کسی بھی کمرے کو جدت دینے میں رنگ بہت اھم کردار ادا کرتے ھیں اور بات رھنے کے کمرے کی ھو تو یہ ایک ایسی جگہ ھے جہاں آپ اپنے مہمانوں کی تواضع کرتے ھیں اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گذارتے ھیں۔ یہ قدرتی بات ھے کہ آپ اس جگہ کو گھر کا بہترین حصہ بنانا چاھتے ھیں۔
جہاں تک رنگوں کی بات ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ رنگ کسی تاریک جگہ کو روشن کر سکتے ھیں اور کسی بھی ویران جگہ کو کشادہ جگہ میں بدل سکتے ھیں۔کسی انٹیرئیر ڈیزائینر کی مدد سے آپ اپنے رھنے کے کمرے کو نیا پن دے سکتے ھیں ۔ ھم نے یہاں کچھ حسین رنگوں کے امتزاج کے ساتھ، رھنے کے کمرے چنے ھیں تا کہ آپ کو کچھ آئیڈیا دے سکیں۔
سمندری انداز
سفید اور نیلے رنگ کا امتزاج ، آپ کو گہرے سمندر کی یاد دلاتا ھے۔ اس سفید اور نیلے رنگ کے خوبصورت رھنے کے کمرے کو دیکھئیے اور آپ بھی اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکیں گے۔ نفسیات کے ماھرین کہتے ھیں کہ نیلا رنگ خون کے دباؤ کو نارمل کرتا ھے ،سکون و اطمئنان پیدا کرتا ھے اور مثبت سوچ کو پروان چڑھاتا ھے۔ اسی لیے اگر آپ قدرت کی نشانیوں کا مشاھدہ کریں ،جیسے آسمان اور سمندر تو نیلا رنگ نمایاں نظر آتا ھے۔ یہی وجہ ھے کہ ھم نے اس رھنے کے کمرے کا انتخاب کیا ھے جس میں نیلا رنگ سفید رنگ کے ساتھ مل کرایک قدرتی اور حسین نظارہ پیش کر رھا ھے۔
سورج کی روشنی کا سرور
گھر میں استعمال کیے گیے رنگ آپ کی شخصیت کے آئینہ دار ھوتے ھیں۔ کمرے کی دیوار کا رنگ ھمارے موڈ اور ھماری سوچ کو متاچر کر سکتا ھے۔ پیلا رنگ سورج کی کرنوں کا سرور اپنے اندر سموئے ھوئے ھے۔یہ رنگ خوشیوں کو پروان چڑھاتا ھے۔ اگر آپ رھنے کے کمرے میں دلشاد اور دلنشین احساس پیدا کرنا چاھتے ھیں تو پیلے رنگ سے بہتر کوئ رنگ نہیں۔ ایک چھوٹا سا حصہ بھی کمرے کو یہ تاثر دینے کے لیے کافی ھے جیسے کہ اس رھنے کے کمرے میں۔اس کو قدرتی رنگوں کے ساتھ استعمال کریں جیسے کتھئ اور ھرا ، تاکہ کشادگی کے ساتھ ساتھ نفیس احساس بھی ھو۔
جامنی رنگ لاجواب ھے
جامنی رنگ گہرا ھو تو جدت، تخلیق اور عیش و عشرت کا تاثر دیتا ھے۔ یہ رنگوں کی اسکیم کو گہرائ دیتا ھے۔ ھلکا جامنی رنگ اطمئنان اور سکون کو جلا بخشتا ھے ۔ رھنے کے کمرے میں اپنا تاثر ضرور چھوڑے گا۔ اگر آپ سمجھتے ھیں کہ صرف جامنی رنگ رھنے کے کمرے کو بہت اچھا تاثر نہیں دے گا تو آپ اس کے ساتھ گلابی اور سفید بھی استعمال کر سکتے ھیں جیسے قالین ، کشن کور اور لیمپ کو سفید یا کریم رنگ کا کردیں۔
سنہرا اور سفید
اگر آپ صرف اپنے رھنے کے کمرے میں شاھانہ تاثر دینا چاھتے ھیں تو اس کا بہترین طریقہ یہ ھے کہ رھنے کے کمرے میں سنہری رنگ کے سجاوٹی عناصر کا اضافہ کریں۔
اگر آپ پوری دیوار کو سنہری رنگ سے رنگنے یا فرنیچر سنہری رنگ کا ھونے پر مطمئن نہیں تو کچھ علامتیں ھی سنہری کر دیں۔اس تصویر پر غور کیجئیے کہ کیسے چھت کے لیمپوں سے سنہری رنگ کے ٹکڑے خوبصورتی اور عقلمندی کے ساتھ جوڑے گئے ھیں۔یہ پیشہ ورانہ انداز اتنا عمدہ ھے کہ بیان نہیں کیا جا سکتا۔
لال اور نارنجی
اگر آپ کسی پھلوں کی ٹوکری پر نظر ڈالیں تو لال اور نارنجی رنگ آپ کو نمایاں نظر آئے گا۔ یہ گہرے رنگ، رھنے کے کمرے کے لئے بھی زبردست ھیں جبکہ آپ جگہ کو گرم تاثر دینا چاھیں۔ اگر آپ اس بات سے خوفزدہ ھیں کہ یہ رنگ گہرے ھونے کی وجہ سے باقی سجاوٹ کو ماند کردیں گے تو آپ اس کے تاثر کو سادہ سفید رنگ کے ساتھ متوازن کر سکتے ھیں۔
یہ بات یاد رکھیں کہ لال رنگ کمرے کی توانائ کے لیول کو بڑھاتا ھے۔ رھنے کے کمرے میں لال رنگ کا استعمال لوگوں کو قریب لاتا ھے اور بول چال کو تحریک دیتا ھے۔
سفید ھی سفید
اگر آپ اپنے رھنے کے کمرے کو ایسا انداز دینا چاھتے جو کبھی آؤٹ آف فیشن نہ ھو تو سفید سے بہتر کچھ نہیں۔اس رھنے کے کمرے کو دیکھ کر ھی آپ سفید کے سحر سے آزاد نہیں ھو سکیں گے۔
مزید اسی طرح کے آئیڈیاز کے لیے اس آئیڈیا بک پر نظر ڈالئیے: 10 زبردست رنگوں کے آئیڈیاز آپکی رھنے کے کمرے کی دیواروں کے لیے