modern Bedroom by Tarimas de Autor

سات انٹیریئر جہاں سفید بہت اچھی طرح استعمال کیا گیا ہے

Farheen Farheen
Google+
Loading admin actions …

آپ نے یقینا سنا ہوگا کہ سفید رنگ آنکھوں کا ہدف ہے یہ بات صرف الفاظ تک محدود نہیں ہے لیکن اس رنگ میں واقعی بہت خاص بات یے یہ رنگ کسی خاص کمرے کے لیئے نہیں ہے بلکہ اسکو بیڈ روم ، باتھ روم ، لیونگ روم کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ رنگ بہت سے الگ الگ مقاصد کے لیئے استعمال ہوتا ہے یہ آپ کے گھر کو خوبصورتی بخشنے کے ساتھ ساتھ اسکے سائز کو بڑھا کر دکھاتا ہے۔ گھر کے ماحول میں ایک تسکین پیدا کرتا ہے اور اسک رنگ کی ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ آپ اسکے ساتھ کسی بھی اور رنگ کا امتزاج کرسکتے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنے گھر کو دوبارہ سے رنگنے کا سوچ رہے ہیں تو ایک بار ہمارا یہ مضمون پڑھ لیں کیونکہ یہاں پر دیئے گئے آئیڈیاز کی بدولت آپکو سفید رنگ کو چننے میں کافی آسانی ہوجائے گی

ایک جدید اپارٹمنٹ

سفید اپارٹمنٹ کے طول وعرض کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔  برف جیسے سفید رنگ کی وجہ سے اس اپارٹمنٹ میں مخصوص اجزا پیدا ہوگئے ہیں۔ سفید اندرونی انٹیریئر اور بیرونی ٹیرس کو ملا رہا ہے۔ یہاں سفید اکلوتا رنگ ہے

ایک چمکدار اور شاندار کمرہ

modern Bedroom by Tarimas de Autor
Tarimas de Autor

TARIMA DE ROBLE STORM – Proyecto Madrid

Tarimas de Autor

یہ سفید کمرہ بےحد آرام دہ ، خوشگوار اور چمکدار محسوس ہورہا ہے۔ اسکی سفید چھت کی وجہ سے کمرے میں ایک سکون کا احساس ہورہا ہے اور ساتھ میں استعمال کیئے گئے پردے اور بیڈ شیٹس کمال ہیں

مرصع ڈیزائن کو ملانا اور کلاسک

modern Living room by studiodonizelli
studiodonizelli

Casa Shimano – living room

studiodonizelli

اس گھر میں مرصع اور کلاسی ڈیزائنز کو ملایا گیا ہے. سفید رنگ اس ڈیزائن میں شاندار دلکشی پیدا کررہا ہے۔ سفید فرش اور سفید زینہ اسکو کشادہ اور روشن بنا رہاہے جبکہ لکڑی کا استعمال اسکو آرام دہ اور کلاسی بناتا ہے

نفاست اور دلکش ماحول کے لیئے سفید

سفید ماحول میں نفاست اور دلکشی بھی پیدا کرتا ہے۔ پورے کمرے میں چھت سمیت سفید رنگ کیجیئے لیکن دیواروں پر سرمئی کردیجئے اسطرح یہ کمرہ 3Dایفیکٹ پیدا کرے گا

ایک انڈسٹریل اسٹائل پینٹ ہاوس میں

ہم ایک خاص انڈسٹریل ڈیزائن پیش کرتے ہیں۔ جس کی دیواروں، چھت اور فرش پر سفید رنگ ہوا ہے ایک فرانسیسی اسٹائل کی کھڑکی قدرتی روشنی کو اندر آنے دیتی ہے اور باہر کی طرف ایک شاندار باغیچے نے اپارٹمنٹ کو ایک شاندار وضع بخشی ہے

ایک ریٹرو گھر میں سفید کا چیلنج

سفید اسٹائلش گھروں کا مرکزی ایلیمنٹ بھی ہوسکتا ہے۔ جیسا کہ ہم نے تعارف میں ہی کہا تھا کہ چھوٹی جگہوں کو زیادہ دکھانے کے لیئے سفید رنگ بہت کام آتا ہے۔ اس جگہ میں اپ اچھی طرح دیکھ سکتے ہیں

صرف سفید

یہ سادہ سفید رنگ کتنا شاندار اور آنکھوں کے لیئے پرسکون ہیں۔ یہ ڈیزائن نیویارک کے اپارٹمنٹس سے لیا گیا ہے جہاں پر ڈیزائن کے ساتھ ساتھ فعالیت کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ صوفے، قالین ، بینز اور چھوٹے اسٹولز تک ہر چیز مکمل اور شاندار ہے ۔

سفید اور بہت سے پراجیکٹس کا حصہ ہے: سفید سے متاثر ہوں

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!