بہت ہی مختصر مگر متاثر کُن باورچی خانے

usranaz usranaz
Cozinha, Barra de São Miguel Al, Cris Nunes Arquiteta Cris Nunes Arquiteta Kitchen
Loading admin actions …

باورچی خانے نے دنیا بھر سے سجاوٹ اور داخلہ ڈیزائنرز کی توجہ حاصل کی ہے اور یہ ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے نے بہت اہمیت اختیار کر لی ہے اور خدمت اور کام کے لحاظ سے تخلیق کا مقدس نمونہ بن گیا ھے جس میں ماہرِ تخلیقات کے تمام تجربات اور نا قابلَ فراموش لمحات کو قید کر دیا گیا ھے۔

یہ نیا کردار اپنے سائز اور حجم سے مطابقت نہیں رکھتا اسی لئے چھوٹے باورچی خانے اپنی فعالیت کو ضائع کئے بغیر بہت ہی شاندار منظر پیش کرتے ہیں۔آج کے اس مضمون میں ہم آپ کو بیس سے زیادہ ایسے چھوٹے مگر دلکش اور فعال باورچی خانوں کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے جو کہ کسی بھی ذوق کے فرد کے لئے پسندیدہ ثابت ھونگے۔

تو ان فائیو سٹار باورچی خانوں کے بارے میں جاننے کے لئے تیار ھو جاؤ!

1۔ ایک ڈیڈھ میٹر پر مشتمل باورچی خانہ

اس ماڈل میں یہ بات بہت احسن طریقے سے بتائی گئی ھے کہ اپنی قیمتی اشیاء کو چھوٹے جار میں محفوظ کر لیں اس سے چاہے  آپ کا باورچی خانہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ھو ہر چیز سلیقے اور خوبصورت انداز میں نظر آئے گی۔دیوار پر مختلف رنگ کا روغن کیا جا سکتا ھے لیکن ہم آپ کو سفید رنگ کا مشورہ دیں گے کیوں اس رنگ میں بہت ہی نفاست اور دلکشی چھپی ھوئی ھے۔

2. خوبصورت سیاہ رنگ کے ساتھ

یہ باورچی خانے کے سائز کے پیشِ نظر سب سے زیادہ عام رنگوں میں سے ایک نہیں ہے،لیکن حقیقت یہ ہے کہ سیاہ رنگ ناقابل یقین خوبصورتی دیتا ہے. یہ ڈیزائن اپنی دلکشی اور چمک کے باعث ایک اضافی نفسیاتی نقطہ نظر فراہم کرتا ہے ۔

3. آپ دیواروں، فرنیچر یا لوازمات پر دلکش رنگ متعارف کر کے اپنے چھوٹے باورچی خانے کو نئی زندگی دے سکتے ہیں۔

شیلفوںکے نیلے رنگ نے باورچی خانہ میں اپنا خاص مقام حاصل کر رکھا ھے جب کہ کاؤنٹر کے سیاہ رنگ اور دیواروں کے سرمئی رنگ نے باورچی خانے کی دلکشی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

4. دلکش باورچی خانے کے لئے رنگوں کا مجموعہ

باورچی خانے کے ڈیزائن کو جانچنے کے لئے ایک طریقہ اس کے رنگوں کا انتخاب ھے۔غیر معمولی رنگوں کو شامل کرنے یا مختلف  قسم کے رنگ کے مجموعوں کے ساتھ بھی باورچی خانہ ناقابل یقین نتائج دے سکتا ہے جیسے اس باورچی خانے میں پیلے رنگ نے ایک سماں باندھ رکھا ھے۔

5. سادگی کا جادو

اپنے باورچی خانہ کو کشادہ اور خوبصورت بنانے کے لئے ضروری ھے کہ اس میں فرنیچر کی تعداد کو کم سے کم رکھیں۔اس طریقہ کار سے فرنیچر کے ضروری اور کم استعمال سے آپ کا باورچی خانہ میں ایک خاص نفاست اور دلکشی پیدا ھو جائے گی۔

6. اپنے چھوٹے باورچی خانے کو مکمل طور پر صاف اور کشادہ رکھنے کے لئےسٹوریج کو شامل کرنا مت بھولیں۔

7. بہترین رنگوں پر شرط لگائیں۔

چھوٹی جگہیں جن کی سجاوٹ ایک مشکل کام ھے، ان کے چھوٹے سائز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ھے. تاہم، اس پر توجہ دینے سے مکمل طور پر یہ جگہ تبدیل ھو سکتی ھے۔ دلکش رنگ کے تعارف کے ذریعہ اس باورچی خانے کی اہم دیوار پر خوبصورتی اور دلکشی قائم کرنے میں  کامیابی حاصل ھو گئی ھے۔

8. مختلف مواد کے مجموعے کے ساتھ

آپ کے باورچی خانہ کو دلکش اور خوبصورت بنانے کا ایک اور دلچسپ خیال اس میں مختلف مواد کے انتخاب کا مجموعہ ھے۔مثال کے طور پر، آرائشی بیل، پرکشش کاؤنٹر اور خوبصورت رنگ کا انتخاب ، آپ کے باورچی خانے کے ڈیزائن کی کامیابی کے لئے یہ مجموعہ بہترین ثابت ھو سکتا ھے۔

9. جگہ کی کمی میں امریکن سٹائل باورچی خانے بہترین حل ہیں۔

10۔ روائتی انداز جدت کے ساتھ

ہم پہلے ہی یہ ذکر کر چکے ہیں کہ جگہ کی کمی کے باعث حیرت انگیز نتائج حاصل کرنے کے لئے فرنیچر کا کم سے کم استعمال کریں۔ پتھر کی روائتی دیوار کے ساتھ رابطے کے طور پر فرنیچر کی جدید لائنوں کی دلچسپ ہم آہنگی نے اس باورچی خانہ کو سجاوٹ کے ساتھ دلکش منظر پیش کیا ھے۔

11۔ لکڑی کی دلکشی کے ساتھ

لکڑی سب سے زیادہ ورسٹائل مواد میں سے ایک ہے جو ہم مارکیٹ میں تلاش کرسکتے ہیں. اس کی خاصیت میں خالی جگہوں کو  آرام دہ اور گرم جگہوں میں تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ھوتی ھے. اس نے کہا، اس کی خاص خاصیت یہ ھے کہ تمام قسم کے باورچی خانے کو سجانے کے لئے ایک خام مال ہے.

12. ایک تنگ اور لچکدار باورچی خانہ زیادہ سے زیادہ استعمال کے لۓ کثیر الفعال امکانات پیش کرتا ھے۔

13. مناسب جگہ کی تلاش۔

ہیبن لیس چھوٹے باورچی خانے کو سجانے کے  ایسے عمل کو کہتے ہیں جس میں بہت زیادہ توجہ اور صبر وتحمل کی ضرورت ھوتی ھے۔لیکن اس کے نتائج نہائت ہی قابلِ ستائش ہیں۔ اگر آپ کے باورچی خانہ کی لمبائی اور چوڑائی زیادہ نہیں ھے تو اس کی ہر چیز کو بہت توجہ سے سجانے کی ضرورت ھے۔یہ ایک بہترین مثال ھے جس میں باورچی خانہ کے آلات کو نہائت ترتیب سے دلکش انداز میں سجایا گیا ھے۔

14. نفاست کے ساتھ لکڑی کا استعمال

اس سکینڈینیویائی سٹائل میں لکڑی کو نفاست کے ساتھ کاٹ کر سفید رنگ کے ساتھ استعمال کیا گیا ھے۔ اس کا ڈیزائن سادگی کو ظاہر کرتا ھے اور اس قدرتی روشنی کا شکریہ جس کی وجہ سے یہ فرنیچر چمک اُٹھا ھے۔جس سے اس باورچی خانے کا سٹائل ایک فعال اور منفرد سٹائل پیش کر رہا ھے۔

15. جب ہم باورچی خانہ کے داخلہ اور اندرونی ڈیزائن کی بات کرتے ہیں تو سیاہ اور سفید رنگ ایک خوبصورت اور محفوظ انتخاب ہیں۔

16. U شکل میں باورچی خانہ

 جب ہم چھوٹے کمرے کے بارے میں بات کرتے ہیں تو باورچی خانے کی تقسیم بنیادی ہے۔ U شکل میں باورچی خانہ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ھےاس کے طول و عرض کی کمی کے باوجود، آپ کے تمام تخلیقی خیالات کو فروغ دینے میں کافی سطحیں موجود ہیں.

17۔ اس باورچی خانہ میں روائتی سٹائل کو نئی جدت کے ساتھ پیش کیا گیا ھے جو کہ رہائشی کمرہ کی طرف کھُلتا ھے۔

18. جزیرہ نُما باورچی خانہ

بڑی حد تک باورچی خانے میں دستیاب جگہ ہی ہمیں اس کے اندر عناصر کو شامل کرنے کا تعین کرتی ھے۔اگر آپ باورچی خانے کے جزائر کے غیر مشروط پرستار ہیں تو آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ شاید، یہ آپ کے چھوٹے باورچی خانے کو ایک فعال اور پرکشش جگہ بنانے کا بہترین طریقہ نہیں ہے.ایک عملی اور جمالیاتی طور پر اسی طرح کے متبادل باورچی خانے  جو  ایک وسیع اور خوبصورت جزیرہ نما جگہ رکھتے ہیں،اس قسم کے باورچی خانوں کو اس ڈیزائن مین شامل کیا جا سکتا ھے۔

19. شاندار باورچی خانہ

اس باورچی خانے میں ہم رنگوں کو ایک خاص طریقے سے متعارف کراتے ہیں۔ اگرچہ عام طور بھورے رنگ کے غلبے کی وجہ سے الماری اور دراز  پر ایک منفرد کرومیٹزم چھایا ھوا ھے. تا ہم اس کے داخلے پر ایک سبز رنگ کا شیڈ  جو اس باورچی خانے کو منفرد شخصیت فراہم کرتا ہے.

20. روشنی کا نظام۔ بنیادوں میں

کسی بھی آرائشی منصوبے میں لائٹنگ ایک بنیادی عنصر ہے. ایک مثالی چھوٹے کچن کے معاملے میں،   قدرتی روشنی اایسا عنصر ھے جو کمرے کو بصری طور پر کمرے کو زیادہ وسیع بنانے کی اجازت دیتا ہے. تاہم، مصنوعی روشنی اسی طرح اہم ہے، خاص طور پر کام کے دوران خالی جگہوں میں نصب روشنی کی لائٹس  جیسے اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ھے.

21. مکمل سُرخ ایک تیز اور بھڑکیلا رنگ ھے اور آپ کے باورچی خانے کے لئے ایک صاف شفاف منظر پیش کر سکتا ہے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine