Bedroom by Pixers

خواب گاہ کے پلنگ کے لئے سات سستے اور سٹائلش سائیڈ ٹیبل

usranaz usranaz

Request quote

Invalid number. Please check the country code, prefix and phone number
By clicking 'Send' I confirm I have read the Privacy Policy & agree that my foregoing information will be processed to answer my request.
Note: You can revoke your consent by emailing privacy@homify.com with effect for the future.
Loading admin actions …

یہاں پر ایسے فرنیچر موجود ہیں جو جو کسی بھی گھر کے لئے نہائت ضروری ھوتے ہیں اور ایسے فرنیچر بھی موجود ہیں جو استعمال میں تو نہیں آتے لیکن سجاوٹی عناصر میں استعمال ھوتے ہیں۔ پلنگ کے سائیڈ ٹیبل بھی بعد والی کیٹیگری میں آتے ہیں۔اگرچہ یہ میز کمرے کے لئے بہت ضروری اہمیت تو نہیں رکھتے لیکن کمرے کی خوبصورتی اور دلکش ڈیزائن میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایک الارم گھڑی، ایک چراغ، آپ کی پسندیدہ کتاب، فون، ریموٹ کنٹرول وغیرہ وغیرہ،  یہ وہ چیزیں ہیں جو آپ سونے کے وقت اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں. لہذا،  یہ سایئڈ ٹیبل فرنیچر صرف ایک ایسا عملی ٹکڑا ہے جو آپ کے سامان کو قریب ترتیب سے رکھ دیتا ھے۔

ہم نے اس ھومی فائی مضمون میں ایسے سات سستے اور خوبصورت  سائیڈ ٹیبل کے نمونے پیش کئے ہیں جو لوگ بجٹ کے حوالے سے تنگی کا شکار رہتے ہیں۔ کیا آپ  خواب گاہ میں پلنگ کے ساتھ مزین ان دلکش ڈیزائن کی میزوں کو دیکھنے کے لئے تیار ہیں؟ تو پھر آیئے ! ایک نظر ان تجاویز پر ڈالتے ہیں۔

1. پلنگ کے اطراف کی پوشیدہ میزیں

جب آپ کو پلنگ کی اطراف کی میزوں کی ضرورت ھو اور آپ کے پاس پیسہ بھی کم ھو تو عقلمندی ہی بہترین راستہ ھے۔ ایک سستا ترین طریقہ یہ ھے کہ آپ اطراف کی میزوں کو چھپا دیں۔ ! جی ھاں- آپ نے صحیح سنا ھے۔ آپ اپنے پلنگ کے اوپر ان شیلفوں کو تخلیق کر سکتے ہیں تا کہ آ پ اس پر اپنی قیمتی اور ضرورت کی چیزوں کو سنبھال کر رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ آپ اس پر روشنی کے لیمپ بھی نصب کر سکتے ہیں اور اگر آپ ان برقی قمقوں کو دلکش انداز میں سجانا چاہتے ہیں تو کسی ماہر پیشہ ور کاریگر کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

2. متبادل تخلیق کریں۔

 Bedroom by Pixers
Pixers

Let's Surf

Pixers

چاہے آپ چھوٹے بجٹ کے ساتھ رہ رھے ھوں ،یا کسی چھوٹی جگہ کی وجہ سے مسائل کا شکار ھوں،یا صرف روایتی طور پر کسی غیر فطری چیز کے خواہاں ہو، آپ ہمیشہ ایک کثیرالمقاصد فرنیچر کو منتخب کرسکتے ہیں! ایک اچھا اور سستا حل پلنگ کے ہیڈ بورڈ کو ایک  میز کے طور پر استعمال کرنا ہے۔اس سے نہ صرف خرچ کم ھوتا ھے بلکہ جگہ کی کمی کا مسئلہ بھی حل ھوتا ھے۔ مزید اس ڈیزائن سے آپ کا پلنگ دلکش نظر آئے گا اور آپ کی خواب گاہ میں جدت لائے گا۔آپ کا کیا خیال ھے؟

3. نیچے زمین کے ساتھ

 Bedroom by YAM Studios
YAM Studios

Clapham Common Flat 2

YAM Studios

پلنگ کے اطراف کی ٹیبل کا انتخاب کرتے وقت بہت سے ایسے عوامل ہیں جن جو ذہن میں رکھنا ضروری ھوتا ھے۔آپ کے پلنگ کی ساخت اور طرز بستر دیگر جمالیاتی عناصر کے ساتھ انتخاب کا فیصلہ کرنے میں ایک بڑا کردار ادا کرتی ہے۔اگر آپ کے پلنگ کی اونچائی بہت کم ھے یا آپ زمین پر گدا لگاتے ہیں تو زمین کو اطراف کی میز کے طور استعمال کرنے میں کیا حرج ھے،؟ کیا یہ بہت سستا اور موزوں حل نہیں ھے؟

4. قدیم نوادرات کو واپس لے آئیں،

 Bedroom by Pixers

چیزوں کو دوبارہ استعمال میں لے کے آئیں۔ یہ وقت ھے کہ آپ اپنے پرانے اور قدیم فرنیچر کو دوبارہ واپس لے کے آئیں۔ جو کہ گیراج میں یا سٹور کے کسی کونے میں چھپے پڑے ہیں۔آپ ان پرانے اور قدیم چیزوں کو تھوڑی سی مرمت اور رنگ روغن کے بعد دوبارہ استعمال کے قابل بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اپنے دادا کی پرانے بکس کو رنگ وروغن کر کے اسے پلنگ کے ساتھ  سائیڈ میز کے طور پر استعمال کریں۔ اپنی مدد آپ کے تحت مدد بہت عام ھو چکا ھے۔ اسلیئے اگر آپ سستے اور آسان حل کی تلاش میں ہیں تو ان پرانی چیزوں کو سٹور سے باہر نکالیں ،تھوڑی سی مرمت اور رنگ و روغن کر کے دوبارہ استعمال میں لے آئیں۔ 

5. ایک سٹول جو کہ ایک سٹول سے کافی زیادہ ھے

 Bedroom by DDWH Architects
DDWH Architects

Hampstead Penthouse

DDWH Architects

فرنیچر کو کثیرالمقاصد استعمال میں لایا جا سکتا ھے اس بات کا انحصار اس پر ھے کہ آپ اس کو کس انداز میں سمجھتے ہیں۔ اگرچہ تمام فرنیچر کسی ایک خاص مقصد کے لئے بنائے جاتے ہیں اپنے مقصد کوذہن میں رکھیں اور آزادانہ خیال کے ساتھ فرنیچر کو ایک نیا مقصد دیں۔ اس خواب گاہ میں دو سٹول کو پلنگ کے اطراف میں رکھ کر سائیڈ ٹیبل کے طور پر استعمال میں لا سکتے ہیں۔جب اسے کرسی کے طور پر استعمال کرنا ھو اسے کھینچ کر استعمال میں لے آئیں اور استعمال کے بعد پھر اسے سائیڈ ٹیبل کے طور پر رکھ دیں۔

6. شیلفوں کی افادیت

جب پیسہ بچانے کی بات آتی ھے تو سادہ سٹائل کو اپنانے کا مشورہ دیا جاتا ھے۔ڈیزائن میں سادگی یقینی طور پر عملی اور کارکردگی کے لحاظ سے اہم کردار ادا کرتا ھے. یہاں، دیواروں سے توسیع کرنے والی سادہ شیلف بھی پلنگ کی میز کے طور پر کام کرتے ہیں. یہ خوبصورت، اقتصادی اور فعالی لگ رہا ہے. آپ کے لئے اس سے زیادہ ا اور کیا کیا جا سکتا ہے؟

7. گتے سے بنے بکس

 Bedroom by Pixers
Pixers

Birds

Pixers

پلنگ کی اطراف کی میزوں کا مواد بھی آپ کے بجٹ پر اثر انداز ھوتا ھے۔ اگر یہ لکڑی یا لوھے کی بنی ھوں تو قیمتی ھوتی ہیں اگر آپ کے پاس پیسے زیادہ نہیں ہیں تو گتے سے بنی میزیں آسان حل ثابت ھو سکتی ہیں۔ بہت زیادہ سخت  ھونے کی وجہ سے آپ ان پر بہت سی چیزوں کو سجا سکتے ہیں جیسے کہ روشنی کا لیمپ، الارم گھڑی وغیرہ۔ ویسے بھی آج کل داخلہ ڈیزائنر گتے سے بنے میزوں پر زیادہ زور دیتے ہیں۔

 Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!