12 روایتی انداز کے دلکش باورچی خانے

M Usman M Usman
Casa ReFit, Ferraro Habitat Ferraro Habitat Kitchen
Loading admin actions …

جدید اور روایتی باورچی خانوں کے درمیان موازنہ کافی عجیب بات ہے لہذا اس مضمون میں ہم اس طرف نہیں جائیں گے، دونوں کے اپنے اپنے فوائد ہیں جبکہ نقصانات بھی اپنی جگہ موجود ہیں۔ باورچی خانے جدید ہوں یا روایتی ہر کسی کی اپنی پسند اور ناپسند ہے کسی بھی سائیڈ کی حمایت کے بغیر آج ہم ایسے باورچی خانوں کی بات کریں گے جو روایتی اور جدید دور کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں۔

یہاں ہم نے 12 ایسے باورچی خانے پیش کئے ہیں جو پچھلے دور کی روایت بھی لیے ہوئے ہیں اور جدید دور کی ضرورتوں کو بھی پورا کرتے ہیں جو اتنا آسان بھی نہیں ہے!

1۔ ماضی کا شاہکار

روایتی انداز کے باورچی خانے بنانے کیلئے شاہ بلوط کی لکڑی بہت مشہور ہے, اس کے علاوہ اخروٹ، سفیدہ اور مہاگنی بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ لیکن جو لکڑی سے تنگ آ چکے ہیں ان لوگوں کیلئے لکڑی پر مختلف طرح کی ملمع کاری کرنا بہت مفید ہے، اس طرح لکڑی کی اپنی دلکشی کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف رنگ اور روپ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ 

اس باورچی خانے کے کاؤنٹر پر قدرتی لکڑی اور فرنیچر کے ملاپ کی خوبصورتی کو دیکھا جا سکتا ہے، یہاں کا رنگ موتی جیسا خاکستری ہے جو بڑی خوبصورتی سے ٹائلوں سے ملتا ہے اور باورچی خانے کے درودیوار پر اس رنگ کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

2۔ خالص روایتی انداز

اگر آپ لکڑی سے نہیں اکتاتے تو یہ باورچی خانہ آپ کیلئے ہے، ایک روایتی اور شائستہ ڈیزائن۔ لکڑی کا گہرا رنگ اس جگہ میں اپنائیت پیدا کرتا ہے جو آپ کو باورچی خانے میں زیادہ وقت گزارنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ 

فرنیچر میں نیلے رنگ کا دروازہ نمایاں ہے، ٹائلوں کا رنگ اور لکڑی کا گہرا رنگ نہایت خوبصورتی سے اس منظر کو متوازن بناتے ہیں۔

3۔ دیہاتی طرز

ہم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ ہم ایک روایتی دیہاتی انداز کے باورچی خانے کو دیکھ رہے ہیں۔ لکڑی کے چھت اور پتھروں کے فرش کے ساتھ اس باورچی خانے میں فرینچر کو احتیاط کے ساتھ رکھا گیا ہے، جیسا کہ سبز رنگ کی اینٹیں اور لکڑی۔

درمیان میں رکھے کریم رنگ کے میز کو سٹور اور باورچی خانے کے کاؤنٹر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، دوسری طرف لکڑی کے شٹرز اس جگہ میں ہوا کے گزر کو آسان بناتے ہیں جبکہ چھوٹی چھوٹی چیزیں جیسے پینٹنگ، ٹوکری اور پودے اس کے علاوہ ہیں۔

4۔ جدید کلاسیکل انداز

ایک پرُانا لکڑی کا گودام اس جدید باورچی خانے کا نقطہ آغاز ہے۔ اس باورچی خانے میں استعمال کی گئی لکڑی پرانے گودام سے حاصل کی گئی ہے۔ 

ایک پائیدار اور ماحول دوست ڈیزائن جو ہمیں ایک عملی اور جدید کچن کی طرف لے جاتا ہے جس میں روایتی ماضی کی جھلک بھی موجود ہے۔

5۔ کھلی کشادہ جگہ

کئی دفعہ باورچی خانے کی جگہ ہی اس کے ڈیزائن کی وجہ ہوتی ہے۔ یہاں بڑے بڑے لکڑی کے بالے اور دیواروں کی اونچائی ہمیں روایتی انداز کی طرف لے جاتے ہیں۔ اس سب کے باوجود بھی آپ اپنی مرضی کی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لکڑی کو رنگ کو تبدیل کر کے جدید سٹائل اپنایا گیا ہے جبکہ چھت روایتی انداز کا حامل ہے۔

6۔ چھوٹی چھوٹی چیزوں کی طرف توجہ دیں

روایتی انداز کی دلکشی تازہ ہوا اور پرانی چیزوں میں ہے۔ اس لیے جدید سٹائل کے باوجود ہم کچھ چیزوں کا اضافہ کر کے اسے دیہاتی رنگ دے سکتے ہیں۔ اس باورچی خانے میں موجود پھول، لکڑی کی ٹوکری اور بالے ایسی چیزیں ہیں جنہیں دیکھ کر ہم دادی دادا کے گھر جیسے ماحول محسوس کر سکتے ہیں۔

7۔ روایتی اور کشادہ

کیا ایک باورچی خانہ روایتی انداز کا حامل اور کشادہ بھی ہو سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب یہ تصویر ہے۔ یہ باورچی خانہ صنعتی کشادہ انداز اور روایتی  دیہاتی ڈیزائن کا حسین امتزاج ہے۔ لکڑی کا یہ تختہ ہمیں کنکریٹ سے بنے سنک اور ٹونٹیوں تک لے جاتا ہے۔  ایک ایسا متوازن ڈیزائن جس سے کوئی بھی لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

8۔ دیواروں کو رنگ کریں

باوجود اس کے کہ ہم باورچی خانے کی دیواروں پر صفائی کی وجہ سے ٹائلیں ہی پسند کرتے ہیں، رنگ کرنا بھی اچھی تجویز ہے۔ موجودہ دور کے پلاسٹک والے رنگ صفائی ستھرائی میں بھی مدد دیتے ہیں اور کسی بھی طرح کے باورچی خانے میں پُرسکون اور شوخ رنگ بکھیر سکتے ہیں۔

لکڑی کے فرنیچر کیساتھ یہ سرسوں کے رنگ والی دیواریں بہترین ملاپ ہیں۔

9۔ رنگ کرنے کے انداز

جی ہاں ہم ابھی تک دیواروں کی بات کر رہے ہیں، اس باورچی خانے میں لکڑی کا ہلکا رنگ ہے جو سبز رنگ کے چولہے اور ٹائلوں کے ساتھ ایک الگ ہی انداز میں نظر آرہا ہے۔

اگر آپ ہلکے رنگ کا روایتی باورچی خانہ پسند کرتے ہیں تو رنگوں کی یہ سکیم سب سے زبردست ہے۔ جدید انداز کے لئے مربع کے بجائے مستطیل طرز کی ٹائلیں لیں اور انکے درمیان کوئی اور رنگ کریں، سفید رنگ آپ کے باورچی خانے کو روشن اور دیواروں کو چمکدار بنا دے گا۔

اگر آپ رنگوں کی مزید تجاویز دیکھنا چاہتے ہیں تو باورچی خانے کی دیواروں پر رنگ کے 7 آئیڈیاز ضرور دیکھیں۔

10۔ سادگی بہترین ہے

زیادہ سامان زیادہ جگہ گھیرتا ہے اور جیب پر بھی بھاری ہوتا ہے، تھوڑی جگہ اور کم سامان کے ساتھ یہ روایت سے جڑا سادہ حل ہے۔ لکڑی کا کاؤنٹر اور خوبصورت رنگ کے دراز، اوپر بنے دو شیلف ہی اس باورچی خانے کا کل اثاثہ ہیں۔ دیوار پر لگی سُچی ٹائلیں، درمیان میں نمایاں پٹی اور سٹول پر رکھے پودے اس جگہ کی رونق میں اضافہ کرتے ہیں۔

11۔ میز کا انتخاب

اس باورچی خانے کی میز کے ساتھ لگے بینچ اور کرسیوں کو دیکھ کر لامحالہ کیفے ٹیریا کا خیال ذہن میں آتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ سادہ انداز آپ کے گھر میں بھی بنایا سکتا ہے، ایسے گھر جہاں جگہ کی تنگی ہو وہاں یہ سٹائل سب بہتر حل ہے۔

12۔ ایک حقیقی اور روایتی باورچی خانہ

اس مضمون کا اختتام ہم ایک ایسے باورچی خانے پر کریں گے جو پہلے سے بہت مختلف ہے، اس ڈیزائن میں سفید کپڑے کو شیلف میں چیزیں چھپانے کیلئے استعمال کیا گیا ہے اور اس کے اوپر سبز کی رنگ سلیٹ والی دیوار، اگر آپ دنیا سے مختلف کرنا چاہتے ہیں تو یہ باورچی خانے آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

اس  کے علاوہ یہ ڈیزائن ان لوگوں کیلئے بھی مفید ہے جو باورچی خانے کو زیادہ تبدیل نہیں کرنا چاہتے یا نہیں کر سکتے۔ اس جگہ میں کوئی چمکدار اور مہنگی اشیا نہیں رکھی گئیں، مثال کے طور پر سامنے موجود لکڑی پر سنک اور اسکے ساتھ ہی کام کرنے کی سادہ سی جگہ بنائی گئی ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine