scandinavian Living room by Partner Design

سکینڈے نیویین فیشن کے جلوے

Amjad Ali Amjad Ali
Google+
Loading admin actions …

2018 کے ليے سکینڈیے نیویین ممالک میں تیزی سے فروغ پانے والے چند رجحانات جن میں فرنیچر کے شاندار اور قابل تقلید نمونے شامل ہیں آپ کے ملاحظے کے ليے حاضر ہیں۔ شفاف لکیروں، تازہ رنگوں اور مسحورکن احساس کے حامل یہ ڈیزاين آرايشی معماروں کی فنکا ری کا ایک سٹايلش اور ناقابل یقین مظاہرہ ہے۔ اور ان ڈیزاينوں نے ہمارے سمیت تمام ناظرین پر ایک متاثرکن احساس چھوڑا ہے۔ اگر آپ بھی قدرتی لکڑی اورنقش و نگار کے شايق ہيں تو اس مضمون میں آپ کے ليے اندرونی آرايش کے شاندار نمونے پیش خدمت ہیں۔ اگر آپ کو پسند آيں تو تقلید ضرور کیجيے گا۔

لکڑی سے مزین کمرہ

آپ اسے محض زرد لکڑی کے قدرتی سہاروں کا سکینڈے نیويين نمونہ سمجھتے ہیں۔ لیکن اس کمرے میں سفید در ودیوار، چھت اور فرش کے ساتھ سفید فرنیچر کا امتزاج صوفیانہ اور پاکیزہ مزاج کی ترجمانی کرتی جو سفید کرسیوںاور خوبصورت میز کا شاندار مظاہرہ ہے۔

لکڑی کے امتزاج سے بنا درون خانہ

آپ سوچتے ہونگے کہ سکینڈے نیویین سٹايل محض شوخ رنگوں اور دلفریب تصویروں کا مجموعہ ہے لیکن زیرنظرنمونے میں کمرے کی جدت طرازی اور حسن انتظام کا محور لکڑی کے متفرق نمونے ہیں جنکے رنگ اور ڈیزاين کے اختلاف سے مزید حسن پیدا کیا گیا ہے۔

مونو کروم اور لکڑی کا امتزاج

اگر آپ کثیرابعادی تصاویر اور لکڑی کو یکجا کرکے ایک شاندارکمرے کا سکینڈے نیویین نمونہ تخلیق کرنا چاہتے ہیں۔ تو کثیر ابعادی مونوکروم کی رنگوں کو قدرتی لکڑی کے فطری حسن سے مزین کریں۔ اور اس میں آپ جتنی زیادہ لکڑی استعمال کريں گے، منظر اتنا ہی فطری اورخوبصورت ہوتا جايگا۔ اور اس مد میں سیاہ و سفیدرنگ ایک پراسرار خوبصورتی کی تخلیق کرتے ہیں۔

انوکھے اور منفرد ڈیزاين

سکینڈے نیویین ماہرین درون خانہ کے سجاوٹ کے ليے تمام تر باریکیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ اور انکی ساری توجہ کھلے پن اور نفاست پر ہوتی ہے۔ اس تصویر میں انوکھے اور منفرد ڈیزاینوں کا حیران کن انداز نمایاں ہے۔

رنگوں کے ارتکاز اور شوخی کا لہجہ

اندرونی آرايش کے شاندارنمونوں میں رنگ بھرنے کے ليے سکینڈے نیویین ذوق کا تقاضہ ہے کہ چھوٹے ٹکڑوں میں شوخ رنگوں کا امتزاج قايم کیا جايے۔ ان نمونوں میں آپ کو عموما چمکدار اور پینٹنگ کے رنگین اصناف سے واسطہ پڑے گا۔ جن میں سبزاور پیلا امتزاج زیادہ مشہور ہیں لیکن رنگوں کا کويی بھی امتزاج قابل قبول ہوگا۔

محبتوں کے رنگ

سکینڈے نیویین ڈیزاينوں میں جمالیاتی حسن اور نفیس کاریگری کا عنصر نمایاں ہوتا ہے۔ رنگوں کے ہلکے پن اور خوبصورت امتزاجی انداز کے ساتھ زیر نظردیوان خانے میں تکلفات سے زیادہ سادگی اور انتظام کا حسن نمایاں ہے۔

شوخ اورسلیٹی رنگوں کا سیٹ

  by Cocolapine Design
Cocolapine Design

Home staging Berlin

Cocolapine Design

سلیٹی رنگ کا میز اور اسی رنگ کی کرسیاں سفید اور روشن کمروں میں بہت خوبصورت منظرپیش کرتی ہیں۔ سلیٹی یا ہلکے کالے رنگ کے آتش دان کے ساتھ آپ کو چايے کا برتن بھی اسی رنگ کا نظر آرہا ہے جو کہ یقینا ایک مثالی امتزاج ہے۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!