ان ۵ فرنیچر سے دیوان خانے کو حسین وضع دیں

Shahtaj Shahtaj
Interiorismo y reformas, Böker Design Studio Böker Design Studio Living room
Loading admin actions …

ایک اچھا گھر انسان کا خواب ہوتا ہے جو وہ سوتے جاگتے ہر وقت دیکھتا ہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرے۔ اور جب اس کا یہ خواب پورا ہوتا ہے تو اس گھر کو سوارنے کی خواہش اسے مسلسل کوشش میں مصروف رکھتی ہے۔ 

اگر آپ واقعی ملنسار اور ہر دل عزیز ہیں تو یقیناََ آپ کے دوست اور احباب کی تعداد زیادہ ہوگی اور ان کا آنا جانا بھی زیادہ ہوگا۔ اس لئے آپ کو اپنے گھر میں ایک سجا سجایا اور وسیع دیوان خانے کی ضرورت محسوس ہوگی۔ 

آئیے ہم  آپ کو ایک دیوان خانے کو حسین وضع دینے کے لئے کچھ فرنیچر کے آئیڈٰاز دے رہے ہیں جو یقیناََ آپ کے بہت کام آئیں گے۔

۱۔ صوفہ سیٹ

صوفہ سیٹ آپ کے دیوان خانے کا لازمی جز ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اس کے نمونوں میں تبدیلی آتی رہی ہے مگر مہمانوں کو بٹھانے کے لئے تو یہ بہت ہی اہم حصہ ہے۔ مختلف موسم کی مناسبت سے اس کے رنگ یا ڈیزائن میں رد و بدل کرکے اس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور دیوان خانے کی رونق بڑھائی جا سکتی ہے اور پیشہ ور سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

۲۔ شوکیس

دیوان خانے کی وسعت کا اندازہ کر کے آپ شوکیس یا آگے سے شیشہ لگی الماری کسی ماہرِ فرنیچر سے بنوا سکتے ہیں۔ اس میں چاہیں تو برتن وغیرہ بھی سجائے جا سکتے ہیں جو کانچ یا پلاسٹک کے ہوں یا پھر اس میں کتابیں بھی سجائی جا سکتی ہیں۔ اور بچوں کو اسکول سے ملنے والے تنبے بھی سجائے جا سکتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی آرائشی اشیاء بھی۔

۳۔ درمیانی میز

درمیانی میز مہمانوں کے لئے بے حد ضروری ہے، یہ دیوان خانے میں بیٹھے ہوئے خاطر تواضع کا سامان رکھنے کے لئے کام آتا ہے۔ یہ میز اکثر لکڑی کی بنی ہوئی ہوتی ہے جس پر رنگوں کی آمیزش کرنے سے خوبصورت بنائی جاتی ہے اور یا پھر اس پر شیشہ لگوا کر اسے قیمتی بنوایا جا سکتا ہے۔ اسے بھی کمرے کی مناسبت سے  بڑا ، چھوٹا یا درمیانہ سائز کا کروا سکتے ہیں۔ اگر چاہیں تو اس کے درمیان میں کوئی خوبصورت گلدستہ یا کرسٹل کا کوئی خوبصورت رنگوں والا شو پیس بھی رکھ کر اس کی خوبصورتی میں اضٓفہ کیا جا سکتا ہے۔

۴۔ آرامدہ کرسیاں

صوفوں کے درمیان میں چند کرسیاں بھی رکھی جا سکتی ہیں۔ مختلف ڈیزائن اور رنگوں کی کرسیاں دیوان خانے میں اچھا اضافہ ہو سکتی ہیں۔ اگر یہ آرامدہ بھی ہوں تو سونے پر سہاگہ یہ کہ جو مہمان اپنی عمر کچھ منزلیں طے کرچکے ہیں انہیں آپ کے دیوان خانے میں پہنچنے تک تھکن محسوس ہو رہی ہوگی تو یہ آرامدہ کرسیاں ان کی تھکن اتارنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں تا کہ وہ تازہ دم ہو کر آپ کے مشاغل میں شامل ہوسکیں۔ کرسیوں میں دیوان خانے میں رکھے سامان کی مناسبت سے رنگ اور ڈیزائن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

۵۔ سیٹی

سیٹی دیوان خانے کا اہم جز ہے اور وہاں کی وسعت دیکھتے ہوئے صوفوں کے ایک طرف رکھا جاتا ہے جس میں تین یا چار مہمانوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے، بہتر ہے کہ صوفوں سے ملتا جلتا رنگ اور ڈیزائن میں لیا جائے تا کہ دیوان خانے میں مختلف رنگوں کی بھرمار نہ ہو اور یکساں رنگ اور ڈیزائن کی وجہ سے کمرے میں سکون نظر آئے اور آپ ایک جدید دیوان خانہ تخلیق کریں۔

آپ کی کوشش یہ ہونی چاہئے کہ موسم کی مناسبت سے رنگوں اور ڈیزائن کا انتخاب کریں تا کہ آنکھوں پر بوجھ محسوس نہ ہو اور مزاج پر گراں نہ گزرے کہ مہمانوں کو آپ کے انتخاب کی داد دینے کا بھرپور موقع ملے۔ 

مزید نئے آئیڈیاز کے لئے دیکھیں: کھانے کی میز اور کرسیوں کے ۷ منفرد اور حسین آئیڈیاز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine