15 جدید، حسین اور سستے گھروں کے تعمیراتی منصوبے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Privathaus bei Berlin, IOX Architekten GmbH IOX Architekten GmbH Houses
Loading admin actions …

اپنے گھر کا خواب بہت سے لوگوں کے لیے حقیقت ہے۔ آخر کو کوئی بھی ساری زندگی کرایہ نہیں بھرنا چاہتا کیوں کہ یہ پیسہ سرمایہ کاری میں نہیں جاتا۔ مگر آپ ہمیشہ کوئی بڑا سا اپارٹمنٹ، گھر یا 10 خواب گاہوں والا محل نہیں خرید سکتے۔

اب گھروں کی تعمیر مزید جدید اور گاہکوں کی ضروریات کے مطابق کی جاتی ہے۔ تو یہ وقت ہے کہ آپ دوسرے متبادل احتیاط سے دیکھیں اور گھر کی ملکیت کا خواب حقیقت بنانے کی نئی راہیں تلاش کریں۔ آپ ہم آپ کو 16 شاندار منصوبے دکھائیں گے جنہیں دیکھ کر آپ کا منہ کھل جائے گا۔ چلیے دیکھتے ہیں۔

1۔ دو منزلہ ماڈیولر گھر

اگر آپ بجنٹ بچانے والا تعمیراتی منصوبہ ڈھونڈ رہے ہیں تو ہم آپ کو اس تصویر کو مزید غور سے دیکھنے کا مشورہ دیں گے۔ یہ ایک ماڈیولر گھر ہے جسے حصوں میں بنایا گیا ہے مگر آپ اپنے لیے ایک خاندان والی رہائش گاہ یا گھر چن سکتے ہیں۔

اس کے فائدے: تیز تعمیر، بہترین تکمیل اور روایتی تعمیر سے کم قیمت۔ یہاں ہمارے پاس ایک جدید دو منزلہ رہائش گاہ ہے۔ شیشے کی کھڑکیوں، گھر کے اندر بنے گیراج اور ایک بالکونی کے ساتھ یہ گھر لکڑی کے استعمال اور شیشے کے دروازوں کے ساتھ بہترین ڈیزائن ہے۔

2۔ مصنوعی مواد سے بنا گھر

یہ گھر معیاری مواد سے بنائے جاتے ہیں جنہیں فیکٹری میں رکھا جاتا ہے۔ اس لیے مختلف ایسی رہائش گاہیں بنانا آسان ہے جو روایتی تعمیر سے سستی ہوں۔

عام طور پر ایسے ماڈل دیہاتون میں بنائے جاتے ہیں مگر انہیں شہروں میں بننے سے بھی کوئی روک نہیں سکتا۔

3۔ یک منزلہ ماڈیولر گھر

جیسا کہ ہم نے پہلی تصویر میں کہا، ماڈیولر گھر گاہک کی ضرورت اور بجٹ کے مطابق بنائے جاتے ہیں۔ یہاں ایک یک منزلہ عمارت کی مثال آپ کے سامنے ہے جو دوسری رہائش گاہوں سے کسی طور کم پرکشش نہیں۔

ہر ٹکڑا فیکٹری میں بنا کر جگہ پر لے جایا جاتا ہے۔ دیواروں کے اندر دوسرے لچکدار مادے ڈالے جاتے ہیں۔

4۔ ڈبل ڈیک کنٹینر گھر

کنٹینر والا گھر مختلف ڈیزائنز میں تیار کیا جا سکتا ہے جن میں سادہ، آرام دہ، پرآسائش، پائیدار، کم سامان والا اور جدید شامل ہیں۔ مگر یہ سب بجٹ پر منحصر ہے۔ جیسا کہ آپ اس بےمثال دو منزلہ رہائش گاہ میں دو ٹیرس اور ایک بیرونی ڈھکا ہوا حصہ دیکھ سکتے ہیں۔

5۔ دوبارہ استمعال میں لائی گئی لکڑی کا گھر

دوبارہ استعمال میں لائی گئی لکڑي کے ساتھ آپ سستا ترین گھر بنا سکتے ہیں۔ آپ کو مواد چننے میں احتیاط برتنا ہو گی اور لکڑی پر کام کرنا ہو گا تا کہ اس میں کیڑا یا فنگس نہ لگے۔

6۔ لوہے کا گھر

لوہے کی شیٹ گودام یا فارم میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس مواد کی کارکردگی بہترین ہے اور یہاں ایک نفاست سے ڈیزائن کردہ رہائش گاہ کی صورت میں یہ صنعتی انداز پیش کرتا ہے۔ ہم بڑی کھڑکیاں، شیشے کے دروازے اور ایک ٹیرس بھی دیکھتے ہیں۔

یہ مواد سستا ہے اور اس نے گھروں کی تعمیر کو لے کر ڈیزائنرز کا نقطۂ نظر بدل دیا ہے۔

7۔ گنبد جیسا گھر

گنبد جیسے گھروں کے منصوبے مشہور ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ اس کا پائیدار ڈھانچہ ہے۔ یہ جدید ڈیزائن ہے مگر اسے قدیم سالوں میں بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ 

ڈھانچہ مختلف مواد سے بنایا جا سکتا ہے اور کسی بھی رہائشی منصوبے کے لیے اچھا ہے۔

8۔ لکڑی کا گھر

یہ ایک حسین گھر ہے جسے پائیدار ہونے کے باعث بہت سے لوگ قبول کرتے ہیں۔ خاط اس قسم کی تعمیرکے لیے درخت بھی لگائے جاتے ہیں۔ اس کا انداز دیہی سے لے کر جدید اور سادہ بھی ہو سکتا ہے کیوں کہ یہ مواد کسی بھی منصوبے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

9۔ بانس کا گھر

بانس وہ مادہ ہے جسے سادی دنیا میں مختلف ڈیزائنز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آج کل اسے رہائشی تعمیرات میں استعمال کیا جا رہا ہے اس لیے فرش، چھت، فرنیچر اور اب بیرونی دیواروں میں بھی اسے دیکھا جا سکتا ہے۔

10۔ لوہے اور شیشے کا گھر

اس تصویر میں دکھائے گئے گھر جیسے لوہے کے ڈھانچے سے بنے گھر بہت تیزی سے تعمیر ہو جاتے ہیں اور روایتی تعمیر سے سستے ہوتے ہیں۔ اس منصوبے میں دیواریں شیشے اور فرش سے چھت تک پھیلے فریم سے بنی ہیں۔ قدرتی نظارے دکھانے کے علاوہ یہ ایک نہایت فعال ڈیزائن بھی ہے۔

11۔ اینٹوں کا گھر

اینٹیں گھر کو تازہ رکھنے کے لیے بہترین مواد ہیں اور آواز کا راستہ بھی روکتی ہیں۔ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ دیہی انداز چاہتے ہیں یا دیواروں پر رنگ کریں گے۔

12۔ گھاس پھونس سے بنا گھر

اس گھر کی چھت ایک ایسا منصوبہ ہے جسے ہر دن بنایا جاتا ہے۔ یہ گھاس پھونس سے ڈھکا ہے جو دھوپ کی گرمی سے بچاتا ہے۔ دیواریں آپ کی پسند کے مواد سے بنائی جا سکتی ہے۔ لکڑی کے ڈھانچے کے ساتھ ٹائلز استعمال کی جا سکتی ہیں۔ایک حسین، سستا اور پائیدار ڈیزائن۔

13۔ پتھر اور بجری سے بنا گھر

آپ بجری کا ڈھانچہ بنا سکتے ہین جس کے کنارے پتھر سے ڈھکے ہوں ۔ گھاس کی تہہ سے ڈھکا یہ ماحول دوست گھر قدرتی اور نہایت منفرد ہے۔

14۔ بجری کا گھر

یہاں ہمارے پاس حسین دیواروں والا ایک  گھر ہے۔ اکلوتی رہائش جہاں آرام کرنے کے لیے ڈھکی ہوئی جگہ ہے۔ گرمی میں آپ چھت پر لگا پنکھا کھول سکتے ہیں۔ ایک سادہ مگر بے حد حسین ڈیزائن۔

15۔ پتھر کا گھر

اب اگر آپ کو کوئی بھی ماڈل اچھا نہیں لگا تو آپ پتھر کا گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔ یہ ہوا دار اندرونی حصے والا سادہ مگر فعال ڈیزائن ہے۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: اپنا گھر ایک گھنٹے سے کم وقت میں صاف کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine