گھر کے سامنے کے حصے کے لیئے کونسا میٹریل استعمال کریں؟

Farheen Farheen
Proyecto de restauración del Paratge de Tudela-Culip (Club Med) en el Cap de Creus , EMF - landscape architecture EMF - landscape architecture Modern living
Loading admin actions …

تاہم ہم بچپن سے سنتے آتے ہیں کہ گھر کا انٹیریئر بہت ضروری ہے۔ جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے جاتے ہیں اس میں ایک اضافہ ہوجاتا ہے کہ سامنے کا حصہ بھی بہت ضروری ہے۔ مکان کے سامنے کا حصہ بہت خاص ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک پریزنٹیشن کی حثیت رکھتا ہے۔ اسکی خوبصورتی کو دیکھ کر ہی لوگ آپکے باقی گھر کا اندازہ لگاتے ہیں۔ آجکل آرکیٹیکچر کی ترقی کے ساتھ بہت اسٹائل مارکیٹ میں چل رہے ہیں جن میں دیہاتی اسٹائل، دھاتی فریم کچھ بہت مشہور ڈیزائن ہیں۔ گھر کا سامنے کا حصہ ایسا ہونا چاہیے کہ گھر بہت روشن اور شاندار لگے۔ اگر آپ بھی اپنے گھر کے لیئے ایک شاندار سامنے کا حصہ ڈھونڈ رہے ہیں تو آجکا مضمون ضرور پڑھیں۔ اس میں ہم سامنے کے لیئے استعمال ہونے والے چند ایک میٹریلز کا ذکر کریں گے جو کہ مارکیٹ میں بہت زیادہ عام ہیں اور استعمال ہورہے ہیں۔

دھاتی کوٹنگ ۱

اگر عمارت کو ایک راستہ تصور کیا جائے تو کوٹنگز اسکی زبان ہیں جسکے ذریعے یہ بات کرتیں ہیں۔ اگرچہ دھاتی فریمز پہلے صرف صنعتی مقصد کے لیئے استعمال کیئے جاتے تھے لیکن اب رجحان کے تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ یہ میٹریل گھروں میں بھی استعمال ہونے لگا۔ دھاتی فریم کو نصب کرنا بےحد آسان ہے اور یہ بہت موثر اور فعال ہوتے ہیں

ہموار یا بھری ہوئی کوٹنگ لکڑی اور پتھر کے ساتھ استعمال ہوسکتی ہے۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دھاتی فریم کتنا خوبصورت لگ رہا ہے۔ اسکے سامنے ایک شاندار باغیچہ ہے جسکی وجہ سے آپ قدرتی نظاروں کا مزہ لے سکتے ہیں۔ گھر کے سامنے والے حصے میں بنے سوراخ اسکے اوپر والے حصے کی حفاظت کرتے ہیں۔ ایک شاندار اسٹائل

دھاتی کوٹنگ ۲

کارٹن اسٹیل تعمیر میں استعمال ہونے والا ایک شاندار مواد ہے۔اس میں کرومیم اور تانبے کا مرکب استعمال کیا گیا ہے جسکی وجہ سے یہ موسم کے خلاف اچھی خاصی مزاحمت کرتا ہے اور آپکے گھر کی خوبصورتی کو سالوں تک محفوظ رکھتا ہے۔ آکسائڈائز رنگ اسکی خوصیت ہے۔

پتھروں کی کوٹنگ

پتھروں کی کوٹنگ بہت پرانے زمانے سے استعمال ہورہی ہے۔ مختلف رنگوں کی کوٹنگز اور بناوٹیں، دیواروں کی ظاہری شکل اور جمال کو تبدیل کرنے کے لیئے استعمال ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ اس پتھر حرارتی ، برقی اور پانی سے موصلیت فراہم کرتا ہے لیکن کس قسم کا پتھر استعمال کر رہے ہیں یہ اس پر انحصار کرتا ہے۔

اس گھر میں آرکیٹکٹ نے اوپر والی منزل کو سلیٹ لگا کر موصل بنایا ہے۔ اوپر لگا ہوا کالا رنگ اس میں جاذبیت پیدا کررہا ہے۔ لیکن اس میں مزید بہت ساری آپشنز ہیں جو آپ استعمال کرسکتے ہیں۔

لکڑی کی کوٹنگ

ہم سب جانتے ہیں کہ لکڑی اپنے جمالیاتی حسن کے لیئے مشہور ہے۔ یہ بہت آرام دہ اور خوش آمدیدی میڑیل ہے۔ تاہم اسطرح کے میڑیل میں اور بھی خصوصیات ہوتیں ہیں جنکا دھیان رکھنا پڑتا ہے جیسے کہ یہ نمی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور درجہ حرارت بھی جذب کرلیتا ہے۔

لیکن لکڑی عمارتوں کی تعمیر میں بہت دیر سے استعمال ہورہی ہے اسلیئےآپ تھوڑی تگ ودو کے ساتھ ایک اچھی لکڑی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی سے افقی یا عمودی سلیٹیں لگا سکتے ہیں

میسنری دیواریں

میسنری ا روایتی دیواروں کی تعمیر میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس میں مختلف میٹریل استعمال کرسکتے ہیں جس میں پتھر، ٹائلیں سرِفہرست ہیں۔ یہ گھر کو ایک دیہاتی اور جمالیاتی حسن بخشتے ہیں۔ تاہم یہ آجکل اتنا عام نہیں رہا کیونکہ لوگ اس میٹریل کی بجائے بتھر کا استعمال کر لیتے ہیں ۔ لیکن یہ کوٹنگ آپکے گھر کو دیر پا حسن فراہم کرتی ہے ۔ اسکو برفرار رکھنے پر خرچ کم ہوتا ہے۔ یہ آپکو حرارتی اور نمی سے موصلیت فراہم کرتے ہیں۔

مارٹر پلاسٹر

مارٹر اور پلاسٹر بہت عرصے سے گھروں کے سامنے کے حصے کے لیئے سجاوٹی عنصر کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔  اس کی کم قیمت اور بے تحاشہ رنگ اسکو آپکے اینٹوں کے گھر کے لیئے ایک بہترین آپشن بناتے ہیں۔

اسطرح کے گھر میں جہاں سفید اور ہری اسٹرپس لگا کر اسکو جمالیاتی حسن فراہم کیا گیا ہے اور اسکو کریکنگ سے محفوظ بناتے ہیں عموما اسطرح کی کوٹنگ تا حیات چلتی ہیں۔

کنکریٹ

کنکریٹ ایک خالص عمارتی اور تعمیراتی میٹریل ہے ۔ یہ سرمئی ، سفید کے مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔ اسکی کوٹنگ نہ صرف آسان ہے بلکہ دیر پا اور کم خرچ بھی ہے۔

اس تصویر میں ہم Casa Maruma کا پیش کردہ ایک شاندار نمونہ دیکھ سکتے ہیں۔ جس میں ایک میکسیکن طرز کا گھر تیار کیا گیا ہے اسکی ساری کوٹنگ کنکریٹ سے کی گئی ہے اور لکڑی صرف سجاوٹی مقصد کے لیئے لگائی گئ ہے جو کہ بے حد شاندار لگ رہی ہے۔

شیشہ

Mies Van der Rohe گھر کے سامنے کے حصے لیئے صرف شیشے کا استعمال ہی کرتے ہیں یہ ڈیزائنر کا مشہور میٹریل ہے۔ یہ اپنے طور پر اپنی پہچان بناتا ہے۔ سورج کی روشنی کی صورت میں یہ بند ہوکر اس سے تحفظ فراہم کرسکتی ہیں۔ یہ حرارتی موصلیت کے علاوہ ٹیرس کو صاف کرنے کےلیئے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔

اینٹ

اینٹوں کی آرام دہ اور پرسکون ٹونز ہمیشہ سے ہمارا دل لبھاتی آئی ہیں اسلیئے انکو سامنے کے حصے میں استعمال کرنا ایک عقلمندانی فیصلہ ہے۔ یہ حرارتی موصل ہونے کے ساتھ ساتھ پانی سے بھی موصلیت فراہم کرتے ہیں۔ ان پر زیادہ خرچ نہیں ہوتا اور انکو برقرار رکھنے کے لیئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔

پالشڈ سمینٹ

صرف سیمنٹ سامنے کے لیئے ایک اچھی آپشن پے لیکن اگر آپکو بےحد روایتی لگتا ہے تو آپ پالشڈ سیمنٹ استعمال کرسکتے ہیں جو کہ سیمنٹ کی طرح ہی پائیدار اور قابلِ اعتماد ہے اور حرارتی موصل ہونے کے ساتھ ساتھ نمی کو بھی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک شاندار آپشن

ٹائلوں سے بنا

یہ لال روایتی ٹائلیں ہمیشہ سے سامنے والے حصے کے لیئے بہت کمال ہیں۔ سامنے والے حصے کے لیئے میٹریل چنتے ہوئے ایک بات جو ہمیشہ ذہن میں رکھنی چاہیے کہ میڑیل دیر پا ہونا چاہیے اور ٹائلیں اس میعار پر پوری اترتی ہیں۔ اسلیئے یہ انکا استعمال کی تاکید کی جاتی ہے

پلاسٹک

آخر میں سب سے انوکھا، ہومی فائی کی ہمیشہ پالیسی رہی ہے۔ اسلیئے سامنے کے حصے میں پلاسٹک کا استعمال آپ کے سامنے پیش کیا گیاہے۔ یہ اب تک بتائے گئے سب میٹریلز میں سے سب سے سستا ہے۔ اس میں وینائل کے پائپ استعمال کیئے ہیں جنکو عمودی طور پر جوڑا گیا ہے۔ اسطرح ایک شاندار ڈیزائن وجود میں آیا ہے۔ آپ چاہیں تو انہیں کسی پیٹرن میں بھی لگا کر گھر کی جمالیاتی وضع بڑھا سکتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine