پہلے اور بعد ۔۔۔ ایک اپارٹمینٹ میں زبردست تبدیلی

Hamna – Homify Hamna – Homify
싱글 여성의 아파트 인테리어, Light&Salt Design Light&Salt Design
Loading admin actions …

آج کل زیادہ تر اپارٹمینٹ میں اکیلے یا پھر دو لوگوں کے رہنے کا رواج کافی بڑھ گیا ہے۔  اس کے لیے اپارٹمینٹ کو اس طرح کا ہونا چاہیے کہ وہ تمام ضرورتوں کو پورا بھی کرے اور اس کے ساتھ ساتھ خوبصورت اور پرسکون ماحول بھی رکھتا ہو تاکہ رہنے والے کی طبیعت پر خوشگوار اثر پڑے۔ 

ویسے بھی جگہ کی کمی کی وجہ سے گھروں سے زیادہ مفید فلیٹ ہی ہیں کیونکہ رہائیش کے لیے گھروں کی مانگ زیادہ بڑھ چکی ہے اور اس حساب سے گھر اتنی تعداد میں موجود نہیں ہیں، جس کی وجہ سے اب ان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ 

فلیٹ یا اپارٹمینٹ قیمت کے لحاظ سے بھی بہتر ہوتے ہیں اور یہ چھوٹی جگہ میں بھی آپ کو پرسکون اور آرامدہ ماحول فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کی مثال کے لیے آپ اس اپارٹمینٹ کو دیکھیں!

پہلے: داخلی جگہ

تعمیر نو سے پہلے اس اپارٹمینٹ کی داخلی جگہ بہت ہی تنگ اور بھری بھری تھی۔ ادھر سٹوریج کے لیے جگہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن یہ آئیڈیا اس لیے بہت کامیاب نہیں رہا کیونکہ یہ جگہ اندر داخل ہوتے ہی ساتھ سامنے آ جاتی ہے۔ اب اگر اس جگہ اضافی سامان رکھا ہوا ہو تو وہ آنے والے پر بالکل بھی اچھا تاثر نہیں ڈالے گا۔

اس جگہ کی ایک اور بڑی خامی یہ ہے کہ اس کے فرش اور باقی تعمیری مڑیریل کے درمیان بلکل بھی ہم آہنگی موجود نہیں ہے۔

بعد: داخلی جگہ

دیکھیں تبدیلی کہ بعد بھی سٹوریج کے لیے جگہ موجود ہے لیکن اب یہ دیوار کے ساتھ بیلٹ-ان انداز میں بنائی گئی ہے۔ اس کی چمکدار سطح پر پڑنے والی روشنی اس کو بہت دلکش اور جدید انداز فراہم کر رہی ہے۔ اس الماری کے ساتھ میگزین وغیرہ رکنے کے لیے شیلف تعمیر کر دیا گیا ہے۔ 

اب آپ دیکھیں کہ یہ پورا ماحول آپس میں کس قدر خوبصورتی کے ساتھ ہم آہنگ ہے! 

پہلے: تھوڑا آگے چلیں

باورچی خانے اور رہنے کے کمرے کو بصری طور پر الگ کرنے کے لیے داخلی جگہ کے بعد ہی ایک میز رکھی گئی تھی جو کہ اپنا کام تو کر رہی تھی لیکن ساتھ ہی ساتھ اس پوری جگہ کو بہت تنگ بنا رہی تھی۔ لیکن کافی ساری اشیاء کو رکھنے کے لیے بھی یہ میز ضروری تھی۔ اب ضرورت اس بات کی تھی کہ کوئی ایسا حل نکالا جاۓ جو کہ چیزیں رکھنے کی جگہ بھی فراہم کرے اور دکھنے میں ناگوار بھی نا ہو۔

بعد: زبردست حل

اب دیکھیں کہ ماہرین نے اس مسئلے کا کتنا زبردست حل نکالا ہے۔ کیبنٹ کی وجہ سے اب آرام سے تمام اشیاء رکھی جا سکتی ہیں اور وہ نظروں سے اوجھل بھی ہیں اس وجہ سے یہ پوری جگہ بہت صاف اور منظم منظر پیش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ روشنی منعکس کرتی چمکدار سطحیں بھی جدت کی اعلی مثال پیش کر رہی ہیں۔ 

ویسے بھی سفید رنگ اور لکڑی کا کامبنیشن ہمیشہ ہی بہترین لگتا ہے!

پہلے: باورچی خانہ اور رہنے کا کمرہ

تعمیر نو سے پہلے باورچی خانہ اور رہنے کا کمرہ بالکل بھی الگ نہیں لگتا تھا بلکہ ان کے درمیان فرق کرنا ہی مشکل تھا کہ کہاں سے ایک شروع ہو رہا ہے اور کہاں ختم۔ اس کے علاوہ اس پوری جگہ میں روشنی کی سخت کمی تھی جس کی وجہ سے اس اپارٹمینٹ کا انداز بہت ہی افسردہ سا تھا۔

بعد: باورچی خانے اور رہنے کے کمرے میں فرق

اب درمیان میں بنائی گئی دیوار اور شیلف کی وجہ سے دونوں جگہیں ایک دوسرے سے بالکل الگ نظر آ رہی ہیں۔ ادھر آپ کو ایک اور زبردست بات بتاتے ہیں کہ اس جگہ جو چھوٹا شیلف ہے وہ کلائنٹ کی خواہش کے مطابق پارٹیشن کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جس کو باآسانی ادھر سے ہٹایا بھی جا سکتا ہے۔ ہے نا یہ ایک جگہ بچانے والا طریقہ۔

اس کے علاوہ جو پیچھے خالی حصہ موجود ہے اسے بطور کھانے کا کمرہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ادھر لگی بڑی اور اسٹائلش روشنیاں کھانے کو مزید شاندار بنا دیں گی۔

مجموعی تاثر

اب اس تبدیلی کو دن کی روشنی میں بھی دیکھیں کہ یہ کس قدر خوبصورت لگ رہی ہے اور ہر جگہ دکھنے میں واضح طور پر ایک دوسرے سے الگ نظر آ رہی ہے۔ 

چھوٹے فلیٹ اور اپارٹمینٹ زیادہ تر ایک ہی کمرے پر مشتمل ہوتے ہیں اور اس میں سے مختلف ایریا کو ایک دوسرے سے الگ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ اب اس آئیڈیابک کو دیکھ کر آپ کو اس مسئلے کا حل تو سمجھ آ ہی گیا ہو گا کہ آپ دو رنگوں کا استعمال کریں اور ان کی مدد سے ہر جگہ کو ایک دوسرے سے باآسانی الگ کر لیں۔

اس کے علاوہ آپ بھی ضرور دیکھیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine