانہ آپکا ہے تو آپ اپنی ضروریات کے لحاظ سے اس میں کس قسم کی تبدیلی کرنا چاہیں گے؟

سادگی اور وقار

اس دیوان خانے کا منظرسادگی اورسلیقہ مندی کی نمايندگی کرتی ہے۔ جس میں مطالعے سمیت متنوع فیہ ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔

وسیع اور کشادہ

زیرمشاہدہ دیوان خانہ ایک بڑی فیملی کے لیۓ موزوں ترین سہولت فراہم کرتی ہے۔ جس میں سلیقہ مندی اورآرایش کی قربانی دیۓ بغیرہرعمرکے افراد کا خیال رکھا گیا ہے۔ فرش اورفرنیچرکا امتزاج خوبصورت فنکاری کی غماز ہے۔

دوان خانے کی شان

اس دیوان خانے میں فرنیچرکا گہرارنگ اوردیواروں کا ہلکا متغیررنگ جدیدرجحان کی نمایندگی کرتا ہے۔ دیوان خانے کی بہترین خوبصورتی اسکی فرنیچرہوتی ہے۔ دیوان خانے کے لیۓ موزوں فرنیچر کے انتخاب پرکارآمد اورمفید تجاویزکے لیۓ اس لینک پرکلک کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine