الماریوں کی 14 جدید اور فیشن ایبل ڈیزاين

Amjad Ali Amjad Ali
İç mekan tasarım ve Görselleştirme, fatih beserek fatih beserek Bedroom
Loading admin actions …

گھرکا درون خانہ کسی بھی ماڈرن اور فیشن ایبل گھرکی نمايندگی کرتی ہے۔ انٹیرییر جتنا خوبصورت اور منظم ہوگا، اسی لحاظ تاثرقايم کرے گا۔ گھر کے انفرادیت اور خوبصورتی میں الماریوں کا مرکزی کردار ہوتا ہے۔ الماریوں کی جدیدڈیزاينوں میں جدت کے ساتھ نیی اور منفرد سہولیات بھی متعارف ہورہی ہیں۔ ہمارا آج کا مضمون 14 خوبصورت اور منفرد الماریوں کے تعارف پرہے۔ امید ہے، ایک خوبصورت اور مثالی الماری بنانے کے ليے آپکو ایک بہتر آییڈیا میسر آیگا۔

1۔ اختراعی اور تخلیقی

چینجنگ روم ڈیزاين کرتے وقت کوشش کریں کہ انتظام بالکل نیا اور اچھوتا ہو۔ اور آپ کا آییڈیا نیا اور منفرد ہو۔ مثال کے طورپر زيرمشاہدہ تصویر میں خواب گاہ کے سرہانے پارٹیشن کے زریعے خوبصورت اور منفرد الماری کے زریعيے قابل رشک اور قابل تقلید مثال قايم کی گيی ہے۔

2۔ شیشے کا استعمال

الماریوں میں شیشے کا استعمال جہاں ایک نیا خیال ہے وہاں کپڑوں اور دیگر چیزوں کو گرد و غبار سے بھی بچاتی ہے۔ جبکہ روشنی کے متناسب انتظام سے خوبصورتی کے مزید جہات متعارف ہو جاتی ہیں۔

3۔ جدید اور کلاسک ڈیزاين

دیواروں کے رنگ سے ہم آہنگ اور خوبصورتی کے ساتھ ترتیب دی گيی اس الماری میں سب سے نمایاں حسن ترتیب اور صفايی کا ہے۔ جبکہ کمرے کے درمیان میں اضافی درازوں کے نشست گاہ کا انتظام ایک متاثر کن اضافہ ہے۔

4۔ لکڑی کے حسن سے مزین ڈریسنگ روم

زیر نظر نمونے سے تحریک حاصل کرتے ہویے اپنے گھر میں خالص اور معیاری لکڑي سے بنی الماریوں کا آییڈیا ضرور لیں۔ چھت تک پھیلے ہويی الماری کے خد وخال واضح اور خوبصورت ہونے چاہیے۔

5۔ الماری TV z کیبنٹ کے ساتھ

تنگ اور کم احاطے والے کمرے میں ٹی وی کیبنٹ کو الماری میں سمونا ایک اچھا اور تعمیری خیال ہے۔ جو خوبصورت لگنے کے ساتھ ساتھ انوکھا تصور ہے اور جگہ کی بچت بھی کرتا ہے۔ اس خیال سے تحریک لیتے ہویے آپ الماری میں دیگر فرنیچر بھی سمو سکتے ہیں۔

6۔ ایک تنگ احاطہ

اگر چینجنگ روم میں احاطے کی کمی ہے تو آپ حگہ بچانے کے ليے دونوں دیواروں کو الماریاں لگا کر کارآمد بنا سکتے ہیں۔ بالکل اس تصویر کی طرح۔

7۔ سلیٹی رنگ کی جامع الماری

ڈریسنگ روم میں ایک جامع الماری جس کا سلیٹی اور چمکدار رنگ خوبصورت look دیتا ہے، خوبصورتی کا باعث ہوتی ہے۔ آپ اس الماری میں جوتوں کے ليے مخصوص کی گیی خانوں سے ضرور متاثر ہونگے۔

8۔ دیوار میں شیشوں کا کمال

الماری کے دروازوں میں شیشے نصب کریں اور پورے کمرے کے انعکا س کا لطف دیکھیں۔ لکڑی کے فریم اور خوبصورت فرنیچر کا انعکاس کم روشنی میں بھی مسحور کردینے والا منظر ہوتا ہے۔

9۔ شیشہ دان

پھسلنے والے دروازوں سے مزین ہالی ووڈ سٹايل کی یہ الماری متناسب روشنیوں کے پھوار میں جادويی منظر پیش کرتی ہے۔ جو گلیمر اور سٹايل کا ایک انداز ہے۔

10۔ پتلے دروازے

کم احاطے والے گھر کے ليے آرکیٹیکٹ کا اولین انتخاب جگہ کی بچت ہوتی ہے۔ اس الماری کے دروازے پتلے رکھے گیے ہیں۔ جن پر سفید پینٹ ایک پرکشش اضافہ ہے۔ شیشوں کی خوبصورت تنصیب نے منظرکو مزید مسحورکن بنا دیا ہے۔

11۔ فرش کے نیچھے؟

آپ فرش کے نیچھے بھی سٹوریج کے ليے جگہ مخصوص کرسکتے ہیں۔ جس میں کپڑے اور دیگر چیزیں رکھنے کی گنجايش ہو سکتی ہے۔ مگر ایسا شدید ضرورت کی میں ہوسکتا ہے جس کے ليے آپ اعلی کوالٹی کی لکڑی استعمال کریں۔

12۔ بے کار گوشوں کا کارآمد استعمال

گھر کے بے کار گوشوں کو سٹایلش اور خوبصورت الماریوں سے مزین کرکہ فیشن ایبل اور کارآمد بنايں۔ ڈیزاین کے مطابق اس گوشے میں کپڑوں سے لیکر دیگر ضروریات کے ليے الگ خانے بڑے منظم انداز میں بنايے گيے ہیں۔

13۔ جامع الماری کا شاندار ڈیزاين

اس قسم کی الماریوں میں آپ اپنے تمام ضروریات کا احاطہ کر سکتے ہیں۔ جن میں کپڑے، جوتے، جیکٹ، پرس اور کيی دیگر چیزیں سمو سکتے ہیں۔ جس میں وسعت کی وجہ سے مزید فراخی اور جگہ کی گنجايش بھی ہے۔

14۔ کارآمد بنايیے

گھر میں بے کار پڑے احاطےکو کارآمد بنانے کی یہ ایک اور مثال ہے۔ ڈھلوانی چھت والے اس گھر کے گوشے کو چھوٹی اور خوبصورت الماریاں لگا کرت بڑی مہارت سے کارآمد بنایا گیا ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine