Living room by Rusticasa

گھرکی تعمیرمیں لکڑی کے استعمال سے حیران کن نمونوں کی تخلیق

Amjad Ali Amjad Ali
Google+

Request quote

Invalid number. Please check the country code, prefix and phone number
By clicking 'Send' I confirm I have read the Privacy Policy & agree that my foregoing information will be processed to answer my request.
Note: You can revoke your consent by emailing privacy@homify.com with effect for the future.
Loading admin actions …

تہزیب وتمدن کی ابتدا سے ہی لکڑی انسانی پناہ گاہوں اورگھروں کا لازمی اور اولین زریعہ رہی ہے۔ گھروں میں لکڑی کا استعمال فنکارانہ عروج اورجدیدرجحان کی نمایندگی کرتا ہے۔ لکڑی کے استعمال کے بغیرجدید گھرکا تصوربھی نہیں کیا جا سکتا۔ زیل میں چند جدیدترین اورمنفرد گھروں کا انتخاب کیا گیا ہے جولکڑی سے بنے ہیں اورلکڑی کے فرنیچر، دروریوار اوردروازوں وغیرہ کے استعمال سے ممتاز اورشاندار منظرپیش کرتے ہیں۔

فطرت کا حسن

زیرمشاہدہ نمونہ ایک عالی شان اورنگاہوں کو خیرہ کرنے والے بنگلے کا ہے جس کا وسیع وعریض چمن لکڑی کےبالکونیوں سے جنت نظیرنظارہ پیش کرتا ہے۔ سارا گھربمع چھت اورستونوں کے لکڑی سے بنا ہے اور ایک قابل رشک فن پارہ نظرآرہا ہے۔

دیدہ زیب اوردلکش

لکڑی سے گھروں کی تعمیراب محض فن نہیں بلکہ باقاعدہ انجینیرنگ کی صورت اختیارکرچکا ہے۔ زیرنظرنمونہ گھرکی تعمیرمیں لکڑی کے فنکارانہ استعمال پر تخلیقی تصور مہیا کرتا ہے۔ جس میں لکڑی کی تنصیب اورناک پلک کی درستگی عجب نظارہ دیتی ہے۔ یہ ایک مکمل گھرہے جو خالصتا لکڑی سے بنا ہے۔

با کمال اوربا سلیقہ

اگرلکڑی کے ساتھ دیگرموادمثلاشیشہ وغیرہ سلیقے کے ساتھ نصب کیا جایۓ تواس قسم کا فن پارہ تخلیق پاتا ہے۔ جس میں کھڑکیوں اور چھت کا ناک نقشہ طرزتعمیرکے لحاظ سے مثالی فنکاری کی غماز ہے۔

بالکونی کا مسحورکن انداز

اس گھرکی مرکزی بالکونی لکڑی سے تعمیر شدہ ہے جو کسی بحری جہاز کے عرشے کی طرح پرسکون نظرآرہاہے۔ جبکہ سامنے سرسبز جنگل پرکیف اور خوبصورت نظارے پیش کرتا ہے۔

دیوان خانے کے حسن میں لکڑی کی اہمیت

زیرمشاہدہ دیوان خانہ لکڑی کے ہنرمندوں کا فخر ہے جس میں سیڑھیوں سے لیکرفرنیچراورالماریوں تک فن تعمیرکا حسین انداز دعوت نظارہ دیتا ہے۔

دلفریب اور تخلیقی سوچ کا فنپارہ

اس تصویرمیں نظر آنےوالا نمونہ لکڑی سے فن پاروں کی تخلیق اورہنرمندوں کے کمال اور فطانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس میں شانداربھوری لکڑی دلکش چمک کے ساتھ کمرے کو شاہی ترتیب دینے کے لیۓ کافی ہے۔

لکڑی سے تعمیرشدہ گھروں کے ہنرپرمفید اور دلیچشب تجاویزکے لیۓ اس لنک پرکلک کریں۔

 Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!