eclectic Living room by Honeybee Interiors

گھر سے منفی توانائی کو دور کرنے کے 10 فنگ شوئی اصول

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Loading admin actions …

اپنی زندگی کے مشکل لمحات میں یہ بڑا اہم ہوتا ہے کہ مثبت توانائی کی تلاش کی جائے۔ کچھ رویوں کو بدلا جائے، حتیٰ کہ  کچھ لوگوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جائے اور یہ بھی کہ اپنے گھر کی توانائی کو تازہ دم کیا جائے۔ آخر کار گھر ہماری زندگیوں کا آئینہ ہوتا ہے، یہ وہ جگہ ہوتی ہے کہ جہاں ہم آرام اور سکون حاصل کرتے ہیں۔ تو اگر ہم اپنے گھر میں سکون محسوس نہیں کریں گے تو اور کہاں کریں گے؟ ہمیں اپنے گھر میں خوش و خرم رہنے میں فنگ شوئی ہماری بہت مدد کر سکتا ہے۔ برے آحساس سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔ 

کیا آپ جانتے ہیں کہ فنگ شو ئی وہ اثر ہے جو کسی بھی جگہ کا ہماری ذہنی اور جسمانی حالت میں بہتری لانے کا ہو سکتا ہے۔ چاہے وہ پمارے کام کرنے کی جگہ ہو یا رہنے کی جگہ۔ اس حقیقت کے جاننے سے آپ مثبت اثرات کو دیکھ سکتے ہیں جو کہ اس جگہ میں موجود ہیں اور منفی اثرات کو دور کر سکتے ہیں ۔اس طرح سے اورچند تبدیلیاں لا کر ہم اپنی پیشہ ورانہ، مالی، جذباتی اور صحت کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں اور انمیں بہتری لا سکتے ہیں۔ منفی اثر کی وجہ سے اگر جاب کا کوئی مسئلہ نہیں 

اس مضمون کا مطالعہ کریں تاکہ آپ کو فنگ شوئی کی چند تجاویز مل سکیں جنکی مدد سے آپ اپنے گھر سے منفی توانائی کو دُور بھگا سکتے ہیں ۔ وقت ضائع مت کریں اور ابھی سے زندگی کی طرف ایک مثبت رویہ اپنائیں۔ آئیے اکھٹے مل کر پڑھتے ہیں

1. ٹوٹی ہوئی اشیاء سے چھٹکارا پائیں

classic Living room by CC Construction
CC Construction

Light and bright!

CC Construction

۔فنگ شوئی کا فلسفہ اِس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تمام ٹوٹی ہوئی اشیاء کو پھینک دینا چاہیئے کیونکہ یہ منفی توانائی لاتی ہیں یا مثبت توانائی کا راستہ روکتی ہیں۔ اگرچہ آپ انکو تبدیل یا مرمت کرواسکتے ہیں، مگر اس فلسفے کے مطابق بہتر یہ رہتا ہے کہ آپ ان کو پھینک دیں اور نئے سرے سے شروعات کریں۔ کبھی کبھار یہ پیچیدہ یا مشکل ہوتا ہے، مگر اگر آپکے پاس کچھ ایسی سجاوٹی اشیاء ہیں جو کہ دو حصوں میں بٹ کر ٹوٹ چکی ہیں انکو پھینک دیں۔

2. ہوا کو اندر آنے دیں

 uPVC windows by Marvin Architectural
Marvin Architectural

Ultimate AluClad Wood Casement Windows

Marvin Architectural

تازہ ہوا کے لئے کھڑکیوں کو روزانہ کھولنا صحت و صفائی سے بڑھ کر ہے۔ یہ ہوا کو تازہ دم کرنے کے لئے بنیادی عنصر ہے۔ موسم ِ سرما میں بھی آپکو کھڑکیوں کو روزانہ کھولنا چاہیئے۔  پردے اور جھلملیاں ( بلائنڈز) ہٹا کر سورج کی روشنی کو بھی اندا آنے دیں۔ سورج  کی روشنی اور تازہ ہوا دونوں تازہ ہوا کے خلاف آپکے دوست ہیں، کیونکہ آپ ہوا کو اپنے گھر سے منفی توانائی لے جانے دیتے ہیں۔ ان چھوٹے چھوٹے اقدامات سے کافی فرق پڑتا ہے۔

3۔ یہ بہت سے چیزوں کو اکھٹا کرنے سے روکتا ہے

minimalistic Bedroom by Will Eckersley
Will Eckersley

Darnley Road

Will Eckersley

ہم میں سے بہت سے لوگوں کو چیزیں اکھٹا کرنے کی عادت ہوتی ہے کیونکہ ہم انکو اپنے آپ سے جدا کرنا نہیں چاہتے ۔ لیکن ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟ یہ صرف چیزیں ہیں جو کہ ہمارے سامنے ہیں یہ جذبات اور گھر کی روحانیت کا رستہ روک سکتے ہن۔ جب ہم ایک منظم گھر کی تصویر دیکھتے ہیں جس میں ہر چیز اپنی جگہ پڑی ہوتی ہے، بغیر کسی بے نظمی کے اور اپنی جگہ پر تو ہمیں مثبت توانائی اور سکون ملتا ہے۔ کیا آپ کو نہیں ملتا؟ آپ اسکا جواب جانتے ہیں، چلیں کام شروع کریں۔

4۔ سوسنِ امید (Lily of Hope)لگائیں

  by Appleyard London
Appleyard London

Summer Calla Lily Plant

Appleyard London

پودے اور پھول ازخود تازہ دم کرنے والی توانائیاں ہیں ۔ اسلیئانکو گھر کا حصہ بنانا بہت ضروری ہے۔ لیکن اگرآپ گھر میں سوسن ِ امید ۔بھی رکھ لیں گے تو اسکا آپ کو اور فائدہ ملے گا خاص طور پر اگر آپ کو نمی یا لیکیج کا مسئلہ ہے، کیونکہ اس کو سورج کی روشنی کی زیادہ ضرورت ںہیں ہوتی اوریہ مثبت توانائی کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اسکی دیکھ بھال بھی آسان ہے۔

5. نمک

  by Oggetto
Oggetto

Salt Keeper

Oggetto

اگر آپ کسی نئی جگہ منتقلہ ہورہےہیں خصوصاً ایک ایسی جگہ جہاں بہلے بھی لوگ رہایش پذیر رہ چکے ہوں تو فنگ شوئی یہ تجویز کرتا ہے کہ آپ گھر کے ہر کونے میں نمک کی ایک ایک چٹکی پھیلادیں۔ کھانے پینے کا یہ جزو پرانے مکینوں کی منفی توانائی کوجذب کرلے گا۔ رکھنے کے 48 گھنٹوں کے بعد آپکو صرف اسکو اکھٹا کرنا ہے اور پھینکنا ہے۔

6۔ شیشوں سے سجاوٹ کریں

eclectic Living room by Honeybee Interiors
Honeybee Interiors

Queens Park House

Honeybee Interiors

آپ کے گھر میں شیشے نہیں ہیں ؟ تو مزید وقت ضائع نہ کریں اور اپنے گھر میں شیشے لگائیں ۔ وجہ ؟ اسکی وجہ یہ ہے کہ مثبت توانائی کو اپنی جانے کھینچتے ہیں اور ٹھیک سے سوچنے میں آپکی مدد کرتے ہیں۔ یہ سجاوٹ کے لئے بھی بہت بہترین رہتے ہیں کیونکہ یہ روشنی کو منعکس کرتے ہیں اور کسی بھی جگہ کو بڑا لگنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ بہت سارے انداز اور ڈیزائن میں دستیاب ہیں۔ آپ اپنے گھر کی سجاوٹ اور ذوق کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ مت بھولیں کہ اپکو انکو لگانےکے لئے درست جگہ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انکو گھر  کے مرکزی دروازے یا خوابگاہ کے دروازے کے سامنے نہیں لگانا چاہئے کیونکہ یہ مثبت توانائی کا راستہ بدل دیتے ہیں۔

ذاتی ضرورت کے مطابق مشوروں کےلئے آپ ہمارے ماہر ڈیزائنرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

6 ۔ شمال کی جانب رخ کریں

ہمیں ہمیشہ شمال کی طرف دیکھنا چاہیئے۔ پڑھائی، سوتے یا کام کرتے وقت ہمارے سر کا رخ ہمیشہ شمال کی طرف ہونا چاہیئے۔ فنگ شوئی کا کہنا ہے کہ اس سے تواتر بہتر رہتا ہے کیونکہ  ہم کائنات کی توانائی کے ساتھ ہم آہنگی میں چل رہے ہوتے ہیں۔ غالباً اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے گھر کے فرنیچر کا رخ شمال کی جانب کردیں۔ اس سے آپ گھر کی ترتیب اور آرائش کو ایک نیا رنگ بھی دے دینگے اور مثبت توانائی کو بھی اپنے گھر کی جانب متوجہ کروا لیں گے۔

8۔ گھر کے داخلے راستے کی اہمیت

مثبت توانائی کو گھر کے داخلی راستے سے شروع ہونا چاہئے۔ اس جگہ پر شیشہ لگانا ، خاص طور پر اگر وہ تنگ ہو تو نا صرف جگہ کو روشن اور بڑی لگنے میں مدد دے گی بلکہ گھر کے آغاز سے ہی مثبت توانائی کا سلسلہ شروع کر دے گی۔ اسکے علاوہ داخلی راستے پر آرائشی اشیاء، پھول وغیرہ رکھیں  تاکہ اس سے ایک اچھا احساس آئے اور دیکھنے میں بھی بھلا لگے۔

9۔ اگربتی اور اچھی خوشبوئیں

اگربتی اور اچھی خوشبوئیں  اپنے گھر کو اگر بتی کی کسی اچھی سے خوشبو سے معطر کرنے سے ماحول کی مجموعی توانائی اور سکون میں اضافہ ہوگا۔ اگر بتی کی کئی ساری خوشبوئیں دستیاب ہیں ۔ اسکے علاوہ آپ خوشبودار موم بتیاں یا ائیر فریشنر بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ ان سے گھر زیادہ خوشگوار اورآرام دہ لگے گا۔

10. صفائی ستھرائی کریں

 Windows  by BOOK A TIGER
BOOK A TIGER

4. Feinschliff

BOOK A TIGER

باقاعدگی سے صفائی گھر سے منفی توانائی کو روکنے اور گھر والون کی مجموعی صحتو سلامتی کے لئے ضروری ہے ۔ گھر کی صفائی، جھاڑ پونجھ، برتن دھونا، غسلخانوں کی صفائی وغیرہ غیر دلچسپ کام ہوسکتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ تازہ ہوا اور خوشبوؤں کا احساس ایک بہت زبردست کیفیت ہے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!