خواب گاہ کے لیے جدید دیوار پوش

Resham Ejaz Resham Ejaz
Chalet Gstaad, Ardesia Design Ardesia Design Bedroom
Loading admin actions …

بیڈ روم آپ کے خوابوں کا کمرہ ہوتا ہے۔ بھلے ہی آپ اس میں زیادہ وقت سوتے ہوئے گزارتے ہیں، آپ بستر پر جانے سے پہلے اور بعد کا وقت بھی یہیں بسر کرنا پسند کرتے ہیں۔ آپ ایک گرم اور گھریلو ماحول چاہتے ہیں جہاں آپ آرام کر سکیں اور گہری نیند میں کھو سکیں۔ خواب گاہ کے لیے بے شمار رنگوں سے سجی پینٹنگ سے لے کر قدرتی پتھر، لکڑی اور کپڑے تک وال پیپر اور وینائل کی صورت میں مختلف اقسام کے دیوار پوش موجود ہیں۔  آپ ان میں سے کسی بھی انتخاب کو چن کر اپنی خواب گاہ کی دیواروں کے لیے اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دھارتا دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو مدد چاہیے تو ہم آپ کے لیے تجاویز لے کر آئے ہیں۔

لکڑی

لکڑی ہر مواد سے زیادہ گرم اور آرام دہ ہوتی ہے۔ اس میں بسی قدرت پرسکون اور گرم ماحول کی تخلیق میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ آپ کو اسے درست روشنیوں، نفیس بستر پوش اور کمرے کی پرائیویسی میں اضافے کے لیے پردوں کے ساھ ملانے کے ضرورت ہے اور ایک ایسی خواب گاہ سامنے آئے گی جسے آپ اچھے موسم میں بھی چھوڑنا نہیں چاہیں گے۔

پینٹنگ کے بدلے وال پیپر لگانا

اگر آپ کو سفید بستر پسند ہے تو دیواروں پر کریم رنگ کا استعمال کریں اور ایسے وال پیپر لگائیں جو زیادہ توجہ نہیں گھیرتے سفید رنگ کی طرح ہی کشادگی  اور روشنی کا احساس دیتے ہیں۔ اس مثال میں ہیڈ بورڈ کی دیوار ایک انوکھے کتھئی رنگ سے تیار کی گئی ہے جس کی ہلکی سی سجاوٹ باقی سامان کے ساتھ جچتی ہے۔

کیا جالا ہے!

پہاڑیوں پر بنے اس گھر میں لکڑی ظاہر ہے موجود ہے کیوں کہ یہ گھر ہی لکڑی سے بنا ہے۔ کچھ لوگ ہر چیز ایک ہی مواد سے بنی دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں اور جگہ کو تہوں میں چھپانا چاہتے ہیں۔ یہاں پر سفید اور دوسرے کپڑے کے ملاپ نے چھت کی ڈھلان کا فائدہ اٹھایا ہے اور چھت کے کچھ حصے سے نیچے آ کر بستر کی دیوار کو ڈھکا ہے جس نے کمرے کو مسحور کن بنا دیا ہے۔

نظر آتی اینٹیں

صنعتی ماحول میں جہاں ہوٹلوں کی طرح کے گھر بنائے جاتے ہیں، گھر کے مختلف حصوں میں اصلی تعمیراتی مواد کی موجودگی عام ہے۔ جو خامی ہو سکتی تھی وہ خوبی بن جاتی ہے اور آپ کو آپ کی قبولیت لوٹاتی ہے۔ اس گھر کی اینٹیں ہر کمرے اور خاص کر خوب گاہ میں نمایاں ہیں اور اپنا ہی حسن پیدا کرتی ہیں۔

سجاوٹی پینٹنگ

ہم سجاوٹی پینٹنگ سے آغاز کرتے ہیں۔ آح کل مختلف اقسام کے پلاسٹر اور پھٹے پائے جاتے ہیں جو ریتیلے نظر آتے ہیں، یا آپ رنگ چن کر اسے اسفنج کے ذریعے ہاتھ سے بھی ٹیڑھا میڑھا لگا سکتے ہیں۔ اس کا اثر ایک گرم اور گھریلو ماحول ہو گا جو آرام و سکون پھیلاتا ہے۔

پتھر، رنگ اور لکڑی

کافی پرانے بنے گھروں کو نیا کرنے کے عمل میں کمروں کو تقسیم کرتی پرانی پتھر کی دیواروں کو ویسا ہی رکھا جاتا ہے۔ اس کمرے کی اصلی پتھر کی دیوار کو نکھارا گيا اور ایک تقسیم قائم کی گئی جس پر کاسنی رنگ کیا گیا۔  لکڑی سے مکمل ہوا یہ کمرہ آرام دہ اور پرکشش ہے۔

ایک ہزار ایک راتوں کے پتھر

یہ مثال خواب گاہ کی مرکزی دیوار کو چھوٹے پتھروں اور کنکریوں سے بھرا دکھاتی ہے جو ہزاروں نمونے کو اکٹھا کیے ہوئے ایسی سجاوٹ بناتا ہے جو ہمیں سمندر کے قریب لے جائے۔ کشن، بیڈ سائیڈ ٹیبل اور چھت سے لٹکتا ایک سنہرا لیمپ یہاں راتیں گزارنے پر اکسانے کے لیے کافی ہیں۔

چینی

سرمئی چینی کی ٹائلیں بھی اتنی ہی نڈر ہیں۔ ان کا نتیجہ مزید نفیس ہے جو نفاست اور انفرادیت دکھاتا ہے۔ چھت پر لگی روشنیاں جو ہیڈ بورڈ کے اوپر چالاکی سے لگائی گئی ہیں ہمیں بتاتی ہیں کہ نظروں کو کہاں مرکوز کرنا ہے۔ تا کہ خواب گاہ کی سجاوٹ میں انوکھے مواد کا استعمال فالتو نہ جائے۔

پھول اہم کردار ادا کرتے ہیں

وال پیپر کی جانب لوٹتے ہوئے، نہایت روشن کمروں میں، جہاں زیادہ چمکدار سامان نہ ہو، یہ مواد نمونوں کی ایک لمبی فہرست فراہم کرتا ہے۔ پھولوں والا ڈیزائن سب سے زیادہ کلاسک اور محتاط ہے جو کبھی پرانا نہیں ہوتا۔ دراصل، آج کل سجاوٹ اور انٹیریئر ڈیزائن میں وال پیپر پھر سے رجحان پزیر ہے۔

اور آخر میں وال پیپر کا ایک متبادل جو کئی سجاوٹی منصوبوں کی جان ہے۔ یہ وینائل ہے۔ چپکنے والا مواد۔ آسانی سے لگ جانے والا جسے دیکھ بھال کی ضرورت نہیں۔ بہت سے ڈیزائن ایسے ہیں جو اصلی تاثر چھوڑ سکتے ہیں اگر آپ اپنی خواب گاہ کے لیے بہترین ڈھونڈ سکیں۔ 

مزید دیکھیے: ۲۰ منٹ میں گھر کیسے صاف کیا جائے؟

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine