باتھ روم کی دیواروں کو ڈھکنے کے آئیڈیاز

Farheen Farheen
Miscellaneous of bathroom visualizations, Sergio Casado Sergio Casado Modern living
Loading admin actions …

گھر کی تبدیلیوں میں سب سے سردرد تبدیلی باتھ روم کی ہوتی ہے۔ دوسرا آپکے اس کمرے کو تھوڑی زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہاں نمی عموما پورے گھر سے زیادہ ہوتی ہے۔  لیکن یہ گھر کے باقی کمروں سے ذرا چھوٹا ہوتا ہے جسکی وجہ سے اسکی تبدیلی کے بارے میں آپکو ذرا زیادہ دھیان رکھنا پڑتا ہے۔ باتھ روم کی تبدیلی کے وقت یہ دھیان رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اسکی فعالیت بھی برقرار رہے۔

لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہومی فائی پر ہم آپکو ناراض نہیں کرنا چاہتے اسلیئے آپکے نئے باتھ روم کی دیواروں کی کورنگ کے لیئے ہم چند شاندار آئیڈیاز لے کر آئے ہیں اور اگر آپ کلاسک ٹائلز ذہن میں رکھتے ہیں تو ہمیں کوئی حیراںی نہیں ہوگی کیونکہ یہ آجکل سب سے مقبول ہے۔ تاہم یہ آخری آپشن نہیں ہے اگر آپ مزید لائننگ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان آئیڈیاز کی طرف دیکھیں۔

کوٹننگ۱ ۔ ٹائلیں

ہم نے پہلے کہا ہے کہ: ٹائلنگ آخری آپشن نہیں ہے۔ یہ آپکے باتھ روم کو کوٹ کرنے کے لیئے سب سے بہترین آپشن ہے۔ یہ حرارت اور نمی سے موصلیت فراہم کرتی ہے۔ اسکا خیال رکھنا بھی نہایت آسان ہے۔ آپ صرف یہ امتزاج نہیں بلکہ اسطرح کے ڈھیروں امتزاج ٹرائی کر سکتے ہیں ایسے جو آپکی طبیعت اور گھر کے ساتھ ملتے جلتے ہوں۔

کوٹنگ۲- وال پیپر

بہت سے لوگ ابھی بھی باتھ روم میں وال پیپر کے استعمال سے گھبراتے ہیں کیوںکہ انہیں لگتا ہے کہ باتھ روم زیادہ نم ہوتا ہے۔ تاہم ، آجکل جو وینائل پیپر استعمال ہورہا ہے وہ نمی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسکو نصب کرنا بےحد آسان ہے تاہم اگر آپکے باتھ روم میں پہلے ہی ٹائلیں لگی ہیں اور آپ ان کو اتارنا نہیں چاہتے تو کوئی بات نہیں آپ انکے اوپر ہی وال پیپر لگا سکتے ہیں۔ آجکل انٹیریئر ڈیزائنر اسی کو استعمال کرتے ہیں اور اگر آپکو پسند نہ آئے تو اسکو اتار بھی سکتے ہیں۔

وال پیپر بہت زیادہ ورائٹی میں آتے ہیں، جیسے کہ پھولوں والے ، کنٹری اسٹائل میں جو کہ باتھ روم کو ایک خاص شکل بخشتے ہیں

کوٹنگ ۳– لکڑی

باتھ روم میں لکڑی کی کوٹنگ بہت حیران کن ہے۔لیکن یہ خیال کچھ زیادہ اجنبی نہیں ہے۔ لکڑی باتھ روم میں ایک خاص آرام کا احساس مہیا کرتی ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم ٹروپیکل لکڑی کا استعمال کریں جو کہ نمی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  لیکن ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے لکڑی کو خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اسلیئے یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے کہ آپ ایک سینتھیٹک میٹریل کا استعمال کریں

کوٹنگ۴- پالش

باتھ روم کی سب سے فیشل ایبل کوٹنگ پالش کوٹنگ ہوتی ہے۔ یہ تمام کمروں کے لیئے بہت اچھا میٹریل ہوتا ہے کیونکہ یہ واٹر اور نمی پروف ہوتا ہے۔  یہ صنعتی اور جمالیاتی دونوں مقصد کے لیئے استعمال ہوسکتا ہے یہ ایک بہت خاص میٹریل ہے، یہ تقریبا ہر رنگ میں پایا جاتا ہے۔

اور باتھ روم میں یہ لائنگ ٹوٹتی بھی نہیں ہے بلکہ ایک خاص قسم کی دلکشی پیدا کرتی ہے

کوٹنگ۵ – پینٹنگ

باتھ روم کی دیواروں کو پینٹ کرنا ایک آسان حل ہوسکتا ہے۔ بازار میں خاص کر باتھ روم کے لیئے بہت سے پینٹ دستیاب ہیں جو کہ آسانی سے سوکھنے کے ساتھ ساتھ پانی اور حرارت کے لیئے موصلیت بھی رکھتے ہیں۔

کوٹنگ۶-پتھر

اگر آپکی جیب اجازت دیتی ہے تو یقینا آپکو پتھر لگوانا چاہیے۔ اس میں آپکو مختلف رنگ اور مختلف اقسام مل جائیں گی۔ لیکن یقینا اگر آپکی جیب اجازت نہیں دیتی تو آپ مختلف قسم کی مزید آپشنز پر بھی غور کر سکتے ہیں  جو آپکی جیب سے مطابقت رکھتی ہوں

کوٹنگ۷- اینٹیں

شاید یہ آپ کے لیئے اتنا زیادہ اثر دار نہ ہو۔ یہ لوگ زیادہ تر استعمال نہیں کرنا چاہتے کیونکہ یہ کافی رف ہوتا ہے۔اسکا خیال کرنا اور اسکو سنھبالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ یہ آپکے مہمانوں کے باتھ روموں کے لیئے ایک اچھی اپشن ہوسکتی ہے

کوٹنگ۸- موزیک ٹائلیں

موزیک ٹائلوں کا استعمال آپ خوٹنگ کے لیئے ہمیشہ کر سکتے ہیں کیونکہ یہ کبھی نہ خراب ہونے والی، پانی اور حرارتی موصل ہوتیں ہیں۔ انکے علاوہ یہ آپکو ایک خوشگوار احساس میں مبتلا کرتی ہیں کیوںکہ باتھ روم بھی گھر کا ایک حصہ ہے اسکو بھی باقی جگہ کی طرح خوشگوار ہونا چاہیے

کوٹنگ ۹۔ سیمنٹ

ایک شاندار ، سستی اور دیر پا کوٹنگ۔ جیسا کہ آپکو اسکے رنگ سے ہی پتا لگ گیا ہوگا کہ یہ پالش سیمنٹ ہے۔ وہی عام سیمنٹ جوکہ گھر کے باقی کونوں میں استعمال ہوتا ہے۔ وہی جو باتھ روم کے فرز پر بھی استعمال کیا گیا ہے لیکن یہ تھوڑا بھاری کوٹ ہوتا ہے جسکی بدولت یہ بہت صاف ستھرا نظر آتا ہے۔ یہ دیر پا اور واٹر پروف ہوتا ہے۔ لیکن اسکو لگانے کے لیئے آپکو ایک پروفیشنل ہاتھ کی ضرورت ہوتی ہے

کوٹنگ ۱۰- قدرتی پتھر

اگر آپ کا گھر تھوڑا دیہاتی طرز کا ہے تو یہ کوٹ آپکے لیئے بہت بہتر رہے گی۔ پتھر واٹر اور حرارتی مول ہوتا ہے۔ یہ آپکے باتھ روم کو زیادہ نم نہیں ہونے دے گا۔ برسات کے دنوں میں یہ باتھ روم زیادہ کارآمد رہے گا۔ قدرتی پتھر فیشن ایبل ہونے کے ساتھ ساتھ سستا بھی ہے اسلیئے آپکی جیب پر بھاری نہیں پڑے گا۔

کوٹنگ ۱۱۔ہائڈرالک ٹائل

یہ آجکل کا سب سے جدید کوٹنگ میٹریل ہے جو کہ پانی ، نمی اور حرارت کا بیک وقت موصل ہے۔ اسکو نصب کرنے کے لیئے آپکو ماہروں کی ضرورت ضرور پڑے گی لیکن یہ سستا ہے۔ آپ باتھ روم کا سائز بڑا دکھانے کے لیئے ہلکے رنگوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

کوٹنگ ۱۲- لکڑی اور پتھر کا بیک وقت استعمال

اگر آپ کو لکڑی کی کوٹنگ کے خراب ہونے کا خطرہ ہے تو آپ بے فکر ہوکر لکڑی اور پتھر کی ملی جلی کوٹنگ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ لکڑی اسکے اسٹائل میں اضافہ کرے گی لیکن پتھر اس میں موجود نمی کی وجہ سے باتھ روم کو خراب نہیں ہونے دے گا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine