scandinavian Gym by oldantique design 오직 모양새만 생각하는 사람들

جم کی تعمیر اور ڈیزائنگ اب آسان

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Google+
Loading admin actions …

 جم کو خوشگوار اور محفوظ موسم میں بیرونی مقامات جو صحت کے لیے سازگار ہوں پر بھی منظم/ بنایا جا سکتا ہے۔ جم اب گھروں میں بھی بآسانی بنائے جاتے ہیں۔ گھر چھوٹا ہو یا بڑا اب لوگ گھروں میں جم بنانے کو پسند کرتے ہیں۔ یہ جم انی خصوصیت اور ساخت کی بدولت اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ یہ چھوٹے اور بڑے کئی طرح کے ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح یہ کمرے کے اندر اور کُھلی جگہوں پر بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ اکثر لوگ اپنے گھروں میں جم بنانے کی خواہش تو کرتے ہیں لیکن آگاہی نہ ہونے پر اپنی اس خواہش کو ختم کر دیتے ہیں تو اب  آپ کو اس بات کے لیے بھی پریشان ہونے کی ضروت نہیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہمارے پیشہ ور آپ کی اس خواہش کو مکمل کرنے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں ۔ آئیے دیکھتے ہیں۔

ہمارے ماہرین/پیشہ وروں کی کیا خصوصیات ہیں؟

مکمل تجربہ کے ساتھ یہ اپ کی بات کو غور سے سننے کے بعد آپ کی اس پند کو عملی جامہ پہنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ ہمارے ماہرین/پیشہ وروں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہمارے ماہرین پہلے آپ کی دی ہوئی معلومات یا ترجیحات کو سننے کے بعد اس کا ایک 3D بصری ڈیزائن تخلیق کریں گے تاکہ آپ کام شروع کرنے سے پہلے اگر اس میں کوئی تبدیلی چاہتے ہیں تو آسانی سے اس کو تبدیل کیا جا سکے۔  ہر طرح سے تسلی کے بعد آپ کی خواہش کے مطابق آپ کا من پسند جم بنانے میں آپ کی مدد کریں گے۔

3D ڈیزائن کے ذریعہ آپ کے خیالات کو پیش کریں گے۔

ہمارے ماہرین آپ کے جم کو ڈیزائن کرنےمیں ماہر ہیں۔ ان کی مہارت میں جم کے آلات اس کی تنصیب اور مینجمنٹ کے تمام کام شامل ہیں۔ یہ آپ کے جم کو بنانے کے لیے وسیع تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں۔ ان کے پاس جم کے پروجیکٹ کے بہترین نتائج فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ ہمارے ماہرین آپ کے نقطہ نظر پر بحث کرنے کے بعد تازہ ترین CAD ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 3D بصری ڈیزائن پر کام کریں گے۔ یہ جم ڈیزائن میں ایک اہم مرحلہ ہے۔ کیونکہ اس میں کام کو باریک بینی سے دیکھا جاتا ہے۔ جن پر غور کر کہ آپ اپنے جم  کو بنانے سے پہلے اس کے ڈیزائن میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آلات کی ترتیب اور تنصیب کرنا آسان ہوتا ہے۔ 

اس کے علاوہ اپ جم کو بنانے کے لیے ان باتوں پر بھی غور کریں۔

آلات کی تنصیب کے لیے موزوں جگہ کا انتخاب کریں۔

جم کو کارآمد اور مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ  اس میں آلات کی تنصیب کے لیے صحیح جگہ کا انتخاب کریں ۔ اس لیے جم کی ساخت کو پہلے مدِنظر رکھ کر ہی اس میں آلات کی تنصیب کی جانی چاہیے۔ جم کو چونکہ مختلف شعبوں اور مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس لیے ان میں آلات کی تنصیب بھی اسی طرح کی کی جاتی ہے۔  ان جموں میں سامان کا سائز ، شکل اور خاصیت بھی اسی لحاظ سے مختلف ہوگی۔ مثال کے طور پر  تجارتی جگہوں میں بنائے جانے والے جموں کو ہر ایک کی ضرورت کو پورا کرنے کے مطابق ترتیب دیا جائے گا۔ ان کو زیادہ تعداد میں نصب کیا جائے گا۔  اسی طرح بچوں کے لیے بنائے جانے والے جم  میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جم میں ان کے لیے محفوظ ماحول ہو اور آلات کی تنصیب محفوظ طرح سے کی جائے۔ جبکہ گھر میں بنائے جانے والے جموں میں آلات کے لیے کسی ایک کونے کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ گھروں میں جم کے لیے آلات زیادہ تعداد میں نہیں ہوتے اور ان کو چھوٹے اور بڑے ہر طرح کے سائز میں بنایا جا سکتا ہے۔

فرش پر خصوصی توجہ دیں۔

 بہترین جم کی تعمیر کرنے کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ اس کی تعمیر میں استعمال ہونے ولے سامان کی کوالٹی کس طرح کی ہے۔ اور اس کو کس طرح سے تعمیر کیا گیا ہے۔ جم کے مختلف حصوں کی تعمیر میں خصوصی غور کیا جاتا ہے ۔ ان سب کے ساتھ ضروری ہے کے اس کی فرش پر بھی دھیان دیا جائے اور اس کو آرام دہ اور پر سکون بنانے میں کو کسر باقی نہ رکھی جائے ۔ جم کے فرش کو اس طرح سے ہونا چاہیے کہ اس پر چلنے میں آسانی ہو کیونکہ جم میں مسلسل حرکت کا عمل جاری رہتا ہے۔ مختلف قسم کی ورزش کے بعد جب آپ تھک کر دوسری طرف جائیں تو پھسلنے سے بچت ہو سکے۔ جم کے فرش پر اس مقصد کے لیے مختلف قسم کے میڑیس کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے یہ اس صورت میں بھی کام آتے ہیں جب آپ تھک کر آرام کرنے کے ضرورت محسوس کریں۔

جم کی ڈیزائنگ پر بھی غور کریں۔

جم کی ڈیزائنگ پر خصوصی توجہ آپ کے جم کو ایک اچھی اور خوبصورت نظر دے سکتی ہے اس کے لیے بس آپ کی تھوڑی سی مزید توجہ کی ضرورت ہو گی اور آپ کا جم آپ کے گھر آنے والے مہمانوں تک کی توجہ اپنی طرف دلانے میں کامیاب ہو سکتا ہے ۔ کہ آپ کے مہمان بھی اس کی تریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔  جم کی دیواروں کو اگر شیشے کا بنایا جائے تو اس کی دلکشی اور خوبصورتی میں بہترین اضافہ ہو سکتا ہے۔زیر نظر تصوریر بھی ایک خوبصورت جم کو پیش کرتی ہے جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!