بنگلے کو تزئین و آرائش کے ساتھ جدت کیسے دی جائے؟

usranaz usranaz
Oak Timber Frame House Extension, Gatley, Cheshire, Manchester, Grant Erskine Architects Grant Erskine Architects Dining room
Loading admin actions …

جپ آپ کسی بنگلے کی تصویر دیکھتے ہیں تو آپ کے تصور میں کیا آتا ھے؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب ہم کسی بنگلے کا تصور کرتے ہیں تو ہمارے ذہن میں 1970 کی دہائی کے بنگلوں کاتصور ابھر آتا ھے۔جس میں پرانی طرز کا فرنیچر اور بڑے بڑے پھولوں والے پردے جن کے کناروں کو آپ کی دادی نے خوبصورت انداز میں کاٹا ھوگا۔اگر آپ کے ذہن میں ایسا ہی تصور اُبھر رہا ھے تو آپ واضح طور پر ارد گرد کی دنیا سے بے خبرہیں ۔بنگلے اپ اپنی اپنی پرانی وضع میں نہیں رہے کیوں اب ان کی تزئین و آرائش نئی طرز پر ھو رہی ھے۔

آج کے دور کے بنگلے سٹائلش اور جدید ھیں اور اکثر انہیں وسیع پیمانے پر ڈیزائن کیا جاتا ھے جیسے ان کے ساتھ وسیع اور قیمتی باغ لگائے جاتے ہیں۔ماہرِ تعمیرات اب یہ بات جانتے ہیں کہ آجکل اس قسم کی جائیداد کی بہت مانگ ھے حتیٰ کہ چھوٹے خریداروں کے لئے بھی یہ بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ایک بات کا خیال رکھیں اگر آپ کے پاس آپ کا اپنا بنگلہ ھے تو اسے  عصرِ حاضر کے مطابق سٹائلش اور جدت دینے کی ضرورت ھوگی۔اس کے لئے آپ کو از سرِ نو اپنے بنگلہ کی تزئین و آرائش کرنی پڑے گی۔اب سوال یہ پیدا ھوتا ھے کہ اس بنگلہ کی تزئین و آرائش کیسے اور کس انداز میں کی جائے اس کے لئے فکرمند ھونے کی ضرورت نہیں ھے کیوں کہ آج کے اس مضمون میں ہم  بنگلہ کی تزئین و آرائش کے بارے میں چند دلچسپ ممعلومات کے بارے میں تفصیل سے جانیں گے۔

بنگلے کے پچھواڑے کو کشادہ کریں۔

پچھلے حصے میں کشادگی ہمیشہ بنگلے کی قیمتی جگہ میں اضافہ کرتی ہے،جو کہ رہائشی کمرہ میں وسعت پیدا کرتے ہیں یا باورچی خانہ میں ایک کھلے ماحول میں باورچی خانہ کو ترتیب کرنے میں مدد کرتا ھے۔ سرکنے والے دروازوے جو کہ باغ کی طرف رہنمائی کرتے ہیں، کو کھولنے سے قدرتی روشنی کا بہاؤ گھر کے اندرونی حصوں تک پہچتا ھےجس سے اندرونی اور بیرونی ماحول کو یکجا کرنے میں مدد ملتی ھے۔یہ یقینا’ ایک شاندار اور مکمل ڈیزائن ھے جو کہ بنگلے کو کشادگی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ھے واؤ! زبردست

گھر کے اگواڑے کو منظم کریں

پہلا تاثر ہی اپنے نقوش چھوڑ جاتا ھے۔اس لئے اپنے بنگلے کے بیرونی حصے پر خصوصی توجہ دیں۔ اس کے لئے سادہ سا رنگ روغن کا کوٹ بیرونی حصے پر کر دیں اس سے بنگلے کا بیرونی حصہ تازہ اور نکھر جائے گا۔اس کے علاوہ مستقبل میں پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے کے لئے بیرونی حصے میں کچھ ضروری حصوں کی تعمیر کریں جیسے سیپ ،زنگ یاٹوٹے ھوئے حصوں کی دیکھ بھال اور مرمت کرنا۔اگر آپ کے بنگلے کی چھت سے پانی ٹپکتا ھے تو اسے مٹی کے ایک کوٹ سے لیپ کر دیں تا کہ بارشوں میں آپ کے بنگلے کی چھت پانی سے محفوظ رہے۔اس سے آپ کا بہت سا پیسہ بھی بچ جائے گا اور بنگلہ بھی۔

جب ہم آپ کے بنگلے کے بیرونی حصے کی بات کرتے ہیں تو یقینی طور پر اس میں بنگلے کے باغ کی دیکھ بھال بھی شامل ھوتی ھے۔جیسا کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ بنگلوں میں اس کے حجم کے لحاظ سے باغ شامل ھوتے ہیں۔اس لئے ان کو منظم رکھنے کی ضرورت ھوتی ھے۔جب آپ اپنے بنگلے کو جدید انداز میں استوار کر رہے ہوں تو اس کے باغ کے لئے جدید اور دلکش پودوں کا انتخاب کریں۔

جدید ریڈیٹرز اہم ہیں.

اس سے قطع نظر کہ یہ بنگلہ کتنا پرانا ھے اس کا ھیٹر سسٹم موثراور جدید ھونا چاہئے۔اگر آپ نے اس کے ھیٹنگ سسٹم پر کام مکمل کر لیا ھے تو اس  بنگلے کو بیچنے سے پہلے دوبارہ اس پر محنت نہیں کرنی پڑے گی۔اگر آپ کے ریڈیٹرپرانی طرز کے ہیں تو اپنے بنگلے کو بیچنے سے پہلے ان بوسیدہ اور پرانی طرز کے ریڈیٹر کی بجائے اس میں جدید طرز نیا ہیٹنگ سسٹم نصب کرا لیں۔اس سے ہر دیکھنے والا متاثر ھوگا۔اگر آپ کا ریڈیٹر کام کے لحاظ سے شاندار ھے لیکن اس میں چمک اور خوبصورتی نہیں ھے تو کچھ سرمایہ کاری اس کی مرمت پر لگانا پڑے گی۔جس سے اس کی شکل اور منظر میں خوبصورتی اور دلکشی پیدا ھو جائے گی جو کہ براہِ راست بنگلے کی خوبصورتی پر اثر انداز ھوگی۔

پرانے اور بھدے قالین کو تبدیل کریں

پرانے بھدے اور گھسے پٹے قالینوں کی اس نئے اور جدید بنگلے میں کوئی جگہ نہیں ھے کیوں کہ کہ یہ واقعی 1970 کی دیہائی کی مثال پیش کرتے ہیں۔ اگر آپ قالین کو فرشی بورڈ یا ٹائلز پر ترجیح دیتے ہیں تو بلا شبہ یہ ایک پُرتعیش اور آرام دہ انتخاب ثابت ھوگا۔جیسے سیگراس اورجیوٹ، دونوں ہی بنگلے کو جدید انداز میں پیش کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اگر آپ اپنے بنگلے کو بیچنا چاہتے ہیں تو لکڑی کا آرام دہ فرش دیکھنے والوں کو بہت متاثر کرتا ھے۔

باورچی خانے پر خصوصی توجہ دیں۔

جیساکہ یہ ظاہر ہی ھے کہ بنگلے کا باورچی خانہ بھی زیادہ سرمایہ کاری کرنے والی جگہ ھے جو کہ اس بنگلے کا اکلوتا کمرا ھے۔ اگر آپ صرف اسی کمرے کو منظمم کرناچاہتے ہیں تو ان تجاویز پر عمل کریں۔اگر ممکن ھو تو اس کے لئے ایک کھُلے منصوبہ بندی کو ترتیب دیں۔اور اس کے لئے ایک خاص سٹائل کا انتخاب کریں۔کیا آپ جدید طرز کا باورچی خانہ چاہتے ہیں یا دیہلاتی طرز کا کشادہ باورچی خانہ؟ مختلف سٹائل کو مکس کرنے سے ایک بُرا اور بھدا ڈیزائن تشکیل پا سکتا ھےاس لئے باورچی خانہ کے ڈیزائن کے لئے ماہر پیشہ ور داخلہ ڈیزائنر کی خدمات حاصل کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine