گندے غسل خانوں میں ان 8 غلطیوں سے بچیں

usranaz usranaz
Bathrooms by King of Cotton, King of Cotton King of Cotton Modern bathroom
Loading admin actions …

ماہر تعمیرات اور غسل خانوں کے تخلیق کار اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ آپ کا غسل خانہ بغیر دیکھ بھال کے صاف ستھرا اور نفیس رھے گا۔ یہ مکمل طور پر آپ پرمنحصر ھے کہ آپ اسے کس حالت میں رکھتے ہیں۔ البتہ چاھے آپ کا غسل خانہ چھوٹا اور پیچیدہ ہی کیوں نہ ھو آپ کی توجہ اور دیکھ بھال سے بہت خوبصورت اور دلکش نظر آ سکتا ھے۔اس کے لئے ہم سب کو کچھ باقاعدہ عادتوں کو اپنانا ھوگا جیسے آٹو پائلٹ کام کرتا ھے۔  کیا آپ نفاست پسند ہیں؟ اگر آپ بھی ان غلطیوں سے بچنا چاہتے ہیں جو اکثر ہم بھول جاتے ہیں تو اس مضمون کو توجہ اور غور سے پڑھیں یہ آپ کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ھوگا۔

1. ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد اس کا ڈھکن بند نہ رکھنا۔

مطالعے سے یہ بات ثابت ھوئی ھے کہ اگر آپ ٹوائلٹ کے ڈھکن کو بند کئے بغیر فلش کا پانی چھوڑیں گے تو اس سے ٹوائلٹ کے اندر کی گندگی چھینٹوں کی مدد سے باہر نکل سکتی ھے حتیٰ کہ یہ چھینٹیں ٹوائلٹ کے ارد گرد غسل خانے میں چھ فٹ تک پھیل سکتے ہیں اور آپ کے غسل خانے کو بدبوُ دار اور گندا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ غسل خانہ کے ماحول میں شامل ھو کر اسے بدبوُ دار کر سکتے ہیں اس لئے ہمارا مشورہ یہی ھے کہ گھر کا ہر فرد اس اصول پر کاربند رھے کہ جب بھی ٹوائلٹ میں فلش چھوڑنا ھے تو اس کے ڈھکن کو بند کر کے رکھنا ھے۔

2. دانتوں کے بُرش کو بند الماری میں سٹور نہ کرنا۔

ہم میں سے بہت سارے دانتوں کے بُرش کو سٹور کرنے کے لئے چالاکی کے ساتھ دوائیوں والی الماری کا سہارا لیتے ہیں تا کہ وہ غسل خانے کے جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔ لیکن اس کے لئے ہماری تجویز زرا الگ ھے۔ آپ دانتوں کے بُرش اور لوازمات کو سٹور کرنے کے لئے کسی الماری کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جراثیم سے بھرے اس ماحول میں آپ بند الماری میں  سٹور کر کے دانتوں کے بُرش کو مکمل طور پر محفوظ نہیں رکھ سکتے۔ اس بارے میں ہمارا مشورہ یہی ھے کہ آپ ان برُشوں کو عمودی طرز پر سیدھا کھڑا کریں اور ایک دوسرے سے فاصلے پر رکھیں تا کہ یہ ایک دوسرے سے ٹکرا نہ پائیں۔ اور پھر احتیاط سے الماری کو بند رکھیں تا کہ فلش کے پانی کو دوران چھینٹیں ان برش سے بہت دور رہیں اور جراثیم سے پاک رھیں۔

3. اپنے میک اپ کے لوازمات اور بالوں کے بُرش کو واش بیسن کے پاس رکھنا۔

کوئی بھی چیز جو آپ اپنے چہرے پر استعمال کرتے ہیں ان کو گندے غسل خانے کی آلودگی سے پاک رکھیں۔مزید احتیاط کے طور پر آپ میک اپ کے سامان کو واش بیسن کے کاؤنٹر سے دور رکھیں اور میک اپ کے کاؤنٹر کو ٹوائلٹ سے بھی کافی فاصلے پر رکھیں تا کہ یہ نہ صرف آلودگی سے پاک رھیں بلکہ یہ غسل خانے میں پیدا ھونے والی نمی سے بھی بچے رہیں۔

اپنے میک اپ کے لوازمات کو محفوظ کرنے کے لئے انہیں بکس میں رکھیں مزید احتیاط کے لئے ان کو دراز میں رکھیں اور جب برش کو استعمال کر لیں تو ان کو صاف کر کے سنبھال لیں۔جب میک اپ کا سامان ختم ھو جائے تو انہیں نئے کے ساتھتبدیل کر لیں۔

4. ایک ہی لوفہ کو طویل عرصے تک استعمال کرنا۔

ایک ہی لوفے کو طویل عرصے تک استعمال کرنا اچھی تجویز نہیں ھے۔ کیوں کہ اس طرزِ عمل سے آپ آسانی سے ان جراثیم کو دعوت دے رھے ہیں  جو آپ کے صابن اور صابن دانی میں چھُپے بیٹھے ہیں۔اپنی صابن دانی کو اور اسفنج کو تین سے چار ہفتوں کے دوران تبدیل کرنے کی تجویز نہائت اعٰلی ھے۔

5. گیلے تولیوں کو خشک کرنے کے لئے اہیں ہُک پر لٹکانا.

کسی بھی تولئے کو تین بار استعمال کرنے کے بعد دھو لینا حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق ھے۔ اس کے علاوہ آپ ان گیلے تولیوں کو خشک کرنے کےلئے باہر دھوپ میں بھی پھیلا کر لٹکا سکتے ہیں۔ گیلے تولئے کو غسل خانہ کے اندر ہُک پر لٹکا کر خشک کرنا کسی بھی طرح ایک اچھا عمل نہیں ھے کیوں کہ اس طرح تولیہ فولڈ ھو جاتا ھے اور مکمل طور پر خشک نہیں ھو پاتا اور پانی اس کے اندر ہی رہ جاتا ھے۔ جس سے بیکٹیریااور جراثیم کو پنپنے کا موقع مل جاتا ھے۔

6. ھوا داری کے لئے زیادہ جگہ نہ چھوڑنا۔

اگر آپ نے نہانے کے دوران ایگزاسٹ کا پنکھا نہیں چلایا تو نہانے کے دوران اپنی کھڑکی کو مت کھولیں اور کم از کم بیس منٹ بعد بھی کھڑکی بند رکھگیں۔ کیوں کہ اس طرح نمی کے بخارات ھوا میں شامل ھو کر آپ کی صحت کو نقصان پہچا سکتے ہیں۔ جو کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے بلکل مخالف ھے۔

7. شاور کے پردوں کو صاف نہ کرنا

آپ کے غسل خانے کے پردے اور شیشے ایسی حیثیت نہیں رکھتے کہ ان کو نظر انداز کر دیا جائے۔یہ حفظان ِ صحت کے اصولوں کے خلاف ھے۔ ان دیواروں کو باقاعدگی سے دھونا اور خشک کرنا نہائت ضروری ھے،اپنے شاور کے پردوں کو پھیلا کر کھول دیں اور ھواداری کا راستہ کھول دیں تا کہ ان پردوں سے تازہ ھوا گزر سکے اور ان پردوں کو خشک کرنے میں مدد  مل سکے۔

8. اپنے موبائل فون کو واش روم ساتھ لے جانا۔

حالیہ تحتیق سے ثابت ھواھے کہ آپ جو چیز بھی اپنے ساتھ واش روم میں لے کے جاتے ہیں اس میں جراثیم اور آلودگی چمٹ سکتی ھے۔اگر اس دوران آپ کی فون کال آ جائے تو بغیر ہاتھوں کو دھوئے آپ اس کال کو مت اٹھائیں، کیا آپ بھی ایسا کرتے ہیں؟

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine